Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»بیورو کریٹ دوستوں سے معذرت کے ساتھ!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

بیورو کریٹ دوستوں سے معذرت کے ساتھ!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرفروری 19, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ)
پھر یوں ہوا کہ ساری فضا ہی تبدیل ہو گئی، میں اپنے گھر سے خاموشی سے نکل کر اپنے دفتر میں آ جاتا تھا، میرے گھریلو اور دفتر کے ملازمین کی نظر اگر مجھ پر پہلے پڑ جاتی تو وہ مسکرا کر مجھے سلام کرتے اور اگر میں انہیں پہلے دیکھ لیتا تو میں انہیں سلام کرتا، اس کے بعد میرا اسٹاف بے جھجک فائلیں لے کر میرے دفتر میں آتا اور سمری بھی وہی بھیجتا جو میری منشا نہیں بلکہ قانون کے مطابق ہوتی۔ صرف یہی نہیں اب سائل بھی بغیر کسی روک ٹوک کے اپنے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر میں چلے آتے کیونکہ میں نے اپنے سیکرٹری کو کہہ دیا تھا کہ جب میں میٹنگز اور دفتری کام نمٹالوں تو کسی کا رستہ نہ روکو اور انہیں اندر آنے دو۔ اب میں ٹیلیفون بھی اٹینڈ کرتا تھا یا بعد میں کال کر لیتا، میں نے ’’سرخ فیتہ‘‘ کو بھی چھٹی دے دی اور لوگوں کو سہولتیں دینے لگا، انہیں اپنے جائز کاموں کیلئے اب کسی سفارش یا کسی اہلکار کی مٹھی گرم کرنے کی ضرورت نہیں رہی تھی۔ میری زندگی کے یہ وہ دن تھے جب لوگ مجھ سے ڈرتے نہیں مجھ سے محبت کرتے تھے اور وہ مجھے بددعائیں نہیں دعائیں دیتے تھے۔
اسے آپ کچھ بھی نام دیں، ہوا یوں کہ میرا ایک بچپن کا دوست جو ایک عالمی بینک میں مجھ سے بھی اعلیٰ عہدے پر فائز تھا، واشنگٹن سے پاکستان آیا تو مجھ سے ملاقات کے دوران سخت پریشان ہوا، اس نے کہا:اگر تم نے کیڑوں مکوڑوں کو اپنے برابر ہی لا کھڑا کرنا تھا تو سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ تمہاری کلاس پورے پاکستان کی دانش کا نچوڑ ہے، تمہارا کام لوگوں پر حکومت کرنا ہے، ان کے مسائل حل کرنا یا انہیں اپنے برابر کھڑا کرنا نہیں، خود کو ڈی کلاس کرنے سے باز آؤ تمہاری وجہ سے تمہارے پورے طبقے کے رعب داب میں کمی واقع ہوگی اور یوں حکومت کا نظام چل نہیں پائے گا۔ میرے دل پر میرے دوست کی باتوں کا بہت اثر ہوا، خود بھی کئی دنوں سے محسوس کر رہا تھا کہ ایسی عزت کا کیا فائدہ جس کا کھڑاک ہی سنائی نہ دے، چنانچہ میں واپس اپنی پہلی زندگی کی طرف لوٹ گیا۔ اب پھر میں وہی تھا، وہی لوگوں میں خوف ہراس تھا، وہی سیلوٹ تھے، وہی عوام کے کاموں میں رکاوٹیں تھیں اور وہی من مانیاں تھیں۔ میں نے اس اللہ والے کی طرف بھی جانا چھوڑ دیا کیونکہ مجھے خدشہ تھا کہ وہ مجھے پھر اسی رستے پر چلانے کی کوشش کرے گا جس رستے سے ابھی میں بڑی مشکل سے واپس آیا ہوں۔
آخر میں مجھے آپ کو صرف یہ بتانا ہے کہ یہ پرانے دنوں کی باتیں تھیں، میں چھ ماہ پہلے ریٹائر ہوچکا ہوں اور اب سارا دن اپنے گھر میں اکیلا پڑا رہتا ہوں، نہ مجھے کوئی فون کرتا ہے، نہ مجھے کوئی ملنے آتا ہے اور نہ مجھے دیکھ کر کوئی خوفزدہ ہوتا ہے۔ اب میرا رابطہ میری ہی طرح کے ریٹائرڈ دوستوں سے ہے اور ہم جب ملتے ہیں تو اپنی بادشاہت کے دنوں کو یاد کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی قماش کے آِن سروس دوستوں سے گلہ ہے کہ ہم اگر کبھی انہیں کسی کام کیلئے فون کریں تو وہ ہمارے ساتھ وہی سلوک روا رکھتے ہیں جو ہم دوسروں کے ساتھ روا رکھتے تھے، یعنی نہ صرف یہ کہ کام نہیں کرتے بلکہ انہیں رنگ بیک کرنے کی توفیق بھی نہیں ہوتی۔ ہمارے جو ماتحت افسران تھے وہ بھی سب کے سب ہم سے منہ موڑ چکے ہیں، ان حالات کے نتیجے میں میری ساری رعونت کافور ہو چکی ہے، میرا چہرا اب کھنچا ہوا نہیں ہوتا بلکہ اس میں ملائمت ہوتی ہے۔ اب میں انسانوں کو کیڑا مکوڑا نہیں اللہ کی مخلوق اور اپنے برابر سمجھتا ہوں، میرا ارادہ ایک دو دنوں میں اُسی اللہ والے سے ملنے کا ہے جس نے کچھ عرصہ کیلئے میری زندگی کا رخ موڑ دیا تھا، میں انہیں بتائوں گا کہ اب میں ویسا ہی بن گیا ہوں جیسا کہ آپ مجھے بنانا چاہتے تھے اور میں اس وقت تک ان شاء اللہ ایسا ہی رہوں گا جب تک وزیراعظم مجھے کنٹریکٹ پر کسی نئی اسامی پر فائز نہیں کرتے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصوبہ جنوبی پنجاب اور نمبرز گیم۔۔خالدمسعودخان
Next Article اقبال مبارک ! آخری منزِل مبارک ۔۔ سید رؤف ساجد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.