Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ضمیر کو بہلانے کے لیے ماتھا رگڑنے والوں کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )
  • مزارِ قائد تین سال سے عوام کے لیے بند : لینڈ مافیا کی نظریں : مظہر عباس کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ملازمت پیشہ عقاب!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ملازمت پیشہ عقاب!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراگست 8, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی کے ایک فائیوا سٹار ہوٹل سے نکلتے ہوئے میری نظر گیٹ پر بیٹھے ایک مفلوک الحال سے شخص پر پڑی، اس نے اپنے ہاتھ پر ایک عقاب بٹھایا ہوا تھا اور اس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ میں نے سوچا کہ اقبال کے پیروکار ہیں، عقاب کا ذکر بہت سنا ہے کیوں نہ اسے آج قریب سے دیکھ لیں، چنانچہ میں اس شخص کے پاس گیا، میں نے دیکھا کہ اس شخص نے مضبوط ڈوری کے ایک سرے سے ہمارے عقاب کی ٹانگیں باندھی ہوئی تھیں اور دوسرا سرا اپنے ہاتھ کے گرد لپیٹا ہوا تھا۔ عقاب کی آنکھوں پر چمڑے کی ’’عینک‘‘ تھی جس کی وجہ سے وہ دیکھ نہیں سکتا تھا مگر وہ مضطرب انداز میں اپنی گردن اِدھر اُدھر گھما رہا تھا ۔ میں نے اس شخص سے پوچھا ’’یہ عقاب بکنے کیلئے ہے‘‘۔
’’ہاں جی بکاؤ مال ہے‘‘ اس نے کہا مگر میں نے محسوس کیا کہ اسکے لہجے میں خاصی بےاعتنائی ہے، اسے اس امر سے کوئی دلچسپی نہیں کہ میں نے یہ سوال اس کا مال خریدنے کیلئے کیا ہے یا محض وقت گزاری کررہا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد ایڑیوں کے بل بیٹھے اس شخص نے گردن موڑ کر ہوٹل کی لابی کی طرف نظر دوڑائی اور اپنے برابر میں بیٹھے ہوئے شخص سے کہا ’’ابھی تک آیا نہیں!‘‘۔’’آجائے گا!‘‘ اس کے ساتھی نے اطمینان سے جواب دیا۔’’کیوں میاں اس کا کیا لوگے؟‘‘ میں نے اپنے ذوقِ تجسس کی تسکین کے لئے پوچھا۔’’ایک لاکھ ستر ہزار روپے‘‘ اس نے میری طرف دیکھے بغیر کہا اور اس کی نظریں لابی کی طرف تھیں۔’’ایک لاکھ ستر ہزار روپے؟‘‘حیرت سے میرا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔’’ہاں جی!ابھی یہ بچہ جو ہے تبھی تو قیمت کم ہے!‘‘ اس نے کہا۔’’ابھی آیا نہیں‘‘ اس نے ایک بار پھر ایڑیاں اٹھا اٹھا کر لابی کے دروازے کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔’’آجائے گا یار، آجائے گا، کہیں نہیں جاتا‘‘ اس کے ساتھی نے یقین سے کہا۔’’تم کس کا انتظار کررہے ہو؟‘‘ میں نے پوچھا۔’’ایک گاہک کا انتظار ہے‘‘۔’’اگر اتنے پیسے مانگو گے تو قیامت تک اس کا انتظار ہی کرتے رہو گے!‘‘ میں نے ہنستے ہوئے کہا۔’’ایک پچاس مول تو وہ لگا گیا ہے، میں نے اسے ایک اسی قیمت بتائی ہے، ستر تک بیچ دوں گا‘‘۔’’مگر وہ کون احمق ہے جو ایک پرندے کے تمہیں اتنے پیسے دے گا‘‘۔
’’وہ احمق نہیں ہے، ایک عرب شیخ ہے۔ میرے عقابوں کے بڑے اچھے گاہک ہیں‘‘۔ مجھے یہ سن کر کچھ چپ سی لگ گئی۔تھوڑی دیر بعد میں نے خود کو سنبھالا اور پوچھا ’’اچھا یار ایک بات تو بتائو، تم نے عقاب کی آنکھوں پر پٹی کیوں باندھی ہوئی ہے؟‘‘
’’اس کی آنکھیں کھلی ہوں تو یہ اپنی نوکیلی چونچ بار بار ہاتھوں میں گاڑ دیتا ہے اور بوٹی نکال کر لے جاتا ہے، ابھی ناسمجھ ہے آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائے گا‘‘۔
میرے ذہن میں ابھی تک اس کی قیمت پھنسی ہوئی تھی، چنانچہ میں ایک دفعہ پھر واپس اپنے موضوع کی طرف آیا ’’ایک پرندے کے اتنے پیسے بہت زیادہ ہیں اس میں ایسی کون سی خاصیت ہے، بالکل چیل کی طرح۔’’چیل اور عقاب میں بہت فرق ہے جناب!‘‘ اس نے ہنستے ہوئے کہا۔
مجھے اس کی یہ ہنسی بےموقع لگی مگر وہ بولا ’’عقاب کی اڑان اور اس کی دیگر خصوصیات سے تو آپ واقف ہی ہیں لیکن جو عقاب ہم بیچتے ہیں وہ سدھائے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ جو اس وقت میرے ہاتھ پر بیٹھا ہے بلا کا شکاری ہے۔ یہ بٹیر، تیتر، مرغابی اور دوسرے پرندوں کا پیچھا کرتا ہے اور انہیں زندہ اپنے پنجوں میں دبا کر اپنے مالک کے قدموں میں ڈھیر کردیتا ہے، لہٰذا اس کے قدر دان بہت ہیں‘‘۔
یہ پرندے کو شکار کرکے خود کیوں نہیں کھاتا؟‘‘ میں نے پوچھا۔
’’میں نے آپ کو بتایا کہ یہ سدھایا ہوا عقاب ہے‘‘۔’’دوسرے لفظوں میں یہ ملازمت پیشہ عقاب ہے‘‘ میں نے ہنستے ہوئے کہا۔
’’جی جی‘‘ اس نے اپنے میلے میلے دانت نکالتے ہوئے کہا ’’ویسے بھی جب اسے شکار پر چھوڑا جاتا ہے تو گوشت کا ایک ٹکڑا اس کی ٹانگوں کے ساتھ باندھ دیا جاتا ہے تاکہ اسے تسلی رہے‘‘۔
’’اگر برا نہ مانو تو آخر میں آپ سے ایک بات پوچھوں؟‘‘ میں نے کہا۔’’پوچھو جناب! پوچھو‘‘
’’تم اتنا مہنگا کاروبار کرتے ہو مگر تمہاری اپنی حالت کچھ اتنی اچھی نہیں ہے؟‘‘۔’’بابو جی! آپ بھی بھولے بادشاہ ہیں، اس عقاب کا مالک میں تھوڑے ہی ہوں، میں تو اسے کمیشن پر بیچ رہا ہوں، یہ اگر بک جائے تو چار پیسے مجھے بھی مل جائیں گے۔‘‘ عقابوں کے کمیشن ایجنٹ نے ایک بار پھر لابی کی طرف ایڑیاں اٹھا کر دیکھا۔ اس دوران کھڑے کھڑے میری طبیعت متلانے لگی تھی۔ میں نے باہر سڑک پر نظر دوڑائی تو انسانوں کا ایک سیلاب اپنی اپنی منزلوں کی طرف رواں دواں تھا۔ ان لمحوں میں مجھے یوں لگا جیسے ان سب کی ٹانگوں میں گوشت کا ایک ایک ٹکڑا باندھ کر انہیں شکار پر چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ اس شکار کو اپنے پنجوں میں دبا کر اپنے آقا کے قدموں میں ڈھیر کرنے کے لئے گھروں سے نکلے ہیں۔ آنکھوں پر بندھی پٹی اور ٹانگوں میں بندھی رسی والا عقاب مضطرب انداز میں اپنی گردن ادھر ادھر گھما رہا تھا میں نے اس عقاب کو ڈبڈباتی ہوئی آنکھوں سے دیکھا اور کہا
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
اتنے میں کمیشن ایجنٹ کے چہرے پر رونق سی آگئی۔ ’’وہ عرب شیخ آگیا ہے دعا کریں بابو جی سودا ہوجائے!‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبجھے چراغوں کا نوحہ۔۔کشور ناہید
Next Article بھارت، بھارت سرکار اور عوام۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

جولائی 17, 2026

محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 17, 2026

ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 16, 2026
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم جولائی 16, 2026
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور جولائی 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.