Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد بٹ»انصافی حکومت، مارشل لائی حربے اور آمریت کے سائے .. ارشد بٹ ( اوسلو )
ارشد بٹ

انصافی حکومت، مارشل لائی حربے اور آمریت کے سائے .. ارشد بٹ ( اوسلو )

ایڈیٹرجنوری 3, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal and imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انصافی سیاسی بالشتیے خونخوار بھیڑیوں کی طرح(half baked)ادھ کچے پکے سندھ پر جھپٹ پڑے۔ چیف جسٹس کی ایک وارنگ نے ان کے دانت کھٹے کر دئے۔ ان کے ھوش اڑا دئے اور پھنے خانی بڑھکیں مارنے والے دم دبا کر بلوں میں گھس گئے۔ سندھ میں گورنر راج لگانے، پی پی پی میں فارورڈ بلاک بنا کر سندھ حکومت پر ناجائز، غیر آئینی قبضہ کرنے کے بلند بانگ دعویٰ کرنے والے وفاقی وزرا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی سندھ کے ناپختہ کار لیڈر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ھو گئے۔ اب الٹے سیدھے منطق اور دروغ گوئی کے سہارے خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ احتساب کے غل غپاڑے میں انصافی حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر ماشل لا ئی آمرانہ حربے استعمال کرنا شروع کر دئے ہیں۔ سیاسی بلیک میلنگ اور ھارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ 2018 الیکش کے بعد پنجاب میں اکثریتی پارٹی نواز لیگ کو صوبے کا اقتدار نہ سونپا گیا۔ صوبائی اسمبلی کے آزاد اراکین کی خریدوفروخت کی کھلے عام بولی لگائی گئی۔ ھارس ٹریڈنگ کے کرشمے سے پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت برآمد ھوئی۔ صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت انصافی حکمرانوں کو ایک آنکھ نیہں بھا رہی۔ وفاقی حکومت کے غیر جمہوری عزائم سے ظاہر ھوتا ہے کہ وفاقیت، صوبائی خودمختاری اور سندھی عوام کے میںڈیٹ کی دھجیاں اڑانے کی سازشیں تھمنے کے آثار بہت کم ہیں۔
انصافی حکومت اس پسپائی سے سبق حاصل کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈا پر عمل پیرا حکومتی عزائم کے راستے میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ھو رہی ہے۔ زخم چاٹتی وفاقی حکومت کی نا تجربہ کاری، ناپختگی اور جاہلانہ تکبر اسے سندھ حکومت پر دوبارہ حملہ کرنے پر اکسائے گا۔ فرشتوں کی غائبانہ مدد کے ساتھ تمام صوبوں پر غیر آئینی قبضہ کرنے، اٹھارویں ترمیم کو عملا بے اثر کرکے صوبائی خودمختاری کو محدود کرنے کی سازشیں جاری رکھی جائیں گی۔
کیا چند ووٹوں کی بیساکھیوں کے سہارے کھڑی پی ٹی آئی کی مخلوظ وفاقی حکومت، سندھ حکومت کو سازشوں کے ذریعے گرا سکے گی، یا گرانے کے بعد ملک میں سیاسی استحکام اور جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے میں کامیاب ھو سکے گی۔ اس سوال کے جواب سے پہلے انصافی حکومت کی پالیسیوں کا طائرانہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کا گراف روز بروز اوپر کی جانب متحرک ہے۔ انصافی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کمر توڑ مہنگائی، ٹیکسوں کی بھر مار اور بڑھتی بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ حکومتی ترجمان برائے معاشی امور آج یہ اعتراف کرنے پر مجبور کہ حکومت کی معاشی پالیسی تجارتی خسارہ کنٹرول کرنے میں ناکام ھو چکی۔ ان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر کم کرنے کے باوجود حکومت کو ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس آمدنی میں 170 ارب کمی کا اعتراف کر لیا۔ بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں سے زرمبادلہ کی ترسیلات میں کمی کا رجحان پایا جاتا ہے۔ اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری نہ ھونے کے برابر۔ چھوٹے بڑے کاروباری طبقات کاروبار میں جمود پر پریشان۔ گذشتہ حکومت کے نامکمل منصوبے دھرے کے دھرے، لمبے لمبے کابینہ اجلاسوں میں معاشی یا عوامی فلاح کا کوئی نمایاں منصوبہ شروع کرنے کا پروگرام مرتب نہ کیا جا سکا۔ وزیر اعظم اور وزرا کو احتساب احتساب کا راگ الاپنے سے فرصت نیہں۔ جبکہ وفاق اور پنجاب کی بیوروکریسی چپ سادھے ریاستی اور حکومتی ذمہ داریاں اٹھانے سے گریز کی پالیسی اختیار کئے ھوئے ہے۔ اقتصادی، خارجہ اور قومی سلامتی کے امور پر اسٹبلشمنٹ کی گرفت مضبوط۔ تر، منتخب پارلیمنٹ اور جمہوری ادارے بے بسی کا شکار۔ اسٹبلشمنٹ کی خواہش پر سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ، وفاقیت اور صوبائی خودمختاری پر قدغنیں، اور احتساب کے نام پر انتقام کا راستہ سیاسی عدم استحکام کی طرف لے جاتا ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیاں غربت میں اضافے، عوام اور کاروباری طبقوں میں بے چینی اور انتشار پیدا کرنے کا موجب بنتی جا رہی ہیں۔ انصافی حکومت اسی راستے پر گامزن رہی تو ملک کو سیاسی عدم استحکام، انتشار اور معاشی بحران سے بچانا مشکل ھو جائے گا۔ آمریت پسندوں میں گھرے وزیر اعظم کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ھوتے انتشار اور معاشی گراوٹ میں آمریت دوست قوتوں کو گل کھلانے کے لئے کھلا میدان میسر آ جائے گا۔ جمہوری تسلسل کو حقیقی خطرات درپیش ھو سکتے ہیں۔ سندھ حکومت گراتے گراتے عمران خان کو اپنی حکومت کے لالے پڑ جائیں گے۔ نئے نئے سیاسی عجوبے پاکستانی سیاست کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ شائد پاکستان کے عوام کو یہ انہونی بھی دیکھنے کو مل جائے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی سیاسی بقا کے لئے نواز اور زرداری کے دربار میں حاضری دینے پر مجبور ھو جائیں۔ اگر عمران خان اقتدار کی خاطر گجرات کے چوہدریوں اور ایم کیو ایم کے آگے جھولی پھیلا سکتے ہیں تو اقتدار پر چمٹے رہنے کے لئے زرداری اور نواز کا پلو پکڑنا کون سا دشوار کام ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیہاں منطق اور تاریخ بھی بے بس ہو جاتے ہیں۔۔مملکت اے مملکت /محمود شام
Next Article جماعت اسلامی۔ایک المنا ک داستان۔۔لیاقت علی ایڈووکیٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.