Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کارل مارکس!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کارل مارکس!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 9, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مارکس کے بارے میں میرے خیالات وہی ہیں جو اکابر مسلم مفکرین کے ہیں چونکہ میں بھی خود کو ’’اکابر‘‘ میں سمجھتا ہوں چنانچہ میں ان سے ہم خیال ہوں یا یوں کہہ لیں کہ وہ مجھ سے متفق ہیں۔یعنی یہ کہ کارل مارکس بہت بڑا آدمی تھا، اتنا بڑا کہ دل کی گہرائیوں سے اس کی عزت کی جا سکتی ہے کیونکہ اس نے سرمایہ پرستانہ نظام کی چیرہ دستیوں کے خلاف آواز اٹھائی اور پوری نیک نیتی کےساتھ ایک متبادل نظام پیش کیا تاکہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے ۔لیکن ہر نظام میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی خامی رہ جاتی ہے بالکل اسی طرح جیسے کسی کامیاب آپریشن کے بعد کسی ڈاکٹر سے مریض کے پیٹ میں قینچی رہ جاتی ہے۔ سو ایک خامی مارکسزم میں بھی رہ گئی اور وہ یہی قینچی والی تھی چنانچہ اس کا آپریشن ہر دفعہ کامیاب ہوتا ہے مگر کچھ عرصہ بعد ہی قینچی نکالنے کے لئے دوسرا آپریشن کرنا پڑتا ہے اور یہ عمل مسلسل جاری رہتا ہے چیر پھاڑ کے اس مسلسل عمل کو مارکسزم میں یقیناً کوئی اچھا سا نام دیا گیا ہو گا جو میرے علم میں نہیں، ممکن ہے جدلیاتی عمل اسی کو کہتے ہوں۔
لیکن یہ تو میں کچھ ’’فروعی‘‘ سی باتوں میں پڑ گیا ہوں کیونکہ اس وقت میں بات کچھ اور کہنا چاہتا ہوں۔ دراصل میرے ایک دوست حال ہی میں نجی ملکیت کے قائل ہوئے ہیں کیونکہ وہ حال ہی میں اپنا مکان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔اس کام سے فراغت کے بعد گزشتہ روز وہ میرے پاس تشریف لائے اور مزدوروں، مستریوں ، ترکھانوں، لوہاروں اور رنگ روغن کا کام کرنے والے محنت کش عوام کی چغلیاں کرنے لگے۔اس پر میں نے انہیں ٹوکا اور کہا ’’یار جانے دو، ایک تو غیبت ویسے بری چیز ہے اور دوسرے سماج کے پسے ہوئے طبقوں کے بارے میں اس طرح کی باتیں کرنا یوں بھی کچھ اچھا نہیں لگتا‘‘مگر لگتا تھا کہ ان کا دل بہت دکھا ہوا تھا کیونکہ اس پر انہوں نے مجھے گھور کر دیکھا اور کہا یہ لوگ مجھے لوٹ کر کھا گئے ہیں، میں نے ہاؤس بلڈنگ والوں سے ادھار لیا رشتے داروں سے قرض لیا اور اب سماج کے اس پسے ہوئے طبقے کا بھی مقروض ہوں اور تم کہتے ہو میں ان کی چغلی بھی نہ کروں؟اور اس کے بعد وہ شکایات کا دفتر کھول کر بیٹھ گئے یعنی مکان کا لینٹر ڈالنے کے مرحلے کے دوران بجلی والوں نے بجلی کے پائپ غلط مقامات پر رکھے اور ایڈوانس رقم لیکر فرار ہو گئے ۔سینٹری والوں نے ادھورا کام کیا اور پیسے پورے وصول کرلئے ،لوہے کی کھڑکیاں اور چوکھٹیں بنانے والا پہلےسے طے شدہ نرخوں سے منحرف ہو گیا۔اس نے کام بھی زائد نرخوں پر کیا اورچوکھٹیں، روشن دان اور کھڑکیاں بھی ٹیڑھی بنائیں۔ نیز میٹریل بھی ناقص استعمال کیا۔ریت والا بغیر آرڈر کے ریت کا ایک ٹرک اتار جاتا تھا اور بعد میں بڑے دھڑلے سے دو ٹرکوں کے پیسے وصول کرتا تھا کہ اس کے بقول اس نے دو ٹرک اتارے تھے۔ مزدور، مستری دس بجے تعمیر کا کام شروع کرتے اور ساڑھے دس بجے ہی سے دوپہر کے وقفے کے لئے گھڑی دیکھنا شروع کر دیتےتھے ،وہ کام کے آغاز میں ڈھیر سارا مسالہ تیار کرلیتے تھے اور شام کو اسے ختم کئے بغیر ریت میں دبا کر رفوچکر ہو جاتے تھے۔
میں نے اپنے دوست سے اس کی یہ ’’المناک‘‘ داستان سنی تو اس کی حالت زار پر ترس آیا اور کہا، عزیز صبر کر؟بولا ’’صبر کیسے کروں ا بھی تو میں نے تمہیں یہ بتانا ہے کہ سیمنٹ کس طرح غائب کیا جاتا ہے، ابھی تو میں نے تمہیں رنگ سازوں اور لکڑی کا کام کرنے والوں ….‘‘مگر میں نے ان کا بیان درمیان ہی میں روک دیا اور گفتگو کا رخ موڑنے کے لئے کہا ’’آؤ! ذرا سیر کے لئے باہر چلتے ہیں ‘‘وہ بادلِ نخواستہ اٹھے اور میرے ساتھ ہولئے لیکن چند قدم چلنے کے بعدرک گئے اور بولے اگر مارکس نے کبھی مکان بنایا ہوتا تو وہ کبھی ’’داس کیپٹل‘‘ لکھنے کے جھنجھٹ میں نہ پڑتا، وہ یقیناً مکان بنا سکتا تھا لیکن اس نے کتاب لکھنے کو ترجیح دی، میں تو مکان بنانے کو ترجیح دیتا ہوں۔تھوڑی دیر بعد دوست تو مجھ سے رخصت ہو گئے لیکن میں ایک اورفروعی مسئلے میں الجھ گیا یعنی مارکس کو اپنی زندگی میں مکان بنانے کا تجربہ ہوا تھا یا نہیں؟ ہوا تھا، غالباً نہیں ہوا تھا۔تاہم میں نے سوچا کہ اگر میرے دوست کی یہ ساری باتیں صحیح ہیں تو پھر اس امر کا امکان موجود ہے کہ مارکس نے مکان بنایا ہو اور مزدوروں سے اسی نوع کا سابقہ پڑنے کے بعد اس نے انتقامی کارروائی کے طور پر داس کپیٹل لکھی ہو کہ پترو!اب میں اس کتاب کی صورت میں تمہارے لئے ایسا نظام وضع کر رہا ہوں کہ تمہاری سات پشتیں یاد رکھیں گی۔انسانوں کی بجائے مشینوں کی جون میں آ جاؤگے لیکن دوسرے ہی لمحے میں نے اپنے اس خیال کو جھٹک دیا کیونکہ اکابر مسلم مفکرین کی طرح میں نے بلکہ میری طرح اکابر مسلم مفکرین نے مارکس کی نیک نیتی پر کبھی شک نہیں کیا کیونکہ مارکس وہ سرجن ہے جس کا آپریشن ٹھیک ہے بس قینچی پیٹ میں رہ گئی ہے۔
پس نوشت:میرے اس کالم سے میرے کمیونسٹ دوست ناراض نہ ہوں کیونکہ میں مارکس کی عظمت کو سلام کرنے کے لئے لندن میں اس کی قبر پر بھی گیا تھا اوربراہ کرم علمائے کرام بھی ناراض نہ ہوں کیونکہ میں نے ایک دفعہ الحمد شریف اور تین دفعہ قل شریف پڑھ کر اس کی نذر کیا تھا اور اللہ سے دعا مانگی تھی کہ یااللہ اس نیک بندے نے تیری مخلوق کی بھلائی کے لئے سوچا تھا اسے اس کی نیت کا جو اجر دےسکتا ہے، وہ اسے ضرور دے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصبح صادق حمید کی شام ہوگئی : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
Next Article مال، منصب اور مکروہ ماحول۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.