Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آریان کی رہائی کے لیے 14 شرائط، 30 اکتوبر کو جیل سے آزادی کا امکان
اہم خبریں

آریان کی رہائی کے لیے 14 شرائط، 30 اکتوبر کو جیل سے آزادی کا امکان

ایڈیٹراکتوبر 29, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ممبئی :منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں انسداد منشیات فورس کی جانب سے گرفتار کیے گئے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت منظور ہونے کے باوجود انہیں جیل سے رہائی نہ مل سکی۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’نیوز 18‘ کے مطابق عدالت نے 28 اکتوبر کو ہی آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی مگر انہیں 29 اکتوبر کو بھی جیل سے رہائی نہ مل سکی اور امکان ہے کہ وہ 30 اکتوبر تک جیل سے رہا ہوجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق عدالتی ضمانت ہونے کے بعد جیل کی کاغذی کارروائیاں نامکمل ہونے کی وجہ سے 29 اکتوبر کو آریان خان جیل سے رہا نہ ہوسکے۔
آریان خان ممبئی کے آرتھر جیل میں عدالتی ریمانڈ پر ہیں اور جیل دفاتر کے اوقات شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوتے ہیں مگر شاہ رخ خان کے وکلا نے اوقات ختم ہونے سے قبل ضروری کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان کے والدین اور وکلا نے تقریباً تمام کاغذات مکمل کرلیے ہیں اور انہیں 30 اکتوبر کی دوپہر سے قبل تک جیل میں جمع کروایا جائے گا، جس کے بعد سہ پہر تک آریان خان آزاد ہوسکیں گے۔دوسری جانب ’ٹائمز ااف انڈیا‘ نے بتایا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے 14 شرائط پر آریان خان کی ضمانت درخواست قبول کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت کی جانب سے آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں اور ان کے وکلا کو بتایا گیا ہے کہ اگر ملزم نے 14 شرائط میں سے کسی بھی ایک شرط کو تسلیم نہ کیا یا ان پر عمل نہ کیا تو ان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے انسداد منشیات فورس عدالت سے رجوع کر سکتی ہے۔
آریان خان کی ضمانت کے لیے میڈیا سے بات نہ کرنے، ساتھ میں گرفتار ہونے والے ساتھیوں سے رابطہ نہ رکھنے، انسداد منشیات فورس سے تفتیش کے لیے مکمل تعاون کرنے اور اپنا پاسپورٹ بھی نارکوٹکس فورس کے ہاں جمع کروانے کی شرائط رکھی گئی ہیں۔
ان کی دیگر شرائط میں یہ بات بھی شامل ہے کہ وہ نارکوٹکس فورس کی تفتیش پر اثر انداز ہونے کے لیے اثر و رسوخ کا استعمال نہیں کریں گے، ممبئی شہر چھوڑنے سے قبل انسداد منشیات فورس سے اجازت لیں گے اور ہر جمعے کے دن نارکوٹکس فورس کے دفتر حاضری بھی دیں گے۔انہیں عدالت نے مکمل طور پر میڈیا سے کیس سے متعلق بات کرنے سے بھی روکا ہے جب کہ انہیں کیس سے متعلق کوئی بھی معلومات سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرنے سے روکا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر آریان خان پر 14 شرائط رکھی گئی ہیں، جن کی خلاف ورزی کی صورت میں نارکوٹکس فورس کو اختیار دیا گیا کہ وہ ان کی ضمانت منسوخ کروانے کےلیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کے علاوہ صرف منمن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کی ضمانت درخواست منظور کی ہے جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کیے گئے باقی پانچ ملزمان تاحال عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
نارکوٹکس فورس نے انہیں 3 اکتوبر کو ساتھیوں سمیت ممبئی کے ساحل سمندر پر ایک کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں سمیت مذکورہ کروز میں ڈرگ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔انہیں انسداد منشیات فورس یعنی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آریان فلمی صنعت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام ور شاعر اور معالج ڈاکٹر ابرار احمد رخصت ہو گئے
Next Article ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلاسیقی موسیقی ’’ مقدس آمریت اور استاد بڑے غلام علی خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری

مارچ 5, 2026

نام ور کامیڈین اور فلم ، ٹی وی کے اداکار انور علی انتقال کر گئے

ستمبر 2, 2025

انڈین اداکارہ دبئی سے سونا سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار: ’سونے کے بسکٹس کو جسم میں چھپایا گیا‘

مارچ 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.