Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»جونیجو کا لطیفہ اور ڈاکٹر انور سدید سے بشریٰ رحمان کا شکوہ : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )
ادب

جونیجو کا لطیفہ اور ڈاکٹر انور سدید سے بشریٰ رحمان کا شکوہ : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

ایڈیٹرجولائی 23, 202319 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar sadeed article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
شاکر بھائی خوش ہو ناں
تمہارا خط ملا اور تمہارے حالات کاعلم ہوا۔ جس روز تمہیں خط پوسٹ کیا اسی روز قمررضا آگیا ۔رات کو ہمارے ساتھ ٹھہرا۔اگلے روزاس کی واپسی تھی ۔سو میں اس کے ساتھ ہی ملتان چلاگیا۔کل صبح واپس آیا ہوں۔ اب میں ملتان سے رات بارہ بجے روانہ ہوتا ہوں اورصبح لاہور پہننچتا ہوں۔ اب کے تو جاتے ہوئے بھی یہی ہوا یعنی کراچی ایکسپریس اور عوام ایکسپریس سبھی نکل گئیں۔ آخری گاڑی تیز رو تھی جو لاہور سے رات دس بجے روانہ ہو کر صبح چار بجے خانیوال پہنچی ۔وہاں سے بس لے کر صبح چھ بجے گھر پہنچا۔ ملتان کی باتیں بعد میں کروں گا پہلے تمہارے خط کاذکر ۔ میری غزل تمہیں پسند آئی توگویاسب کوپسند آگئی۔ ممتاز اطہر،نسیم شاہداورنظامی کے ساتھ دوبارہ بول چال پر تمہیں خوشی ہوئی۔ یہ میرے لیے بھی خوشی کی بات ہے۔تازہ کالم تمہیں ارسال کررہا ہوں جو انور جمال صاحب کی تصویر کے ساتھ ہے۔ ملتان میں ممتاز اطہر سے سرسری اور نسیم شاہد سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ کوئی ایک گھنٹہ تک میں اور نسیم ہوتل بابا کوبرا بھلا کہتے رہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ اقبال ساغر صدیقی کی ملازمت ختم ہوگئی تھی تاہم ثاقبہ رحیم الدین کی سفارش پر بحالی ہوگئی۔
تمہارے لیے مناسب سا کارڈ لے کر اس پر عید مبارک کی سکرین پرنٹنگ کرالوں گا۔ مسئلہ تمہیں بھیجنے کاہوگا شعبان کے آخر میں کوئی سعودیہ گیاتو اس کے ہاتھ بھیج دوں گا۔ کارڈوں کے ساتھ ایڈریس بھی بھیج دوں گا۔ میں نے اسلام تبسم کو کہا کہ تم مختصر خط لکھتے ہو تفصیل سے لکھاکرو۔ اس شریف آدمی نے پورے صفحے پر باربار یہی لکھا کہ ” سوچ رہا ہوں کیا لکھوں؟“۔ اس بار ہم نے بہت شغل کیا۔ رات گیارہ بجے اس کی بیٹھک پردستک دی ۔اس نے پوچھا کون ہے ،ہم نے لڑکیوں کی آواز نکال کرکہا ،اسلام دروازہ کھول دو، صاحب جی تو خوف زدہ ہوگئے ۔کہنے لگے بھاگ جاﺅ، میں نے کہا صرف 15روپے میں ، اس نے کوئی جواب نہ دیا۔ تین چار منٹ تنگ کرکے اصلی آواز میں بولے تو اس کی جان میں جان آئی۔ ادھر سبطین لودھی سے ملاقات ہوئی۔ وہ ”انتخاب“ دوبارہ چھاپنے کا کہہ رہا تھا۔ میں نے وقتی طورپر گول کردیا کیونکہ ساتھ جو صاحب بیٹھے تھے وہ کہہ رہے تھےانتخاب کے لیے میرے رسالے انشعاب کی کاپیاں لے لو، ٹائٹل پر میرا نام بھی چھاپ دینا۔ سنا ہے غضنفر مہدی نے گورنر صاحب کے ساتھ کام کرنے سے انکارکردیا ہے۔ آج کل لودھی بھی مخدوم سجاد کوبرا بھلا کہہ رہا ہے۔ان دنوں اسلم یوسفی صاحب لاہور آئے ہوئے ہیں ۔ وہ لوگوں سے ملنا چاہتے تھے میں پہلے اظہر جاوید کے پاس ، پھر خالد شفیق کے ہاں اور آخرمیں مشاعرے میں لے گیا ۔انہیں مہمان خصوصی بنوادیا۔ وہ بہت خوش واپس آئے۔ابھی یہیں ہیں ۔پرسوں میں سکول کے زمانے کے ایک دوست سے ملنے گیا۔وہ آج کل لاہور میں ہے۔ وہیں سے ایک اورپرانے بیلی کا ایڈریس مل گیا۔ کسی روز اسے بھی ملوں گا۔آج جونیجو نے موچی دروازے میں جلسہ کیا۔ مجھے بھی جانا پڑا ۔میری ڈیوٹی بشری رحمان نے لگائی تھی کہ دیکھ کرآﺅں کہ کیسا جلسہ ہے۔ لطیفہ سنو جونیجو صاحب نے کہنے لگے ”صرف کچی آبادیوں کے بارے میں ہی مجھے اعلان نہیں کرنا، مجھے ایک اور اہم اعلان بھی کرنا ہے ، آپ لوگ بیٹھے رہیں ،( لوگ واپس جانے لگے تھے )۔ میں آج آپ کو ایک اور خوش خبری سنانا چاہتا ہوں اوروہ یہ ہے کہ میں یہاں موچی دروازے میں اعلان کررہا ہوں کہ گھی کی قیمت میں پچاس پیسے فی کلوگرام کمی کردی گئی ہے“۔ دیکھا کیسے ہمدرد ہیں یہ ہمارے یعنی ایک چھٹانک گھی لینے والے کو تین پیسے کی بچت ہوگی اور تم جانتے ہو کہ ایک ایک پیسہ کتنا قیمتی ہوتا ہے۔میں اس موضوع پر کالم لکھنا چاہتاہوں ۔ممکن ہے لکھ ہی دوں۔ ”کتاب نما“ دہلی میں انور سدید کا جائزہ شائع ہوا ہے جس میں ہمارا بھی ذکرہے۔ بشری رحمان کہہ رہی تھیں کہ دیکھو انور سدید نے کالم نگاروں میں تمہارا نام تو لکھ دیا میرا نہیں لکھا۔ حالانکہ میں جنگ میں لکھتی ہوں۔ میں خاموش رہا کیا جواب دیتا۔ قدسیہ ہما نے دفتر کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا ۔اب تم آفس کے پتے پرہی خط لکھ دیاکرو۔ یہ خط عجلت میں لکھ رہا ہوں کہ آج کل میرے پرچے ہونے والے ہیں۔
تمہارا رضی
7اپریل 1986
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بے نظیر بھٹو ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتوشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو 24 جولائی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
Next Article امتیاز عالم کا کالم:میثاقِ جمہوریت اور معیشت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.