Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد بٹ»انصافی حکومت، اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کا پیج .. ارشد بٹ ( اوسلو )
ارشد بٹ

انصافی حکومت، اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کا پیج .. ارشد بٹ ( اوسلو )

ایڈیٹردسمبر 24, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
military courts in pakistan news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بلا شبہ انصافی حکومت، اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ ایک ہی پیج پر ہیں، اسٹبلشمنٹ کے متعین کردہ عسکری پیج پر۔ جب پارلیمان، آئین و قانون اور جمہوری اداروں کی بالادستی کے اصول ترک کر دئے جائیں، حکومت غیر منتخب قوتوں کا ایجنڈا لے کر چل پڑے تو پیج بھی ایک ھو گا اور بیانیہ بھی مشترک۔
وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب حکومت کا سنہری نسخہ پا لیا کہ اسٹبلشمنٹ کے پیج پر منتقل ھو جاؤ ، طاقتور حلقوں کی ہاں میں ہاں ملاتے رہو ۔ کرپشن اور احتساب کا شور مچاتے رہو اور اقتدار کے مزے لوٹتے رھو۔ پالیسی اور ایجنڈا وہی اختیار کرو جس کا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ملے۔ حساس خارجہ، داخلہ اور قومی سلامتی کے امور پر زبان مت کھولو۔ بلکہ ان سے آنکھیں اور دماغ کی کھڑکیاں بند رکھو۔
انصافی حکومت بڑی ڈھٹائی اور تسلسل سے جمہوریت، پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کی تضحیک اور بے توقیری کر نے میں مصروف ہے۔
غیر جانبدار تجزیہ کار متفق ہیں کہ انصافی حکومت پارلیمنٹ، آئین و قانون اور جمہوری اداروں کی بالادستی پر یقین نیہں رکھتی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جنرل ضیا اور جنرل مشرف کا جمہوریت دشمن نامکمل ایجنڈا پورا کرنے کے لئے اقتدار سونپا گیا ہے۔
اسٹبلشمنٹ کا شہسوار لگامیں تھامے ریاستی گھوڑے کی سمت اور رفتار پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔ شہسوار کے پیچھے جونیئر پارٹنر وزیر اعظم اسکا ہم رکاب۔
حساس خارجہ، داخلہ، قومی سلامتی اور اقتصادی معاملات کی گنجلک گتھیاں سلجانے میں عسکری چیف سر گرم۔ وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور مشیر اقتصادی امور، سی پیک پر بچگانہ طرز عمل کا مظاہرہ کریں، تو آرمی چیف چینی صدر سے ملاقات میں بگاڑ درست کریں۔ کرتار پور کا کاریڈور کھولنے اور جنگ سے گریز کی پالیسی کا اعلان کریں۔ صدر ٹرپ کے افغان امور پر ایلچی سے ملاقاتوں میں افغان مسائل کی گتھی سلجھانے کی کوشش کریں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دوروں میں ڈالروں کی ترسیل کا بندوبست کریں۔
عدلیہ چیف نے صحت، تعلیم اور پانی کے مسائل حل کرنے کا بوجھ اٹھا رکھا ہے۔ چیف صاحب نے ڈیم بنانے کا جھنڈا اٹھا لیا، آبادی کنٹرول کی پالیسی پیش کر دی،ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی دگرگوں حالت سنوارنے کے لئے احکامات جاری کرنے شروع کر دئے۔ غیر قانونی تجاوزات گرانے کے احکامات جاری کر دئے، پولیس افسروں کے غیر قانونی تبادلے روک دئے۔ افسر شاہی کی نا اہلی اور سست روی کو درست کرنے پر توجہ مرکوز کر دی۔
جہاں دو بڑے چیف حکومت چلانے کی ذمہ داری نبھا رہے ہوں وہاں وزیر اعظم کو ملکی امور کے لئے سر درد لینے کی کیا ضرورت۔ وزیر اعظم نے مستقل مزاجی سے پھنے خانی بڑھکیں لگانے کا کام سنبھال رکھا ہے۔ میں کسے نوں نیں چھڈاں گا،،۔ نہ کرپشن کے خلاف قانون سازی، نہ لوٹی ھوئی دولت بیرون ملک سے لانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم۔ نہ منی لانڈرنگ رکنے کے آثار۔ نیب نے اسٹبلشمنٹ کی پشت پناہی سے احتساب کا یک طرفہ، جانبدارانہ اور غیر شفاف سیاسی ڈرامہ رچا رکھا ہے۔ وزیر اعظم اور انکے حواری پھنے خانی کھوکلی بڑھکیں لگانے اور تالیاں پیٹنے پر اکتفا کر رہے ہیں۔ کسے نوں نیں چھڈاں گا، کی پھنے خانی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کان پکنے لگے ہیں۔
دوسری جانب ملک کے گلی کوچوں میں نام نہاد تبدیلی کا بے رحمانہ رقص جاری۔ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کا چیختا چنگھاڑتا ناچ، غریب عوام کی بے بسی اور لاچاری کا مذاق اڑاتا وحشانہ بھنگڑا۔ آٹا، دال، چاول، تیل وغیرہ غریب شہری کی پہنچ سے باہر، گوشت ناممکنات میں شامل، پھلوں کو ھاتھ لگانا دشوار، بجلی، گیس، پیٹرول، مٹی کا تیل اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں کی اونچی اڑان تھمنے کا نام نیہں لے رہیں۔ ناجائز تجاوزات کے ہٹانے سے لاکھوں غریب بے روزگار ھو گئے۔ انہیں متبادل روزگار فراہم نیہں کیا گیا۔ نئے پاکستان کی نئی حکومت نے عوام کو مسائل کے بوجھ تلے کچلنے میں کوئی کثر نیہں چھوڑی رکھی۔ عوامی بے چینی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حکومتی مقبولیت کا گراف گرنے کی رفتار تیز ھوتی جارہی ہے۔
روز افزوں بڑھتی عوامی مشکلات سے بے بہرا حکمران نا معلوم حکومتی کارکردگی کے گن گاتے نہیں تھکتے۔ حکمرانوں کی نااہلی، ناتجربہ کاری، معاشی بے سمتی، حد سے بڑھی خود اعتمادی اور سیاسی وژن سے محرومی نے ملکی حالات بگاڑنے میں سونے پہ سہاگے کا کام کیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا نواز، زرداری، شہباز یا پچاس مزید اپوزیشن سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈال کر ملک کے مسائل حل ھو جائیں گئے۔ کیا عوام کو مطمئن کرنے کے لئے یہ کافی ھو گا۔ حالات کی نزاکت سے بے خبر حکمران سمجھنے سے قاصر ہیں کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام اور جیلیں بھرنے سے سیاسی محاذ آرائی اور عدم استحکام میں اضافہ ھو گا۔ عوام کے مسائل حل کرنے اور معیشت کو بہتر بنانے کے نعرے دھرے کے دھرے رہ جائیں گئے۔ حکمرانوں کو اقتدرا بچانے کے لئے اسٹبلشمنٹ کی پناہ لینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ملے گا۔ مگر سوال یہ کہ عوامی تائید سے محروم ھوتی ھوئی انصافی حکومت کو اسٹبلشمنٹ کب تک کندھوں پر اٹھائے رکھتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ حالات بدل جائیں تو لاڈلے کو گھوڑے کی پشت سے نیچے اتارنے میں کوئی دقت محسوس نیہں ھوتی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجعلی اکاؤنٹس : زرداری کو جائیداد کی خرید و فروخت سی روک دیا گیا
Next Article پرائم منسٹر ہاؤس ، دانش سکول اور عمران خان کے چیتے .. علی نقوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.