ملتان:ڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر وبیت المال ملتان سحر صدیقہ نے منگل کے روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہماراادارہ معذور افراد کی بحالی اورخوشحالی کے لئے کوشاں ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال بہت جلد ہمت کارڈ کااجراءکرنے جارہاہے ۔ہمت کارڈ سے ایسے خصوصی افراد جوکام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ان کو وظائف اورعلاج معالجہ کی سہولیات مفت مہیاکی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے افسران خصوصی افرادکی رجسٹریشن کے لئے گھر گھر جاکر معذور افرادکورجسٹرڈ کررہے ہیں ۔میڈیکل بورڈ کی منظوری کے بعد معذور یاخصوصی افراد کوسرٹیفکیٹ جاری کردیاجاتاہے ۔انہوں نے بتایاکہ خصوصی افراد گھر بیٹھ کر بھی آن لائن خود کورجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔صوبائی انتظامیہ ،سیکرٹری اورڈی جی سوشل ویلفیئر کی سربراہی میں خصوصی افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہرضلع وتحصیل کی سطح پرضلعی سہولت سنٹر(برائے خصوصی افراد )بنائے گئے ہیں تاکہ ایسے افراد کو کسی بھی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے ۔ڈویژنل ڈائریکٹرنے مزید کہاکہ ملتان میں اب تک 25ہزار کے قریب معذور افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کئے جاچکے ہیں ۔معذور افراد ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں اورہمارا ادارہ ایسے افراد کی ہرممکن مدد کرتاہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر وبیت المال عبدالعزیز خان نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ معذور افرادکی سرکاری اورنجی ملازمت کے لئے ہمار ا دارہ متحرک ہے اورایسے افراد کو 3فیصد کوٹہ اورعمر میں 15سال تک کی رعایت میسر ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرنے بتایاکہ خصوصی افرادکے لئے مسافرٹرینوں اوربسوں میں رعایتی کارڈ کابھی اجراءکیاجاتاہے جس سے وہ باآسانی سفر کرسکتے ہیں ۔
منگل, اپریل 21, 2026
تازہ خبریں:
- اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
- امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
- تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
- ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
- ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
- امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
- نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
- ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

