Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»زمینی خداﺅں کے لئے ایک تحریر !۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

زمینی خداﺅں کے لئے ایک تحریر !۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرفروری 4, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز میری ملاقات ایک متکبر شخص سے ہوئی۔ یہ ایک دولت مند شخص تھا اور رعونت سے بھرا ہوا تھا۔ اس کے تعلقات حکومت کے بڑوں سے ہر دور میں مستحکم رہے۔ یہ زمین پر یوں چلتا جیسے آسمان پر چل رہا ہو۔ یہ جب ان لوگوں سے بات کرتا جو اس کے زیر نگیں تھے تو اس کا خدائی لہجہ دیکھ کر دل کانپ اٹھتا تھا۔
گزشتہ روز اس سے میری ملاقات بہت عجب ماحول میں ہوئی، میں اپنے ایک دوست کے ساتھ قبرستان میں سے گزر رہا تھا اور انسان کی بے ثباتی کے بارے میں بات کر رہا تھا کہ ایک قبر کے قریب سے گزرتے ہوئے کسی نے مجھے میرے نام سے پکارا۔
مجھے یہ آواز جانی پہچانی محسوس ہوئی، یہ اسی متکبر شخص کی آواز تھی وہ کہہ رہا تھا ”قاسمی صاحب خدارا ایک منٹ کے لئے رک جائیں “ میں رک گیا اور پوچھا ”تم کہاں ہو اور تمہیں میرے نام کا پتہ کیسے چلا؟“اس نے کہا میں آپ کے پاﺅں کے نیچے قبر میں ہوں۔ میں نے آپ کو آپ کی آواز سے پہچانا، آپ ایک دفعہ میرے دفتر آئے تھے۔
میں نے جواب دیا ہاں مجھے یاد ہے اور میں تمہارا اس روز کا رویہ بھی نہیں بھولا۔ اس نے کہا ”خدا کے لئے مجھے معاف کر دیں، میں یہاں بہت تکلیف میں ہوں اور آپ کی مدد چاہتا ہوں“۔
میں نے پوچھا ”میں تمہاری کیا مدد کر سکتا ہوں؟“
اس نے کہا اسلام آباد میں سیکرٹری انڈسٹریز ہیں، ان سے میرے بڑے اچھے تعلقات تھے۔ اگر کبھی اسلام آباد جائیں تو انہیں میرا سلام کہیں۔ میں نے جواب دیا کہہ دوں گا۔ بولا: ان سے کہیں کہ کسی سے کہہ سن کر مجھے عذاب قبر سے نجات دلا دیں۔ میں نے ہنستے ہوئے کہا:وہ بیچارا اس سلسلے میں کیا کر سکتا ہے؟
یہ متکبر شخص بولا قاسمی صاحب آپ بہت بھولے ہیں سب کچھ ہو سکتا ہے، میں اس کے لئے خرچہ پانی دینے کو بھی تیار ہوں۔
میں نے کہا:لگتا ہے فرشتے تمہارے دماغ پر بھی ضربیں لگا رہے ہیں، تبھی تم ایسی الٹی سیدھی باتیں کر رہے ہو۔ یہ سن کر اس کی آواز بھر آئی اور وہ لجاجت سے بولا قاسمی صاحب آپ صرف ان تک میرا پیغام پہنچا دیں۔ اگر وہ نہ ملیں تو سیکرٹری پروڈکشن سے بات کریں۔ یہ دونوں بڑے اثرو رسوخ والے لوگ ہیں، میری زندگی میں انہوں نے کبھی میری بات نہیں ٹالی تھی اور میں نے کبھی ان کی کوئی فرمائش بھی رد نہیں کی تھی۔ میں نے سوچا یہ شخص ابھی تک پرانے خیالوں میں الجھا ہوا ہے اسے یقین نہیں آ رہا کہ ایک دنیا ایسی ہے جہاں نہ کوئی سفارش کام آتی ہے اور نہ رشوت سے مسئلے حل ہوتے ہیں۔ چنانچہ میں نےسوچا اسے انہی خیالوں میں مگن رہنے دو مزید کچھ وقت گزرنے کے بعد اسے خود بخود عقل آ جائے گی۔ اس دوران مجھے ایک بار پھر اس کی آواز سنائی دی ”قاسمی صاحب آپ کے بھی بڑے تعلقات ہیں آپ ہی کچھ مہربانی کریں۔ میں ہر طرح کی خدمت کے لئے تیار ہوں۔ ادھر میرا کام ہو گا اور ادھر میرے بیٹے آپ کے پاس پہنچ جائیں گے اور جو حکم آپ دیں گے وہ اس کی تعمیل کریں گے“۔
میں نے کہا: تمہیں شاید علم نہیں کہ تمہارے بیٹے تمہیں اب صرف مٹی کا ڈھیر سمجھتے ہیں جس کا ثبوت تمہاری قبر کی خستہ حالت ہے۔ اس کی آواز سے لگا جیسے یہ بات اس کیلئے بہت صدمے کا باعث بنی ہے۔ اس نے کہا: میں نے تو زندگی میں جتنے ہیر پھیر کئے، وہ سب انہی کیلئے کئے، کیا وہ واقعی مجھے بھول چکے ہیں؟ میں نے جواب دیا: ہاں اور اب تمہاری ہی طرح خدا کی زمین پر اکڑ اکڑ کر چلتے ہیں اور انسانوں کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہوئے اپنے پاﺅں کے نیچے روندتے چلے جاتے ہیں۔
یہ سن کر اس کی آواز میں مزید نقاہت پیدا ہوئی اور بولا:مجھے ان سے یہ امید نہیں تھی مگر قاسمی صاحب مجھے ایک بات سمجھ نہیں اتی۔ میں نے پوچھا :وہ کیا۔
وہ بولا: میرا انتقال ہوا تو مجھے قبر میں ایک فرشتے نے بتایا کہ تمہاری بخشش کیلئے ابھی تک دو ہزار مرتبہ پورا قرآن پڑھا جا چکا ہے، لاکھوں مرتبہ سورة یٰسین کی تلاوت کی جا چکی ہے تو مجھے اطمینان ہوا کہ اب مجھے عذاب سے نجات مل جائے گی مگر یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے اس کی کیا وجہ ہے؟میں نے کہا: اس کی وجہ یہ ہے کہ دعاﺅں اور التجاﺅں سے حقوق اللہ کی معافی تو ہوسکتی ہے حقوق العباد کی نہیں، تم نے دولت جمع کرنے کیلئے جتنے دونمبرکام کئے اور ان کاموں کی زد میں ملک اور عوام کے جتنے طبقے یا افراد آئے وہ سب تمہارے خلاف استغاثے کے گواہ ہیں۔ کسی معاشرتی جرم کو تو کوئی فرد بھی معاف نہیں کر سکتا، اللہ تعالیٰ کیوں معاف کرے گا۔
اس پر مجھے قبر میں سے رونے کی آواز آئی بلکہ تھوڑی دیر بعد چیخیں بھی سنائی دیں اس کے ساتھ شڑاب شڑاب کی آوازیں بھی آ رہی تھیں۔ غالباً عذاب قبر پر مامور فرشتے ہنٹر لیکر اس متکبر شخص کے پاس پہنچ چکے تھے۔ میرے دوست نے میرے کاندھوں پر ہاتھ رکھا اور کہا ” اب یہاں سے کھسک لینا چاہئے“۔
میں نے پوچھا :کیوں؟
بولا ”ہماری اپنی کرتوتیں کون سی اچھی ہیں لیکن دھیان کبھی ان کرتوتوں کے نتائج کی طرف نہیں گیا۔ میں یہ سب کچھ دیکھ کر سہم گیا ہوں اور خود تم بھی مجھے سہمے ہوئے لگتے ہو۔ چنانچہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کے خوف سے ہم صاف ستھری زندگی گزارنا شروع کر دیں اور عاقبت بہتر بناتے بناتے اپنی دنیا خراب کر بیٹھیں۔ آگے چل کر جو ہو گا وہ اس وقت دیکھ لیں گے، اب تو آرام سے گزرتی ہے لہٰذا اسے اسی طرح گزرنے دو۔“
(بشکریہ:روز نامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروٹی نہیں کیک کھاﺅ ،کے سفاک مشورے۔۔نصرتً جاوید
Next Article رسوائی نہیں آزادی چاہئے۔۔قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے

اپریل 28, 2026

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.