Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم : امریکہ، عمران خان اور مقتدرہ کا امتحان
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم : امریکہ، عمران خان اور مقتدرہ کا امتحان

ایڈیٹردسمبر 30, 202418 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سورج کی اُٹھان سے تمازت کا اندازہ لگا لینے والے ہی وقت پر سر ڈھانپ لیتے ہیں۔ سمندر میں اُٹھنے والا جوار بھاٹا وقت سے پہلے بند باندھنے کا سبب بنتا ہے جبکہ آتش فشاں کے پھٹنے سے پہلے زمین کی بے چینی کا اندازہ لگا لینے میں ہی پناہ ہے۔2024 کا بیتا سال معاشی اور سیاسی حوالوں سے ملا جُلا رہا۔ معیشت کے سنبھلنے کی خبریں حوصلہ افزا رہیں تو سیاسی افراتفری نے بے چین کیے رکھا۔ امید اور ناامیدی کے درمیان ڈولتا یہ سال بھی بیت گیا۔ جاتے سال نے کُرم اور پاڑا چنار میں عام شہریوں کے قتل کا نوحہ پڑھا تو بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ جوں کا توں گھمبیر رہا۔
متنازع انتخابات نے سیاسی بساط پر شاہ مسلط رکھا تو سڑک پر قیدی نمبر 804 کا غلبہ رہا۔ سیاسی شہ مات کے کھیل میں مہرے مخالف بادشاہ کے ہاتھ ہی رہے، پیادوں اور بادشاہ کے بیچ فیلے، گھوڑے اور وزیر کھیل میں جیت کی کوئی چال چلنے میں ناکام رہے۔
اب 2025 کی آمد ہے۔ جوتشی اگلے سال کی پیشن گوئیاں کر رہے ہیں کہ حالات کس نہج تک جائیں گے۔ 2023 سے غزہ پر برسنے والی آگ ٹھنڈی ہو گی یا نہیں؟ دُنیا کی واحد سُپر پاور امریکہ میں آنے والی تبدیلی سے کیا فرق پڑے گا؟ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا کیا ہو گا؟ مشرق وسطیٰ میں نئی صف بندی، شام اور ایران کے حوالے سے کیا رنگ لائے گی اور پھر یہ کہ امریکہ بہادر چین سے متعلق کیا پالیسی اختیار کرے گا؟
نئے سال میں ابھرتے سوالوں میں یہ جاننا اہم ہو گا کہ پاکستان امریکہ کے لیے بظاہر غیر اہم ہے کیونکہ افغانستان امریکہ کی ترجیح نہیں۔مگر کیا ایران اور چین سے متعلق ممکنہ پالیسی کے لیے بھی یہ سات لاکھ چھیانوے ہزار کلومیٹر کا رقبہ غیر اہم ہو گا؟ نظر رکھنا ہو گی کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ ہمیں ہندوستان مخالف یا چین دوست کی صورت ’مینج‘ کرنے کے لیے کیا لائحہ عمل اپناتی ہے؟
ایسے میں پاکستان سے متعلق پالیسی کسی طور نہ تو غیر اہم ہو گی اور نہ ہی غیر ضروری۔ اُن سب دوستوں سے معذرت کے ساتھ جو یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کے لیے پاکستان غیر اہم ہے۔ انہیں نئی انتظامیہ کے تیور اور اشاروں کی زبان سے اندازہ لگا لینا چاہیے کہ حالات کیا ہو سکتے ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ ہو یا ٹرمپ کے نو چنتخب کابینہ کے ارکان سب ایک صفحے پر نظر آتے ہیں۔رچرڈ گرینل کو سگنل دینے والا ’بھونپو‘ سمجھ لیں تو سُنیں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ بظاہر عمران خان کی حمایت میں آواز اٹھانے والے رچرڈ گرینل کا اصل نشانہ آئی ایم ایف پروگرام اور میزائل پروگرام تو نہیں جو طویل عرصے سے امریکہ کی دکھتی رگ ہے۔
گرینل جس طرح پاکستان تحریک انصاف کی آنکھوں کا تارا اور امریکہ میں مقیم بعض پاکستانیوں کا راج دلارا ہے وہ ’دوست کا دشمن، دشمن‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تحریک انصاف نے مذمت نہ کی تو ’غلامی نامنظور‘ اور ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کے نعرے پاکستان میں بیک فائر کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کیا واقعی عمران خان کی رہائی میں دلچسپی رکھتی ہے یا عمران خان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں تقسیم کے ایجنڈے سے اندرونی طور پر پاکستان کو کمزور چاہتی ہے؟
عمران خان کی رہائی کے لیے بڑھتا دباؤ کسی صورت تحریک انصاف کے لیے سود مند نہ ہو گا۔ دوسری جانب مقتدرہ کے لیے بھی امتحان ہے۔ تحریک انصاف کو سمجھنا ہو گا کہ عمران خان کی حمایت ’پاکستان مخالفت‘ سے کیوں جوڑی جا رہی ہے، نیز یہ جو خان سے محبت ہے یہ دراصل کسی ’اور‘ سے نفرت تو نہیں؟
گرینل محض ’بھونپو‘ ہیں مگر یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے اہم اراکین سخت چین مخالف ہیں۔ نئے نامزد کردہ خارجہ سیکریٹری مارکو روبیو ناصرف چین اور پاکستان مخالف بلکہ انڈیا نواز بھی تصور کیے جاتے ہیں۔
اسی برس یعنی جولائی 2024 میں روبیو نے مشہور زمانہ بل پیش کیا جو چین اور پاکستان کے خلاف انڈیا کو فوجی امداد دینے کی حمایت کرتاہے۔ یاد رہے اسی بل میں انڈیا میں دہشت گردی کی صورت میں پاکستان کی امداد روکنے کی حمایت بھی شامل ہے۔
2025 میں امریکہ – چین کشیدگی کس نہج ہو گی یہ تو معلوم نہیں البتہ اس رسہ کشی میں ہمارے پاس کیا کارڈز ہیں؟
ہم اپنے میزائل پروگرام اور معاشی معاہدے کے دفاع کے لیے کیا ’پتے‘ رکھتے ہیں؟ اس بارے میں ہم کیا چینلز استعمال کر سکتے ہیں۔
کیا آئندہ سال پاکستان کو کسی ایک ’بلاک‘ میں جانے پر مجبور کیا جائے گا؟ پالیسی سازوں کو اس بارے میں واضح لائحہ عمل بنانا ہو گا اور ایسی پالیسی اختیار کرنا ہو گی جو موجودہ عسکری اور سیاسی قیادت کے لیے اندرونی اور بیرونی بیانیے کی صورت سود مند ثابت ہو۔ کیا پاکستان ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کی پالیسی پر عمل درآمد کرے گا؟ دیکھتے ہیں وقت اور حالات کس کو کس طرف کھڑا کرتے ہیں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ٹی آئی عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں : میکانکی ذہانت سے لیس نوجوان نئے امکانات کے لیے پرعزم
Next Article آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.