لاہور نام ور شاعر اور معالج ڈاکٹر ابرار احمد جمعہ کے روز لاہور ر میں انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 67 برس تھی اور وہ کینسر کا شکار تھے ۔
ڈاکٹر ابرار احمد چھے فروری 1954 کو جڑانوالہ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم الاصلاح ہائی سکول چنیوٹ سے حاصل کی ۔ اس کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے ۔ ایف ایس سی کے بعد ابرار احمد نے نشتر میڈیکل کالج ملتان میں داخلہ لیا اور ایم بی بی ایس کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی ۔ ڈاکٹر ابرار احمد ای این ٹی سپیشلسٹ تھے ۔ وہ 1993 میں اعلی تعلیم کے لیے سنگا پور گئے اور نیشنل یونیورسٹی سنگا پور سے ڈگری حاصل کی ۔ ابرار احمد نظم گو شاعر تھے ۔ ان کی نظموں کے مجموعے ” آخری دن سے پہلے “( 1993 ) اور ” غفلت کے برابر“ ( 2007 ) شائع ہوئے ۔
فیس بک کمینٹ

