Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ایک بے وفا ہیرو!۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک بے وفا ہیرو!۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرجنوری 4, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ کا بہت شکریہ بے وفا صاحب کہ ا?پ نے اپنی گوناں گوں مصروفیات میں سے ہمارے لئے وقت نکالا۔
میں انگریزی کا آدمی ہوں، میری اردو ذرا کمزور ہے، یہ گوناں گوں کیا ہوتا ہے۔
مطلب تو مجھے بھی نہیں پتہ۔ سنا ہے کہ یہ لفظ بہت زیادہ مصروفیات کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
جی جی مصروف تو میں واقعی بہت زیادہ ہوں، لیکن آپ خود چلے آئے۔ آپ کے ہاں لیڈی رپورٹر کوئی نہیں۔
جی ہے مگر اس کی بھی گوناں گوں مصروفیات ہیں۔ چنانچہ آپ کے انٹرویو کا اعزاز مجھ ہی کو حاصل ہو رہا ہے اگر اجازت ہو تو آپ سے گفتگو کا آغاز کیا جائے۔
جی پوچھیں جو پوچھنا چاہتے ہیں۔
میں نے آپ کے بہت زیادہ بیانات ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت کے خلاف پڑھے ہیں۔ مگر آپ نے خود ایک سے زیادہ شادیاں کی ہیں،یہ کیا معاملہ ہے۔
معاملہ بہت سیدھا ہے مگر آپ نے اسے پیچیدہ بنا دیاہے۔
وہ کیسے؟
وہ اس طرح کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے خلاف مہم چلانے والے بیشتر افراد ایک سے زیادہ شادیاں لوگوں کو عبرت دلانے کے لئے کرتے ہیں۔
ویسے بے وفا صاحب ایک اور بات جو مجھے سمجھ نہیں آئی اور وہ یہ کہ ہمارے مولوی صاحبان ایک سے زیادہ شادیوں کے حق میں مسلسل خطبات دیتے ہیں۔ لیکن خود ایک سے زیادہ شادی ان میں سے بہت کم لوگ کرتے ہیں۔ دوسری طرف اگر ان کا کوئی داماد دوسری شادی کا خواہشمند نظر آئے تو وہ سارے شرعی جواز بھول جاتے ہیں اور ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔
یہ آپ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں، ان سے پوچھیں جن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔
اگر آپ اجازت دیں تو میں آپ کے قول و فعل کے تضاد والی بات پر کھل کر قہقہہ لگا لوں؟
ضرور لگائیں، مگر اب کوئی اور بات پوچھیں۔
چلیں ٹھیک ہے، بے وفا صاحب آپ یہ بتائیں لوگ آپ کو بے وفا کیوں کہتے ہیں اورآپ نے اس کا برا ماننے کی بجائے اسے اپنے نام کا حصہ کیوں بنا لیا ہے؟
دیکھیں جی بات یہ ہے اور آج پہلی دفعہ اس راز سے پردہ اٹھا رہا ہوں۔ میرا ایک بہت عزیز دوست تھا جس کا نام وفا تھا، قضائے الٰہی سے وہ فوت ہوگیا۔ یعنی میں وفا سے محروم ہوگیا۔ چنانچہ میں نے اس کے بعد بے وفا کہلوانا پسند کیا۔ یعنی اپنے دوست وفا کے بغیر زندگی گزار رہا ہوں، آپ کو کیا پتہ مجھے اس سے جدائی کا کتنا صدمہ ہے۔ لیکن آپ ابھی تک ادھر ادھر کی ہانک رہے ہیں، انٹرویو تو شروع ہی نہیں کیا۔
میں سمجھ گیا ہوں، آپ انٹرویو کسے کہتے ہیں۔ تو میں آغاز کرتا ہوں، بے وفا صاحب میرا پہلا سوال یہ ہے کہ آپ کو پھول کون سا پسند ہے۔
جس میں خوشبو نہ ہو۔
کوئی پسندیدہ شعر۔
صداقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے
کہ خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے
گویا آپ کو کاغذ کے پھول پسند ہیں۔
جی ہاں، یہ صرف دیکھنے کے کام آتے ہیں، نہ انہیں قبروں پر چڑھایا جاسکتا ہے نہ یہ کسی کے گلے پڑھتے ہیں۔
تاہم کوئی خوشبو بھی تو آپ کو پسند ہوگی۔
جی ہاں نئے کرنسی نوٹوں کی خوشبو پسند ہے۔
آپ صبح اٹھتے ہی پہلا کام کیا کرتے ہیں۔
اخبار پڑھتا ہوں تاکہ پتہ چل سکے کہ کون مضبوط جا رہاہے۔
اس کامقصد؟
اس کامقصد واضح ہے جو مضبوط ہو، اس کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔ اس سے انسان جلدی اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے۔
آپ کا گھر قبرستان کے قریب ہی ہے نا؟
جی، مگر آپ یہ کیوں پوچھ رہے ہیں۔
بس ایسے ہی۔ چلیں یہ بتائیں آپ کو اداکار کون سا پسند ہے؟
کوئی بھی نہیں۔
اور اداکارہ؟
سبھی پسند ہیں۔
ہیجڑوں کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟
مجھے بہت پسند ہیں۔ یہ کسی ایک طرف نہیں ہوتے۔
آپ کا پسندیدہ رنگ۔
سفید۔
میں نے خون کا رنگ نہیں پوچھا۔
تو پھر سیاہ۔
وہ کیوں؟
کیونکہ مجھے ماتمی ماحول ساز گار ہے۔ انسان کسی خاتون کے بھی گلے لگ کر اسے پ±رسا دے سکتاہے۔ جبکہ عام حالات میں اس کی صرف تمنا ہی کی جاسکتی ہے اور اگر ہمت سے کام لیا جائے تو مار بھی پڑ سکتی ہے۔
آپ نے کبھی کسی سے محبت کی؟
جی ہاں، جو شخص محبت نہیں کرسکتا میں اسے انسان ہی نہیں سمجھتا، میں اب تک ڈیڑھ دو سو محبتیں کر چکا ہوں۔
معاف کیجئے میں نے محبت کا پوچھا ہے اور آپ بڑ ہانک رہے ہیں۔
چلیں آپ کو ایک محبت کا بتائے دیتا ہوں۔ایک بزرگ خاتون سے محبت کی تھی۔
بزرگ خاتون!
جی ہاں وہ کوئی ستر کے پیٹے میں تھیں، بے اولاد تھیں اور تازہ تازہ بیوہ ہوئی تھیں۔ میں ان کو دل دے بیٹھا مگر میری یہ محبت آغاز ہی میں ناکام ہوگئی۔
وہ کیسے۔
مرحومہ نے اپنی ساری جائیداد اپنے دور پار کے ایک عزیز کے نام کردی مجھے اس کا بہت صدمہ ہوا۔
گویا آپ کے ساتھ بے وفائی ہوئی۔ آخر میں ایک اور سوال ، کیا آپ فلم میں کام کرنا پسند کریں گے، کیوں نہیں، کیوں نہیں، مگر مجھے اداکاری کرنا نہیں آتی۔
یہ تو آپ انکسارسے کام لے رہے ہیں، ویسے بھی فلم میں آپ کا کردار بے وفا ہیرو کا ہوگا اور یوں آپ کو اداکاری کرنا ہی نہیں پڑے گی۔
میرے ساتھ ہیروئن کون ہوگی؟
وہ تو آپ بدلتے رہیں گے نا۔
اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ فلم شروع کریں اور سرمائے کی فکر نہ کریں وہ میں خود لگاﺅں گا۔
انٹرویو کیلئے بہت شکریہ بے وفا صاحب، یہ میرا آخری انٹرویو ہے۔ آج میں اخبار سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں اور آپ مل کر اب فلمسازی کے میدان میں اپنا سکہ جمائیں گے۔ آپ ہر دوسرے سین میں ایک نئی ہیروئن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ چیک لینے کب حاضر ہو جاﺅں؟
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیں کیا چاہتا ہوں؟۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article دریا کے اندر علم کادریا۔۔رضا علی عابدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.