Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاءالحق قاسمی کا کالم : ٹوٹے(2)
عطاء الحق قاسمی

عطاءالحق قاسمی کا کالم : ٹوٹے(2)

ایڈیٹرجولائی 31, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کلنک کا ٹیکہ
امتحانات میں ایک عزیز طالبہ نے ’’ کلنک کا ٹیکہ‘‘ کو جملے میں استعمال کرتے ہوئے لکھا ’’ میرے محلے میں تمام لوگوں نے کلنک کے ٹیکے لگوائے لیکن میں اس روز گھر پر نہ تھی اس لیے کلنک کا ٹیکہ نہ لگواسکی‘‘۔ میں آج تک اس محاورے کی صرف ظاہری سطح ہی دیکھتا رہا۔ اس کی دیگر پرتوں پر میری نظر ہی نہ جاسکی ۔اب یہ عقدہ مجھ پر کھلا ہے تو برادرانِ وطن سے التماس ہے کہ یوں تو قومی سطح پرہم سب کلنک کا ٹیکہ لگواچکے ہیں لیکن اگر کوئی بچ گیا ہوتو وہ اولین فرصت میں کلنک کاٹیکہ لگوائے کہ بقول اقبال؎
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
ہیروئن کی ماں
میں ہیروئن کی ماں اور اس کی کھانسی سے سخت بے زار ہو گیا ہوں۔ یہ ہیروئن وہی فلموں والی ہیروئن ہے جو خود تو ہیرو کے ساتھ لڈیاں ڈالتی ہے اور میرے لیے گھر میں اپنی ماں اور اس کی کھانسی چھوڑ جاتی ہے۔ ہر دوسرے چوتھے منظر میں یہ ماں کیمرے کے سامنے آجاتی ہے اور کھانس کھانس کراپنا اور ناظرین کا براحال کردیتی ہے، یہ مناظر سگریٹ نوشی کے نقصان دکھانے کے لیے پیش نہیں کیے جاتے کیونکہ ہیروئن کی ماں سگریٹ نہیں پیتی ہیروئن پیتی ہے اور اسے کھانستے ہوئے بھی نہیں دکھایا جاسکتا۔
بڑھک
اخبارات میں بیان چھپوانے کے لیے اب لیڈر ہونا بھی شرط نہیں صرف ایک سادہ کاغذ پر چند ’’بڑھکیں‘‘ لکھ دینا ہی کافی ہے۔اس کی ایک مثال(دورغ برگر دن راوی) انجمن خشت سازاں پکی ٹھٹھی کے صدر نے ایک اخباری بیان میں بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آئے ورنہ انجمن خشت سازا پکی ٹھٹھی کے ارکان اس کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ امید واثق ہے کہ اس بیان سے بھارت کے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ آجائے گا لیکن اس سے قبل انہوں نے اینٹوں کے نرخ اتنے چڑھا دئیے ہیں کہ مکان بنانے کے خواہش مند ان کے اپنے ہم وطنوں کی اینٹ سے اینٹ بج گئی ہے۔
کلمہ سنائو
جب میں تبلیغی جماعت میں تھا تو ایک روز میں دورے میں عارف مرحوم کے پیچھے سرجھکائے ، آنکھیں نیم وا کیے، ذکر وفکر میں مشغول چلے جاتا تھا کہ سامنے گائوں کے میراثی کا گزر ساتھیوں کے ساتھ ہوا۔ عارف مرحوم نے تبلیغی جماعت کے روایتی انداز میں اس سے دومنٹ گفتگو کے لیے مانگے ۔ وہ رکا تو عارف نے ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے بعد اسے جماعت کے مخصوص عاجزانہ انداز میں کہا’’ بھائی کلمہ سنائو‘‘ اس پر اس کے چہرے پر گھبراہٹ اور پریشانی کے آثار نمایاں ہوئے اور وہ ہڑبڑا کر بولا کیا بات ہےکلمہ بدل گیا ہے کیا؟‘‘
یک چشم گل
اسمبلی میں کانوں کی نمائندگی بھی ضرور ہونی چاہئے۔ ان کی اہمیت کا اندازہ آپ اس محاور ےسے لگا سکتے ہیں جس کے مطابق اندھوں میں کانا راجا ہوتا ہے۔ کانا وہ ہوتا ہے جس کی صرف ایک آنکھ ہوتی ہے چنانچہ وہ ادھورے مناظر دیکھتا ہے اگر وہ بائیں آنکھ سے کانا ہے تو اسے دائیں ہاتھ کی خوبصورتیاں نظر نہیں آتیں اور اگر وہ دائیں آنکھ سے کانا ہے تو بائیں ہاتھ کا حسن اس کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔
شعردان
افلاطون نے اپنی مثالی ریاست کے تصور میں سے شاعروں کوخارج کر دیا تھا مجھے یقین ہے کہ افلاطون کو شاعری سے کوئی کد نہ تھی بلکہ شاعروں کے ’’ عرض کیا ہے‘‘ والے رویے سے تنگ آکر اس نے انہیںا یک ناکارہ مخلوق قرار دے دیا تھاکیونکہ شاعری کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس سے کسی اہلِ ذوق کا ’’ اٹ کھڑکا‘‘ رہتا ہو البتہ اس سطح ارضی پر شاعروں کی ایک ایسی قسم ضرور موجود ہے۔ جن کے ’’ شر‘‘ سے لوگ پناہ مانگتے ہیں اور یہ قسم وہی ہے جو جہاں بیٹھتی ہے شعر اگلنا شروع کردیتی ہے چنانچہ ضرورت اس امرکی ہے کہ جہاں دیوار ودر کو پان کی پچکاریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اگا لدان استعمال میں لائے جاتے ہیں وہاں ’’ شعر دان‘‘ قسم کی کوئی ایجادبھی ہونی چاہئے تاکہ جہاں کسی شاعر کو شعر اگلنے کی ضرورت محسوس ہو یہ شعر دان اس کے آگے کردیا جائے۔
ش سے شاعر
65کی جنگ کے دنوں میں ایک شہر میں حالات خاصے سنگین تھے۔ کرفیو کے اوقات میں ایک شاعر کے دروازے پر دستک ہوئی جس پر اس نے گھبرا کر بلکہ ڈرتے ڈرتے دروازہ کھولا توسامنے ایک شاعر دوست کو کھڑا پایا اس نے بغل میں بیاض دابی ہوئی تھی۔ دروازہ کھولنے والے نے کرفیو کے اوقات میں اپنے اس دوست کو سامنے پایا جس کا گھر بھی دوسرے محلے میںتھا اور جس کے پاس کرفیو پاس بھی نہیں تھا تو وہ بہت حیران ہوا اس حیرانی کے عالم میں اس نے اپنے اس شاعر دوست سے آمد کا مقصد دریافت کرنا چاہا مگر پیشتر اس کے کہ وہ کچھ کہتا ’’ شاعر دوست نے کہا ملک صاحب کے ہاں مشاعرے میں نہیں چلنا؟ اس پر اس نے اپنی ہنسی ضبط کی اور پوچھا، کیسے چلیں ۔کرفیو لگا ہوا ہے ۔کوئی ایسی بات نہیں ۔شاعر دوست نے جواب دیا۔ گلیوں میں سے نکل چلتے ہیں‘‘۔

( بشکریہ : روزنامہ ۔۔ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : نون کی کنفیوژن
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : دیوار پر ایک تصویر نقش ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.