Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم
  • اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوہاٹ پر ڈرون حملوں کی کوشش : فلائٹ آپریشن معطل
  • حکومت آج پھر پیٹرول مہنگا کرے گی
  • کیا امریکہ جنگ بند کر سکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عاصم منیر، ساحر شمشاد: فوج میں اعلیٰ عہدوں پر نامزد ہونے والے افسران کون ہیں؟
اہم خبریں

عاصم منیر، ساحر شمشاد: فوج میں اعلیٰ عہدوں پر نامزد ہونے والے افسران کون ہیں؟

ایڈیٹرنومبر 24, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق اس ضمن میں سمری ایوان صدر منظوری کے لیے ارسال کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اس آئینی تقرری کے عمل میں کوئی خلل نہیں ڈالیں گے۔اس رپورٹ میں ہم جائزہ لیں گے کہ فوج میں اعلیٰ ترین عہدوں پر تعیناتی کے لیے نامزد ہونے والے یہ افسران کون ہیں اور ماضی میں کن اہم عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔
چیف آف آرمی سٹاف نامزد ہونے والے جنرل عاصم منیر کون ہیں؟
راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے اپنی سروس کا آغاز آفیسرز ٹریننگ سکول کے 17ویں کورس میں منگلا سے کیا تھا جس کے بعد انھیں فرنٹئیر فورس ریجمنٹ کی 23ویں بٹالین میں کمیشن دیا گیا تھا۔
بطور لیفٹیننٹ کرنل عاصم منیر نے سعودی عرب میں بھی فرائض سرانجام دیے ہیں۔ عاصم منیر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بطور بریگیڈیئر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز بھی کام کیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ اُس وقت ٹین کور کمانڈ کر رہے تھے۔
اپنی سروس کے دوران وہ متعدد پوسٹوں پر تعینات رہے تاہم ان کی اہم تعیناتی سنہ 2017 میں بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (ڈی جی ایم آئی) تھی جس کے بعد سنہ 2018 میں انھیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
سنہ 2019 میں انھیں کور کمانڈر 30 کور یعنی گوجرانوالہ میں بھی تعینات کیا گیا تھا اور اکتوبر 2021 میں انھوں نے اس عہدے کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے سپرد کی تھی۔
اپنے کیریئر کے دوران وہ لگ بھگ آٹھ ماہ کے لیے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجینس ایجنسی (آئی ایس آئی) بھی کام کر چکے ہیں۔عاصم منیر تھری سٹار جنرل ہیں اور فی الحال بطور کوارٹر ماسٹر جنرل (کیو ایم جی) پاکستان کی فوج میں ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔
عاصم منیر بطور ڈی جی آئی ایس آئی
عاصم منیر نے محض آٹھ ماہ کے لیے بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنے فرائض انجام دیے۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے دور حکومت میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو فقط آٹھ ماہ تعیناتی کے بعد اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بارے میں ملٹری افسران کا دعویٰ ہے کہ ’انھیں عمران خان کے کہنے پر ہٹایا گیا تھا‘ تاہم عمران خان نے اس کے بارے میں کبھی کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔
صحافی اعزاز سید دعویٰ کرتے ہیں کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام لے کر انھیں بطور آرمی چیف تعینات کیے جانے سے منع کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ’عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ اگر عاصم منیر آئے تو چونکہ انھوں نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی ان کو مسترد کیا تھا، اس لیے آگے جا کر ان کے ساتھ کام کرنا سازگار نہیں ہو گا۔‘
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک طرف تو وہ زبردست افسر اور کمانڈر رہے ہیں لیکن دوسری طرف اس بات کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے کہ بطور آرمی چیف ان کی تقرری سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک ’سیاسی مسئلہ‘ بھی بن چکی ہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کی نامزدگی کے بعد وزیر دفاع نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صدر عارف علوی اس ضمن میں اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات تب ہوئی تھی جب وہ بطور ڈی جی ایم آئی تعینات ہوئے۔
’تجربے کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ عاصم منیر ایک اچھے افسر ہیں‘ تاہم انھوں نے کہا کہ چند حلقوں کی طرف سے ’اُن کے عہدے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے۔‘عاصم منیر کی نامزدگی سے قبل ان کے بارے میں تکنیکی بنیادوں پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے تھے۔ عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر ہو رہے تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو۔
باقی معاملات ایک طرف لیکن ایک بات سبھی مانتے ہیں کہ عاصم منیر ایک ’آؤٹ سٹینڈنگ‘ افسر ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے لیے نامزد ساحر شمشاد کون ہیں؟
ساحر شمشاد کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے۔ وہ سنہ 2021 سے فوج میں تھری سٹار جنرل کے طور پر راولپنڈی کور کمانڈ کر رہے ہیں۔
ساحر شمشاد کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر جون 2019 میں ترقی دی گئی تھی جبکہ انھوں نے بطور ایڈجوٹینٹ جنرل اور چیف آف جنرل سٹاف کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔ان کا تعلق سندھ ریجمنٹ کی آٹھوں بٹالین سے ہے اور وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 76 لانگ کورس کا حصہ رہے ہیں۔
انھوں نے بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس بھی فرائض انجام دیے ہیں جبکہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے دوران انھوں نے انفنٹری ڈویژن بھی کمانڈ کیا ہے۔
ایک سابق فوجی افسر کے مطابق ساحر شمشاد بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس ابھرے اور یہ دور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا تھا۔
اس دوران ساحر شمشاد جی ایچ کیو میں راحیل شریف کی ٹیم کا حصہ بھی رہے اور مختلف فوجی آپریشن کی سرپرستی بھی کی۔ جن میں تحریکِ طالبان پاکستان کے خلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن بھی شامل ہیں۔
ان کے ساتھ کام کرنے والے ایک افسر نے بتایا کہ پاکستان، چین، امریکہ اور افغانستان کے درمیان بات چیت کے سلسلے کو شروع کرنے اور اسے جاری رکھنے والوں میں ساحر شمشاد کا بہت اہم کردار رہا ہے۔
فوجی افسر نے بتایا کہ تھری سٹار جنرل کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ان کو چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔’یہ کافی طاقتور عہدہ ہوتا ہے۔ جس میں فیصلہ سازی کے ساتھ ساتھ خارجہ امور اور قومی سلامتی کے معاملات بھی دیکھنے ہوتے ہیں۔‘اکتوبر 2021 میں انھیں بطور کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا۔
فوج کے افسران بتاتے ہیں کہ اس عہدے پر آنے کا ایک مقصد ’سینیئر عہدوں اور آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہونے کی ذمہ داری سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ افسر کو ہر طرح کی کمانڈ میں پرکھنا پڑتا ہے اور اس حوالے سے ساحر شمشاد کو آل راؤنڈر کہنا غلط نہ ہو گا۔‘
’نیوٹرل،‘ ’غیر متنازعہ‘ اور ’آل راؤنڈر‘ یہ چند الفاظ ہیں جو لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے بارے میں ان کی سینیئر افسران نے استعمال کیے، جب ان سے ساحر شمشاد کے بارے میں پوچھا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے ساحر شمشاد کے بارے میں کہا کہ ’سینیئر ہونے کے ساتھ ساتھ ساحر شمشاد کو مختلف عہدوں پر پرکھا گیا۔ ان کے بارے میں کوئی نجی نوعیت کی خبر اب تک سننے میں نہیں آئی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی پروفیشنل زندگی ان کی لیے اہمیت رکھتی ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#generalasimmunir #generalsahirshamshad جنرل عاصم منیر ساحر شمشاد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصدر مملکت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سمری پر دستخط کردیئے
Next Article فوج میں نئی تقرریوں کا خیر مقدم،ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات:پی ٹی آئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بورڈ آف پیس اجلاس: ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

فروری 20, 2026

پاکستان میں دراندازی کرنے والے ٹی ٹی پی جنگجوؤں میں 70 فیصد افغان ہوتے ہیں، فیلڈ مارشل

دسمبر 21, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : صحافی کے ذریعے پیغام رسانی کا طریقہ

اگست 18, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق مارچ 14, 2026
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم مارچ 14, 2026
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی مارچ 14, 2026
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات مارچ 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.