Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»انصار عباسی کا کالم:اس سے پہلے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے
کالم

انصار عباسی کا کالم:اس سے پہلے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے

ایڈیٹرمارچ 18, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pti bat
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا میں آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاج درست تھا کیوں کہ آئی ایم ایف کا قرض لینے سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔پی ٹی آئی کے اس احتجاج میں فوج مخالف نعروں کے متعلق جب عمران خان سے سوال ہوا تو اُنہوں نے اس عمل کی مذمت کرنے کی بجائے کہا کہ اُنہیں اس بات کا علم نہیں۔ خبروں کے مطابق عمران خان کے برعکس پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکا میں تحریک انصاف کی طرف سے اس احتجاج کے متعلق کہا کہ اس سے اُن کا یا اُن کی جماعت کا کوئی تعلق نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر بیرون ملک قیام کرنے والے پاکستانی ایسا کچھ کرتے ہیں تو یہ اُن کا اپنا فیصلہ ہے۔ تاہم بیرسٹر گوہر نے بھی ان مظاہروں کی مذمت نہیں کی، نہ ہی تحریک انصاف کے کسی دوسرے رہنما کی طرف سے کوئی مذمتی بیان سامنے آیا۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے دفاتر کے باہر پاکستان کو موجودہ حالات میں قرض نہ دینے کے مقصد کیلئے تحریک انصاف کے اس احتجاج کی قیادت سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل اور پارٹی کی مقامی قیادت کر رہی تھی۔ اگر ایک طرف تحریک انصاف آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے در پے ہے تو دوسری طرف اس کا فوج مخالف بیانیہ 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی رک نہیں رہا۔ اگرچہ پاکستان کے اندر تو تحریک انصاف 9 مئی کے بعداس معاملہ میں کچھ احتیاط سے کام لے رہی ہے لیکن بیرون ملک خصوصاً امریکا میں پی ٹی آئی فوج مخالف پروپیگنڈہ سے نہیں رک رہی اور نہ ہی اُسے روکنے کیلئے تحریک انصاف کی قیادت کوئی عملی قدم اُٹھا رہی ہے۔ امریکا میں کبھی مہم چلائی گئی کہ پاکستان کی فوجی امداد کو روکا جائے، کبھی امریکا کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دی گئی۔ عمران خان کی بات سنیں تو وہ یقیناً یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کا قرضہ اُسی صورت میں ملنا چاہیے جب اُن کی پارٹی کا حکومت میں آنے کا رستہ نکلے۔ گزشتہ سال بھی تحریک انصاف نے اُس وقت جب پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ چکا تھا کوشش کی کہ تھی کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو نہ ملے۔اپنی سیاست اور اقتدار کی خاطر سیاسی، قانون اور آئینی جدوجہد کی بجائے نجانےتحریک انصاف کیوں پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف صرف اس لیے دھکیلنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان میں سری لنکا جیسی صورت حال پیدا ہو جائے موجودہ حکومت چلنے نہ پائے اور عمران خان اور تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کا رستہ مل جائے۔اسکے علاوہ بجائے اس کے کہ9 مئی سے سبق سیکھا جاتا اور فوج کے خلاف تحریک انصاف کے ووٹرز، سپورٹرز کے اندر بھرا گیا زہر نکالا جاتا، فوج مخالف پروپیگنڈا اب بھی جاری ہے۔ اس سے پاکستان کو کیا نقصان ہو سکتا ہے، اس کا احساس عمران خان اور تحریک انصاف کی دوسری قیادت کو ہونا چاہیے لیکن افسوس کہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے وہ ساری حدیں پار کر رہے ہیں۔
عمران خان اور تحریک انصاف کو افواج پاکستان کی اُن قربانیوں کا بھی احساس کرنا چاہیے کہ جو وہ اپنی جانیں دے کر اس ملک کو دہشت گردی اوربیرونی خطرات سے بچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ جب عمران خان اڈیالہ جیل میں اخبار نویسوں سے یہ کہہ رہے تھے، اُنہیں علم نہیں کی واشنگٹن میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں فوج مخالف نعرے لگائے گئے تو اسی دوران پاک فوج کے دو افسران اور پانچ جوانوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنا اور اس نفرت کو ہوا دینے کے نتائج عمران خان اور تحریک انصاف خوب سمجھتے ہیں۔ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ختم کرنے اور سویلین بالادستی کی جدوجہد کرنی ہے تو پھر اُس کیلئے چند سال پہلے جو کچھ خود کرتے رہے پہلے اُس کو بُرا مانیں اور بُرا کہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لیے دیکھنا بند کر دیں۔ سیاسی جدوجہد میں ایسا رستہ اختیار نہ کریں جس کا نقصان پاکستان کو ہو۔ عمران خان اور تحریک انصاف کو اپنے طرز سیاست اور رویے کو دیکھنے کی اشد ضرورت ہے اس سے پہلے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:غلطیاں مان کر جیو!!
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:جہانِ روشن کی کھڑکی سے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.