Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران خان کے بغیر بھی منصفانہ الیکشن ہو سکتے : وزیر اعظم کاکڑ
اہم خبریں

عمران خان کے بغیر بھی منصفانہ الیکشن ہو سکتے : وزیر اعظم کاکڑ

ایڈیٹرستمبر 24, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
anwar ul haq kakarr
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نیو یارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات آئندہ سال ہوں گے اور جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کے رہنماؤں کے بغیر منصفانہ انتخابات ممکن ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو دیے گئے انٹرویو میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وہ ہزاروں کارکنان جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے وہ سیاسی عمل کو چلائیں گے اور انتخابات میں حصہ لیں گے۔
انوار الحق کاکڑ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کچھ دن قبل ہی اعلان کیا تھا کہ ملک میں انتخابات اگلے سال جنوری میں ہوں گے جس کے بعد ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ سابق وزیراعظم کی انتخابات میں کامیابی کو روکنے کے لیے فوج انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات فوج نہیں بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرائے گا اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خود چیئرمین پی ٹی آئی نے کی تھی تو وہ عمران خان کے خلاف کیوں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا تو ہماری حکومت انتخابات کے لیے ہر قسم کی مالی، سیکیورٹی اور دیگر مدد فراہم کرے گی۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ عدلیہ سے عمران کی سزا کو کالعدم اور انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی سفارش کریں گے تو نگران وزیراعظم نے کہا کہ میں عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کروں گا اور کسی بھی قسم کے سیاسی مقاصد کے لیے عدلیہ کو بطور آلہ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی انتقام کی بنیاد پر کسی کا پیچھا نہیں کر رہے، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ قانون پر عملدرآمد ہو، چاہے عمران خان ہو یا کوئی اور سیاستدان، جو بھی اپنے سیاسی رویے سے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون کی بحالی کو یقینی بنانا ہو گا، ہم اسے سیاسی تفریق سے تشبیہ نہیں دے سکتے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ منصفانہ انتخابات عمران خان یا ان کی پارٹی کے ان سینکڑوں کارکنان کے بغیر ہو سکتے ہیں جنہیں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی کے وہ ہزاروں لوگ جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے، وہ سیاسی عمل کو چلائیں گے اور انتخابات میں حصہ لیں گے۔
جمہوریت کو لاحق خطرات اور پاکستان میں حقیقی فوجی حکمرانی سے متعلق پی ٹی آئی کے الزامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ دعوے ہماری سیاسی ثقافت کا حصہ ہیں اور میں ان پر دھیان نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت فوج کے ساتھ بہت اچھے سے کام کررہی ہے، ہمیں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں اور میں اس سے انکار نہیں کر رہا لیکن عدم توازن کی مختلف وجوہات ہیں۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ موجودہ عسکری اداروں کو کمزور کرنے کے بجائے سویلین اداروں کی کارکردگی کو بتدریج بہتر بنایا جائے کیونکہ اس سے ہمارا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیر آئینی، غیر قانونی اور غیراخلاقی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے اور مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں اور دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثرا انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انوار الحق کاکڑ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈالر سستا ہونے کے باوجود کاروں موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا عمران خان کے علاوہ نواز شریف بھی انتخابات سے باہر رہیں گے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسرائیلی جرائم پر سلامتی کونسل خاموش کیوں ؟ عرب لیگ اور او آئی سی اجلاس سے وزیر اعظم کاکڑ کا خطاب

نومبر 11, 2023

کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جائے گا: انوار الحق کاکڑ

ستمبر 23, 2023

ہندو توا سمیت ہر قسم کی دہشت گردی ختم ہونی چاہیے : وزیر اعظم کا کڑ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ستمبر 22, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.