Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد بٹ»سیاسی گندے انڈوں کی ٹوکری اور بھٹو کا ٹھڈا ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )
ارشد بٹ

سیاسی گندے انڈوں کی ٹوکری اور بھٹو کا ٹھڈا ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )

ایڈیٹرمئی 13, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran janoobi sooba
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شہید بھٹو نے کٹھ پتلی سیاستدانوں کے بارے میں کہا تھا سیاسی گندے انڈوں کی ٹوکری ایک عوامی ٹھڈے کی مار ہوتی ہے۔ پھر بھٹو نے 1970 ء کے الیکشن میں سیاسی بالشتیوں، مذہبی نعرہ بازوں اور استحصالی طبقوں کے نمائندہ سیاسی بتوں کو عوامی ٹھوکر سے پاش پاش کر دیا۔ بقول شخصے آج نہ جانے کس کے خفیہ اشارے پر سیاسی گندے انڈے جوق در جوق ” انصافی پٹاری“ میں اکٹھے ہونے لگے ہیں۔ اقتدار کے سہانے سپنے دکھا کر ادھر ادھر سے بھان متی کا کنبہ جوڑا جا رہا ہے۔ نسل در نسل انگریزوں اور آمریتوں کے اشارے پر ناچنے والی سیاسی کٹھ پتلیوں نے ہمیشہ جمہوری اور سول بالادستی کے خلاف آمروں اور غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھ مضبوط کئے۔ جنرل ایوب، جنرل یحیٰ، جنرل ضیا اور جنرل مشرف کے بوٹ پالشیے ماضی کے نام نہاد سیاستدان یا ان کی موجودہ نسلیں ” انصافی پٹاری“ کا پیٹ بھرنے جارہے ہیں۔ ان سب میں ایک چہرہ بھی ایسا نظر نہیں آئے گا جو یہ دعوے سے کہہ سکے کہ اس نے آمرانہ حکومتوں کے خلاف جمہوری جدوجہد میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔
کپتان حقیقی تبدیلی لے آئے کہ چند چہروں کو چھوڑ کر جنرل مشرف کی ٹیم ق لیگ کو انصافی لبادہ اوڑھا دیا۔ زرداری کا ساتھ دو تو لٹیرے کہلاؤ ، کپتان کا نعرہ بلند کیا تو زم زم کے نہلائے نیک و پاک بن جاؤ ۔ کپتان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کہ نام نہاد الیکٹیبلز دھڑا دھڑ پی ٹی آئی میں شامل ہو کر کپتان کو ناقابل شکست بنا رہے ہیں۔ اب کپتان کو وزارت عظمیٰ کا حصول بائیں ہاتھ کا کھیل معلوم ہونے لگا ہے۔
پنجاب کا پانی پت کپتان کی امیدوں کا مرکز اور فصلی بٹیروں کا محاذ کپتان کے لئے امید کی تازہ کرن۔ کپتان کرشماتی ہاتھوں سے گندے انڈوں میں جان ڈلوا کر ان سے برائلر چوزے نکالنا چاہتے ہیں۔نام نہاد الیکٹیبلز اور سیاسی گندے انڈوں سے کتنے برائلر چوزے برآمد ہونگے اس کا جائزہ تاریخی حقائق کی روشنی میں لینا چاہیے۔ آمریت کو سیاسی چہرہ دینے کے لئے جنرل مشرف نے بڑے جتن سے ق لیگ کی کھچڑی پکائی اور 2002 ء میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔ ریاستی اقتدار اور اداروں پر بلا شرکت غیرے مکمل کنٹرول رکھنے والے آمر جنرل مشرف کو یقین تھا کہ الیکشن میں ق لیگ کا کلین سویپ اس کی انگلی کی ایک جنبش کا مرہون منت ہے۔ الیکٹیبلز کی فوج ظفر موج الیکشن میں جھونکنے، تمام تر ریاستی ذ رائع اور اثرونفوز استعمال کرنے کے باوجود ق لیگ اور اس کے اتحادی اتنی نشستیں حاصل نہ کر سکے کہ وہ وفاقی حکومت تشکیل کر پاتے۔ جنرل مشرف نے اقتدار کے بھوکے موقعہ پرستوں کے ایک ٹولے کو ڈرا دھمکا اور اقتدرا کا لالچ دے کر پیپلز پارٹی سے توڑا۔ پی پی پی پیٹریاٹ کو جنم دیا اور تب جا کر جمالی پٹھو حکومت معروض وجود میں لائی جا سکی۔ یاد رہے کہ 2002 ء کے الیکشن، بے شہید نظیر بھٹو اور نواز شریف کی غیر موجودگی میں منعقد کرائے گئے تھے۔ اب سندھ میں بلاول دندنا رہا ہے اور کپتان کو ادھر کا رخ کرتے ہوئے کئی بار سوچنا پڑتا ہے۔ کراچی میں پاؤ ں کھڑا کرنے کو جگہ نہیں مل رہی۔ کراچی میں 12 مئی کے ناکام جلسے کے بعد پی ٹی آئی نے 27 مئی کو نیا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرکے بلاول کو چیلنج کر دیا۔ پنجاب کے میدانوں میں نواز شریف بھاگ دوڑ کر رہے ہیں بلکہ مریم نواز پنجاب میں بڑے بڑے الیکٹیبلز کے لئے چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔ جبکہ شہباز شریف کی پھرتیاں اپنی جگہ پر۔ مبصرین کے مطابق جنوبی پنجاب میں پی پی پی اور بلاول کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ کو جنوبی پنجاب محاذ کپتان کی جھولی میں ڈالنے پر مجبور ہو نا پڑا۔ یہاں یہ کہتا چلوں کہ اگر جنوبی محاذ والے اور دیگر موسمی پرندے ن لیگ اور پی پی پی سے اڑا کر پی ٹی آئی کی چھتری پر نہ بٹھائے جاتے تو کپتان کی تبدیلی پارٹی 2018 ء کے مجوزہ الیکشن میں کیا گل کھلاتی۔
دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں کپتان کی پی ٹی آئی کا وجود نہ ہونے کے برابر۔ صوبہ پختون خواہ میں مقبولیت کا گراف مسلسل نیچے کی جانب جانے کے واضع اشارے۔ وزیر اعلیٰ کے خلاف نیب کی تحقیقات، بیسیوں ارکان اسمبلی پر کرپشن اور بکاؤ مال ہونے کے الزامات۔ ایم ایم اے بھی سر گرم، اے این پی بھر پور چیلنج دینے کو تیار اور پھر چیف جسٹس نے ہسپتالوں کے دورے کر کے رہی سہی کثر نکال دی۔ اس وقت کپتان اور خٹک حکومت کو حکومتی کارکردگی کا دفاع کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگر نواز شریف کو جیل بھیج دیا جائے، شہباز بھی نا اہل ہو جائیں، تب بھی سیاسی میدان میں اکیلے دندنانے کی کپتانی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ عمر رسیدہ ریٹائرڈ کپتان کو اگر سیاست میں رہنا ہے تو مریم نواز اور بلاول کا مقابلہ تو کرنا پڑے گا۔ تبدیلی اور انصاف کا نعرہ ترک کر کے الیکٹیبلز کے سہارے اور اسٹیبلشمنٹ کی اشیرباد سے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں کچھ اضافہ تو ممکن بنایا جا سکتا ہے مگر وفاقی حکومت تشکیل دینے کے لئے سوئپنگ اکثریت حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گا۔ عقل مند کو اشارہ کافی کہ اب نیا فرینکن سٹائن مونسٹر تخلیق کرنے کے زمانے لد گئے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمظفر آباد : پل ٹوٹ گیا فیصل آباد کے 25 طلبہ و طالبات دریا میں بہہ گئے
Next Article خواہشوں کے صحرا میں خواب چھاؤں کرتے ہیں ۔۔ علی سخن ور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم

جولائی 21, 2026

مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم جولائی 21, 2026
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.