Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ڈاکٹر جمیل جالبی سے ایک یادگار ملاقات!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ڈاکٹر جمیل جالبی سے ایک یادگار ملاقات!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 22, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں اپنے عہدِ شباب میں ملکوں ملکوں کے علاوہ پاکستان کے شہروں شہروں میں گھوما پھرا کرتا تھا، بائی دی وے یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے کیونکہ ’’جوان‘‘ تو ابھی بھی ہوں مگر وہ محفلیں نہیں رہیں، وہ دوست نہیں رہے اور وہ بزرگ بھی اب ہمارے درمیان موجود نہیں، جن سے گپ شپ رہتی تھی۔ جب کبھی کراچی جانا ہوتا تو وہاں مشفق خواجہ، نفیس اطہر، سلیم احمد، جون ایلیا، تابش دہلوی، شبنم رومانی، محمد علی صدیقی اور دوسرے سینئر، ہم عمر اور اپنے سے کم عمر دوستوں کے ساتھ بھی ملاقات کا موقع مل جاتا تھا۔ یوسفی صاحب جب لندن سے کراچی آگئے تو پھر اُن کے آستانے پر حاضری تو ضروری ہو جاتی۔ ڈاکٹر جمیل جالبی سے ایک آدھ ملاقات سے زیادہ نہیں ہوئی۔ اسلام آباد میں اُن سے کچھ ملاقاتیں ضرور ہوئیں تاہم ڈاکٹر صاحب بہت سنجیدہ مزاج انسان تھے اور میں زندگی میں کبھی سنجیدہ نہیں رہا۔ میں اُن کی طرح کالم نگار تو نہیں تھا، بس مزاح نگاری کرتا تھا، ایک دن میں نے انہیں اپنے ’’میدان‘‘ میں لانے کے لئے ایک لطیفہ سنانے کی کوشش کی جس پر وہ اتنا ہی ہنس سکے جتنا مجھے اُن کے جوابی لطیفے پر ہنسنا پڑا تھا۔
اب گزشتہ دنوں برادرم عبدالباسط خان کی وساطت سے اُن کی علم و ادب کے حوالے سے بےپناہ خدمات پر مختلف اہلِ علم کی تحریروں پر مشتمل کتاب ’’ارمغانِ جمیل‘‘ کے نام سے موصول ہوئی، جس کے مرتب میرے فاضل دوست زاہد منیر عامر تھے، تو اُسے پڑھتے ہوئے ڈاکٹر جمیل جالبی کے علم و فضل کے وہ گوشے بھی سامنے آئے جو مجھ کم علم کی نگاہوں سے اوجھل تھے، ویسے ڈاکٹر جمیل جالبی پر کتاب مرتب کرنے کا حق بھی زاہد منیر عامر ہی کو تھا کہ سنجیدگی میں اُن کا بھی کوئی جواب نہیں۔ اُن کی موجودگی میں میرے ذہن میں کوئی جملہ کلبلائے تو میں جملے کے پاسِ ادب کی وجہ سے اُسے وہیں روک لیتا ہوں۔ تفنن برطرف، زاہد منیر نے یہ کام بہت محبت، بہت محنت اور بہت عقیدت سے کیا ہے چنانچہ میرے نزدیک ڈاکٹر صاحب پر اب تک لکھی گئی کتب میں یہ کتاب ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ ڈاکٹر جمیل جالبی کے جس کام نے بہت شہرت پائی وہ لغت پر ہے، جو کئی جلدوں میں شائع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا جریدہ جس کا نام ذہن میں نہیں آرہا، یاد آ گیا، ’’نیا دور‘‘ ادبی جریدوں میں انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ تحقیق، تنقید اور تراجم کے بھی وہ شہسوار تھے۔ وہ مدوّن بھی تھے اور تدوین کا حق ادا کر دیتے تھے۔ اُن کے شخصی مطالعے میری نظر سے نہیں گزرے مگر اُن کی گونج سنائی دیتی رہی ہے۔ اور ہاں ڈاکٹر جمیل جالبی نے قومی کلچر کے حوالے سے بھی بہت کچھ لکھا۔ اور اللہ جانے وہ سوتے کب تھے اور اگر سوتے بھی تھے، تو اِس دوران پتا نہیں کتنے قیمتی مضامین بحالتِ خواب لکھ ڈالتے ہوں گے۔
اور اگر میں اِس موقع پر زاہد منیر عامر کی اِس کاوش کی داد نہ دوں کہ اُنہوں نے ڈاکٹر صاحب کے حوالے سے یہ کتاب مرتب کر کے ادب کے قارئین پر احسان کیا ہے تو یہ احسان فراموشی ہوگی۔ ’’ارمغانِ جمیل‘‘ میں اُنہوں نے توقیر عباس، محمد نعمان، محمد دین، مدثر علی، ضیا ظفر، طیب طاہر، خاور شہزاد، عرفان حیدر، نیلم امتیاز، مہوش صبا، عامر سہیل اور علی اکبر کے مضامین یکجا کئے ہیں، جو ڈاکٹر صاحب کی مختلف اور متنوع ادبی جہات کا احاطہ کرتے ہیں۔ بظاہر یہ کام آسان ہوتا ہے کہ چند مضامین اٹھا کر اُنہیں یکجا کر دیا جائے لیکن جو اِس ’’مرحلۂ جاں گسل‘‘ سے گزرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ اُس کے لئے ہزاروں صفحات کھنگالنا پڑتے ہیں اور پھر اُس سمندر میں غوطہ خوری کرکے سیپیاں اور ہیرے الگ الگ کرنا ہوتے ہیں۔ میں نے اوپر جن لکھاریوں کے نام دیے ہیں، ممکن ہے، ادب کے کچھ قارئین کے لئے اُن میں سے کچھ نام نئے ہوں کیونکہ ہمارے اِن علمی کاموں کے قدردان کم ہیں، بالکل اُسی طرح جس طرح سر سے پاؤں تک تنقید، تحقیق میں گم ہو جانے والے بہت سے اعلیٰ شاعروں اور ادیبوں کے کام سے پوری طرح واقف نہیں ہوتے، ہر ایک کا اپنا اپنا شعبہ ہے، اور یہ تخصیص کوئی بری بات نہیں، البتہ مختلف پکوان کے ذائقوں سے بھی اگر کوئی آشنا ہے تو یہ اس کی ایک اضافی خوبی سمجھی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر جمیل جالبی غالباً انکم ٹیکس کے ’’ٹاپ آفیسر‘‘ تھے، ’’ٹاپ آفیسر‘‘ کی ملاوٹ پر اُن سب اصحاب سے معذرت جو اردو میں اس نوع کی ملاوٹ کے خلاف ہیں۔ میں اپنی تحریروں میں پنجابی کے الفاظ بھی استعمال کر جاتا ہوں جس پر میرے ایک قاری نے میری گوشمالی کرتے ہوئے کہا تھا آپ اردو کا بیڑا غرق کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں، جس کے جواب میں مَیں نے لکھا تھا کہ برادر اب پاکستان میں اردوئے معلیٰ نہیں ’’اردوئے محلہ‘‘ چلے گی۔ بہرحال میں ڈاکٹر جمیل جالبی کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ساری عمر ادب کی خدمت میں گزار دی، وہ چاہتے تو ان لوگوں کی طرح جو ان دنوں بے وقت کی راگنی سمجھتے ہیں، کسی ایسی ’’راگنی‘‘ میں بھی اپنی زندگی انویسٹ کر سکتے تھے جس میں حاصل تو بہت کچھ ہوتا ہے مگر اس کی ’’مدتِ میعاد‘‘ ان کی زندگی کی ’’مدتِ میعاد‘‘ تک ہی ہوتی ہے مگر ڈاکٹر صاحب نے تو رہتی دنیا تک کے لئے اپنی متاع کا انتخاب کیا۔ اور زاہد منیر عامر، تمہیں بھی میری طرف سے حرفِ سپاس کہ تم نے بھی تو اس کتاب پر اپنا وقت صرف کرنے کے بجائے کسی ایسے کام کا انتخاب نہیں کیا جس میں تھوڑی سی محنت کر کے انتخاب کے بجائے آنے والے انتخابات میں حصہ لیا جا سکتا تھا اور کم از کم وزیر باتدبیر فیاض چوہان تو بنا ہی جا سکتا تھا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلڑائی افراد کے یا اداروں کے درمیان؟۔۔محمود شام
Next Article تحریکِ انصاف کی حکومت اور انصاف۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.