Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:جہانِ روشن کی کھڑکی سے
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:جہانِ روشن کی کھڑکی سے

ایڈیٹرمارچ 18, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کائنات کے صحن میں بکھرے زندگی کے اُجلے سَت رنگے جلوووں اور میلے کچیلے داغ داغ پھٹے پرانے کپڑوں سے بنی چادر تلے زندگی کا احساس پناہ گزین ہے ، درد جس کا سرمایہ اور بے چینی جس کی میراث ہے ، کم نگاہ نہ خود کو دریافت کرتے ہیں نہ اس چادر کو ہٹا کر حیات کا اصل چہرہ دیکھنے کی تگ و دو کرتے ہیں، وہ گہری نیند سوئے شعور کے احترام میں،’’ لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے‘‘ کی سرگوشی کرتے چلے جاتے ہیں،اُن کے آس پاس دِیا بن کے جلتی پِگھلتی اُجالے بانٹتی لو کے سُروں پر رقص کرتی درد کے سانچے میں ڈھلتی زندگی آوازیں دیتی اور اشارے کرتی اپنی سمت بلاتی رہتی ہے مگر بے حسی کی طاقتور غنودگی بصارت اور بصیرت کی کھڑکی کھولنے کی ہمت ہی نہیں دیتی ،بہار کے پھولوں کو کھلتے دیکھنا جتنا مسرور کن ،اتنا ہی بکھرتے اور مرجھاتے دیکھنا درد انگیز کہ اس بکھرنے سنورنے میں ذات بھی سِلتی اُدھڑتی رہتی ہے\۔عام ڈگر پر عام انداز میں دِکھتی زندگی کے بارے میں لفظ لکھ لکھ کر ورق سیاہ کئے جاتے رہتے ہیں مگر مصنوعی لفظ اور گھڑے ہوئے ظاہری منظر تک محدود خیالی کردار دھڑکن اور درد سے بے نیاز ہوتے ہیں، پس پشت اُلجھنوں اور سلوٹوں کے پار کی اصلیت دیکھنے اور کہانی کی صورت لکھنے والے دیر سے پیدا ہوتے ہیں لیکن ان کی گونج صدیوں سنائی دیتی رہتی ہے۔
معاشرے کا اصل چہرہ دکھانے اور سچ لکھنے کا جو سلسلہ منٹو نے شروع کیا وہ اسی پر کیوں رُک گیا، وقت نے یہ سوال بارہا ادب کی درگاہوں پر تمکنت سے براجمان مجسموں کی سمت اچھالا مگر ہربار خود نمائی کے آئینوں سے ٹکرا کر پاش پاش ہو گیا ۔ میرے خیال میں وہ سلسلہ اس لئے آگے نہ بڑھ سکا کہ خیالی کہانی بُننا آسان تر ہوتا ہے، کردار اور انجام قلم کے تابع ہوتا ہے مگر حقیقت کو افسانے میں ڈھالنے کیلئے جوگ لینا پڑتا ہے، جتن کرنے پڑتے ہیں اور معنی کے کڑوے ذائقوں کے گرد لفظوں کی ڈھال بنانی پڑتی ہے، یہ سب ہم پر جہانِ روشن کے عمیق مطالعے کے بعد کُھلا کہ سرسری نگاہ ان افسانوں کو پڑھنے کی متحمل نہیں ہوسکتی، تحریر کے ساتھ مخلص ہونا پہلی شرط ہے، دھیان کو مصنف کی فکر اور تخیل کے ساتھ باندھ کے رکھنا پڑتا ہے ورنہ ایک پیرا گراف نہیں ایک جملہ بے دھیانی کی نذر ہو گیا تو کہانی کا لطف بھی ادھورا اور حاصل وصول بھی۔ عمر عادل وہ ہرفن مولا فرد ہے جو پردے کے پیچھے دیکھنا، محسوس کرنا اور ان کو اظہار کے قابل بنانا جانتا ہے، مجھ پرکئی سال سے یہ راز کُھل چکا تھا کہ اُس کے دل و دماغ میں معلومات اور گیان کے کئی صندوق دھرے ہیں،اسلئے اکثر اسے اِن کی تحریری شکل میں نمائش پر قائل کرنے کی کوشش کرتی رہتی تھی مگر وہ ہربار ٹال جاتا تھا، کیونکہ مشکل سفر شروع کر چکا تھا جہاں پھونک پھونک کر حرف لکھا اور لفظ بنایا جاتا ہے۔ جہانِ روشن کی کہانیاں ایک ایسی دنیا کے بارے میں ہیں جہاں اُجلے چہرے اورکھنکتی مٹی دیکھی جاتی ہے، میک اپ کی تہہ کے نیچے چھپائے کرب اور کرچی کرچی احساس نہیں ،دوسروں کی نیندوں کو معطر کرنے والے خواب فروشوں کو خود خواب دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی، دوسروں کے جذبات ابھارنے والوں کے اپنے احساسات بنجر رہ جاتے ہیں۔
خوشبوئیں بانٹنے والوں کو اُجرت میں بدبوؤں کے بھبھکے وصول کرنا پڑتے ہیں ،مجبوریوں اور سمجھوتوں کی بے اعتبار رہگزر پر کُچلی تمناوں پر پاؤں رکھ کر بے رحم رشتوں کا بوجھ اٹھائے تھکے ہارے، معصومیت سے استحصال کی طرف گامزن کرداروں سے مل کر احساس ہوا کہ اب تک انکے بارے میں تمام تر رسائی سینما کی سکرین کی حد تک تھی، کن مرحلوں سے گزر کر کہانی فلم میں ڈھلی اس کے بارے میں بھی پتہ چل ہی جاتا ہے مگر فلم کے دوران کس پر کیا بیتی یہ نہیں کُھلتا۔مادی خواہشات اور شہرت کے حصول کے لئےکریہہ اور شاطر تاجروں کے ہاتھوں بدن کی مٹی کی بے توقیری پر کئی بار میرے آنسو چھلکے، دل ڈگمگایا اور روح سسکی خوبصورت جملوں، شرارتی بیانیے اور مزاحیہ چٹکلوں نے ماحول کو کھلکھلا دیا ،ایک بات میں بہت وثوق سے کہنا چاہتی ہوں کہ ڈاکٹر عمر عادل نے جس فنکارانہ مہارت سے معاشرے کے سچ کو دکھایا اور سمجھایا ہے اس نے اسے منٹو سے اگلی منزل عطا کردی ہے ، کیونکہ ان کہانیوں کا جمالیاتی اور فکری رنگ بہت منفرد اور وسیع تر معنی کا متحمل ہے، اردو افسانوں میں پنجابی کی دلکش ملاوٹ، شوخی شرارت، ہنسی مزاح،عمدہ جملوں کی سحرانگیزاثرانگیزی، ڈرامائی تاثر قاری کی توجہ باندھے رکھتا ہے، تلاشے لفظوں کے پیوند لگانے کی بجائے کرداروں کی نفسیات کی عکاسی کرتی زبان برتی گئی ہے لیکن جہاں معاملے کو رمز اور علامت میں بیان کرنے کی ضرورت پڑی وہ ذومعنی لفظ بَرتے کہ راز بھی کھل گیا اور تحریر کا بھرم بھی قائم رہااس کتاب میں بہت کچھ ایسا ہے جو کالم میں لکھا نہیں جا سکتا اسلئے جہانِ روشن خریدئیے اور پہلے تحریر کا لطف لیجئے اور پھر اس آئینے میں سماج کا چہرہ دیکھئے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانصار عباسی کا کالم:اس سے پہلے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے
Next Article سید مجاہد علی کاتجزیہ:سربراہ مملکت کے کاندھے پر شہیدوں کے جنازے اور ملک کا مستقبل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.