Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مریض عشق پر رحمت خدا کی :وجاہت مسعود کا کالم
  • نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے : بشیر بدر رخصت ہوگئے
  • تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آئی ایس آئی کا صحافی اسد طور پر تشدد سے اظہار لا تعلقی
اہم خبریں

آئی ایس آئی کا صحافی اسد طور پر تشدد سے اظہار لا تعلقی

ایڈیٹرمئی 29, 20216 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
press freedom girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان کی وزارت اطلاعات نے ایک غیرمعمولی بیان میں خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی جانب سے صحافی اور ویڈیو بلاگر اسد علی طور پر تشدد کے واقعے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے بیان کے مطابق ہفتہ کو وزارت اطلاعات اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا رابطہ ہوا، جس میں اسلام آباد میں ’ایک ڈیجیٹل میڈیا صحافی اسد علی طور پر مبینہ تشدد سے آئی ایس آئی نے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایسے الزامات کا تسلسل ظاہر کرتا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت آئی ایس آئی کو ففتھ جنریشن وار فیئر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘خیال رہے کہ اسلام آباد میں مقیم صحافی اور یو ٹیوب ولاگر اسد علی طور پر گذشتہ دنوں نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سرکاری بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ’ آئی ایس آئی سمجھتی ہے کہ جب سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی شکلیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں تو پھر تفتیش آگے بڑھنی چاہیے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔‘ ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے صحافی اسد علی طور کے معاملے پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس مسئلے میں بعض لوگ حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں۔ ’آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔‘
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے مل کر اسد علی طور کے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔‘ رات گئے وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں آئی ایس آئی تفتیشی اداروں سے مکمل تعاون کرے گی اور وزارت اطلاعات اس ضمن میں اسلام آباد پولیس سے رابطے میں ہے اور انہیں امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ بغیر ثبوت اداروں پر الزامات کی روش ختم ہونی چاہیے اس طرح کی منفی روایات ملک کے اداروں کے خلاف سازش کا حصہ ہیں اور جلد اصل کردار بے نقاب ہوں گے۔
دوسری جانب حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی آج صحافی اسد علی طور کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ہے۔واضح رہے کہ صحافی اسد علی طور پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے آئی جی پولیس قاضی جمیل الرحمان نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی براہ راست نگرانی میں کام کرنے والی اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس پی صدر ہیں جبکہ دیگر ارکان میں ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی سپیشل برانچ اور ایس ایچ او شالیمار شامل ہیں۔عدالتی رپورٹنگ اور حکومت اور ریاستی اداروں پر تنقیدی تحریروں اور ویڈیوز کے لیے مشہور اسد علی طور پر کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں بالخصوص فوج پر تنقید کرنے، پوسٹس اور تبصرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تقریباً ایک مہینے کے دوران وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے جس کے بعد صحافتی تنظیموں نے جمعے کو ملک بھر میں احتجاج بھی کیا تھا۔اس سے قبل 20 اپریل کو سینئیر صحافی اور پیمرا کے سابق چئیرمین ابصار عالم کو ان کی رہائش گاہ کے قریب ایک نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرنگ روڈ کرپشن سیکنڈل میں ملوث عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری دبئی چلے گئے
Next Article امتیاز عالم کا کالم:شریفوں کی سیاست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم مئی 30, 2026
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار مئی 29, 2026
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم مئی 29, 2026
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 29, 2026
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر مئی 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.