Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ایک دن اپنے پاگل پن کے ساتھ!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک دن اپنے پاگل پن کے ساتھ!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 15, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے ایک دوست کو ٹی وی چینلز دیکھنے اور اخبارات پڑھنے کا بہت چسکا تھا جس کے نتیجے میں وہ پاگل ہو گیا ہے اور اس کے ذہن میں عجیب طر ح کے خوف اور واہمے جمع ہو گئے ہیں، ایک دن وہ میرے پاس آیا تو بہت گھبرایا ہوا تھا۔ کہنے لگا’’مجھے کچھ ہو گیا ہے‘‘ میں نے کہا ’’کیا مطلب‘‘ بولا کوئی ایک مسئلہ ہو تو بتاؤں۔ میں جب اپنے گھر کی گھنٹی بجاتا ہوں اور اگر اندر سے چند منٹ تک جواب نہ ملے تو میرا ذہن وہ تمام کہانیاں تیار کرنے لگتا ہے جو روزانہ شہ سرخیوں کے ساتھ اخبارات میں شائع ہوتی ہیں۔ میں تصوراتی طور پر دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہوتا ہوں تو مجھے ٹی وی لاؤنج میں اپنے بچے خون میں لت پت نظر آتے ہیں۔ ان کی گردنیں تن سے اسی طرح جدا ہوتی ہیں جیسے اخباروں میں چھپی ہوئی تصویروں میں دکھایا گیا ہوتا ہے۔ میں چیختا ہوا گھر سے باہر نکل جاتا ہوں۔اہل محلہ مجھے دلاسہ دیتے ہیں، پھر اگلے روز کے اخبارات کی سرخیاں مجھے یاد آتی ہیں،جب سات جنازے اکٹھے اٹھے تو کہرام مچ گیا۔ برابر برابر پڑی ہوئی سات لاشوں کی تصویر بھی چھ کالم میں چھپی ہوتی ہے ۔ بین کرتی ہوئی عورتوں میں کسی خوش شکل خاتون کو خصوصاً آہ و زاری کرتے دکھایا جاتا ہے۔
دو منٹ دروازہ نہ کھلنے پر تمہارا یہ حال ہو جاتا ہے، تم پاگل تو نہیں ہو گئے ؟
میں تمہیں اپنے پاگل پن کا حال ہی تو بتا رہا ہوں۔ میری بیٹی ایک دن کالج سے شام تک گھر واپس نہ پہنچی تو میں نے محسوس کیا جیسے اس کی لاش اگلے روز سڑک پر سے پڑی ملی ہے ، اس کی جیب سے جو شناختی کارڈ برآمد ہوا تھا،اس میں لگی تصویرٹی وی اسکرین پر دکھائی گئی تھی رپورٹر کی تفصیلی کہانی بھی تھی جس کے مطابق اسے چند روز پیشتر ایک نامی گرامی سمگلر کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔میر ی بیٹی کی خالہ کے متعلق اس شبہے کا اظہار کیا گیا کہ وہ بدکردار خاتون ہے اور میری بیٹی کی اس ا سمگلر سے ملاقات اس خالہ کی وساطت سے ہوئی تھی۔
یار تمہاری دماغی حالت تو واقعی قابل رحم ہے۔
میں تم سے رحم کی بھیک مانگنے نہیں آیا، میں نے مظلوموں کی کہانیاں اتنی وافر تعداد میں پڑھی ہیں کہ ہر وقت مریضوں میں رہنے والے ڈاکٹروں کی طرح میں بھی بے حس ہو گیا ہوں چنانچہ نہ اب مجھے خود پر رحم آتا ہے اور نہ کسی دوسرے پر۔ جب ظلم کی داستانیں بے نتیجہ شائع ہوں تو پڑھنے والے سنگدل ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا تم اپنی رحم دلی اپنے پاس رکھو۔
تم مجھے غلط سمجھتے ہو، میں تو ……..
چلو چھوڑو اس بات کو کہ کون غلط ہے کون صحیح ہے ، سچ اور جھوٹ سب گڈ مڈ ہو کر رہ گئے ہیں ، میں تمہیں بتا رہا تھا کہ جب پولیس کی موبائل گاڑی دیکھتا ہوں تو خوف سے میرا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے، مجھے لگتا ہے ابھی پانچ چھ لوگ گاڑی سے اتریں گے اور مجھے رائفل کے بٹ مارتے ہوئے وین میں بٹھا کر لے جائیں گے اور اگلے روزمسنگ پرسنز میں میرا نام بھی ہو گا۔
مجھے تمہاری بات کی سمجھ نہیں آئی، جب تم نے کبھی کوئی جرم نہیں کیا تو پھر تمہیں یہ خوف کیوں ہے۔
تم عجب آدمی ہو، کیا تم آئے دن اس طرح کی خبریں نہیں سنتے کہ فلاں ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی جیب سے ٹیلی فون ڈائری برآمد ہوئی۔ جس میں درج ناموں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ، عنقریب ہولناک انکشاف ہوں گے۔
مجھے واقعی تمہارے بارے میں تشویش شروع ہو گئی ہے۔
تم اپنی تشویش اپنے پاس رہنے دو، فی الحال صرف میری بات سنو ۔یہ وہم مجھےروزبروز ہلکان کئے جا رہا ہے ۔ مجھے ڈر ہے کہ کسی دن سوتے میں مجھے ہارٹ اٹیک ہو گا اور میں اپنے بستر پر مردہ پایا جاؤں گا۔ اس خیال کے ذہن میں آتے ہی ایک پوری فلم میرے دماغ میں چلنے لگتی ہے۔ صبح یہ خبر پڑھنے اور دیکھنے کو ملے گی کہ فلاں ابن فلاں اپنے بستر پر پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔اس کیساتھ تصویر جس میں میری گردن ایک طرف کو ڈھلکی ہوگی۔ اگلے روز کرائم رپورٹر کی اسٹوری ہو گی کہ محلے داروں سے پتہ چلا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ایک عرصے سے چپقلش چلی آ رہی تھی۔ انہیں کئی دفعہ اونچی آواز میں جھگڑتے بھی سنا گیا۔شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ مرحوم کو زہر دیا گیا،پھر پولیس والے میرے گھر میں آئیں گے۔ اور میرے خاندان کو بلیک میل کریں گے۔
بس کرو خدا کے لئے بس کرو، تمہاری بیماری خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، اب تمہارا علاج ضروری ہے،چلو میں تمہیں کسی ماہر نفسیات کے پاس لے چلوں۔
صرف مجھے ڈاکٹر کے پاس لے جانے سے بات نہیں بنے گی، تم سروے کرا کر دیکھ لو، میری طرح لاکھوں لوگ اس نوع کی ذہنی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔
لیکن مجھے تو تم سے دلچسپی ہے، اٹھو ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں
تمہیں صرف مجھ سے نہیں بلکہ پوری قوم سے دلچسپی ہونی چاہئے، اگر قوم اسی طرح ذہنی طور پر مفلوج ہوتی گئی تو قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان دشمنوں کے لئے تر نوالہ بن جائے گا۔ تمہیں مجھے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی ضرورت نہیں میں تمہیں بعض میڈیا چینلز کے مالکان کے ایڈریس دیتا ہوں، ہو سکے تو انہیں کسی ماہر نفسیات کے پاس لے جاؤ۔
اب آخر میں افتخار عارف کی ایک بہت خوبصورت غزل:
سرِ بام ہجر دیا بُجھا تو خبر ہوئی
سرِ شام کوئی جدا ہوا تو خبر ہوئی
مرا خوش خرام بلا کا تیز خرام تھا
مری زندگی سے چلا گیا تو خبر ہوئی
مرے سارے حرف تمام حرفِ عذاب تھے
مرے کم سُخن نے سُخن کیا تو خبر ہوئی
کوئی بات بن کے بگڑ گئی تو پتا چلا
مرے بےوفا نے کرم کیا تو خبر ہوئی
مرے ہمسفر کے سفر کی سمت ہی اور تھی
کہیں راستہ کوئی گُم ہوا تو خبر ہوئی
مرے قصہ گو نے کہاں کہاں سے بڑھائی بات
مجھے داستاں کا سرا ملا تو خبر ہوئی
نہ لہو کا موسمِ رنگ ریز، نہ دل، نہ میں!
کوئی خواب تھا کہ بکھر گیا تو خبر ہوئی
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایل 4 کےآخری آٹھ میچ پاکستان میں ہوں گے
Next Article اسکول کی فیس اور سرزد بچے۔۔وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.