Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:تیرہ انچ کا بونا!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:تیرہ انچ کا بونا!

ایڈیٹراکتوبر 16, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سڑک پر چلتے چلتے کوئی چیز میرے پاؤں کے ساتھ ٹکرائی پیشتر اس کے کہ میرا پاؤں اس پر آتا، مجھے ایک مہین سی آواز سنائی دی ’’بچاؤ بچاؤ!‘‘ یہ آواز میرے پاؤں کے قریب سے آرہی تھی۔ میں نے جھک کردیکھا ایک تیرہ انچ کا بونا زمین پر پڑا درد سے کراہ رہا تھا، میں نے اسے اٹھایا اور اپنے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر کھڑا کردیا۔ میرے پاؤں سے ٹکرانے کی وجہ سے اس کے ماتھے سے خون بہہ رہا تھا، میں اسے گھر لے آیا اور مرہم پٹی کی ۔ کچھ ہی دیر بعد وہ بھلا چنگا ہوگیا۔ اس کے چہرے پر ممنونیت کے آثار تھے۔ میرے ٹخنوں کے ساتھ لگا ہونے کی وجہ سے وہ اظہار تشکر کے لئے میرے پاؤں کو بوسہ دینا چاہتا تھا مگر میں نے اسے سختی سے منع کردیا اور کہا ’’یہ چیز شرفِ انسانیت کے منافی ہے۔‘‘ یہ سن کر اس نے اپنے ننھے منے ہاتھ اپنے ’’سینے‘‘ پر باندھے اور بولا ’’میرے آقا آپ صحیح فرماتے ہیں لیکن خود میرا قدوقامت بھی تو شرفِ انسانیت کے منافی ہے‘‘ اس پر میںنے اسے پیار سے ڈانٹتے ہوئے کہا ’’پہلی بات تو یہ ہے کہ میں تمہارا ٓقا نہیں دوست ہوں لہٰذا آئندہ مجھے کبھی آقا نہ کہنا اور نہ سمجھنا، دوسری بات یہ کہ قد چھوٹا یا بڑا ہونا کسی شخص کے بڑے یا چھوٹے ہونے کا پیمانہ نہیں، یہ اس کا کردار ہے جو اسے چھوٹا یا بڑا بناتا ہے لہٰذا آئندہ اپنے قد کو صرف اپنے کردار کے حوالے سے ماپنا۔‘‘
میں نے محسوس کیا کہ اس نے میری بات سن تو لی ہے مگراسے یقین نہیں آیا کہ کوئی شخص چھوٹا ہوتے ہوئے بھی بڑا ہوسکتا ہے۔ اس کی اس سوچ کا عملی مشاہدہ میں نے آنے والے دنوںمیں کیا۔ وہ شدید احساس کمتری میں مبتلا تھا بلکہ لگتا تھا اس میں سے نکلنا شاید اس کے لئے ممکن نہیں۔ وہ مجھے دیکھتے ہی جھک جاتا جس سے وہ تیرہ انچ کی بجائے چھ انچ کا رہ جاتا۔ میں نے اسے بتایا کہ جھکنے سے گریز کیا کرے لیکن یہ غالباً اس کے بس میں نہیں تھا ، اس کے علاوہ مجھے خوش کرنے کے لئے میری ہاں میں ہاں ملانے میں لگارہتا۔ بعض اوقات میں نے اپنی کسی رائے کے اظہار کے لئے ابھی پہلا جملہ ہی بولا ہوتا کہ وہ بول اٹھتا ’’سر آپ صحیح کہتے ہیں‘‘ اور اسے ٹوکتا’’اگر تم خوشامد سے باز رہ ہی نہیں سکتے تو کم از کم مجھے اپنا جملہ تو مکمل کر لینے دیا کرو‘‘۔ مجھے اس کی ضرورت اس لئے بھی محسوس ہوئی تھی کہ ایک روز میں نے ابھی اتنا ہی کہا تھا کہ ’’میں گدھا ہوں‘‘ تو اس نے کورنش بجا لاتے ہوئے کہا ’’سر آپ صحیح کہتے ہیں‘‘ حالانکہ میں کہنا کچھ اور چاہتا تھا بہرحال میں نے محسوس کیا کہ اس تیرہ انچ کے بونے کے دل سے احساس کمتری کو کھرچ کھرچ کر نکالنا پڑے گا کیونکہ احساس برتری یا احساس کمتری یہ دونوں انسان کو دیمک کی طرح چاٹ جاتے ہیں۔
چنانچہ میں نے اپنے ایک ماہر نفسیات دوست سے مشورہ کیا کہ اس بونے کو احساس کمتری سے کیسے نجات دلائی جائے؟ اس نے مجھے دو تین مشورہ دیے مثلاً تم اس کے ساتھ بے تکلف ہو جائو کہ وہ اپنا قدوقامت بھول کر خود کو تمہارا دوست سمجھنا شروع کردے۔ میں نے اگلے دن ہی اس مشورے پر عمل شروع کردیا وہ جب آدھا چمچ چائے اور ایک سلائس کے چھٹے حصے کے ناشتے سے فارغ ہوا تومیں نے اسے مخاطب کیا اور کہا’’سناؤ بھئی شہزادے رات کیسی گزری؟‘‘ وہ میرے اس دوستانہ انداز گفتگو سے پریشان ہوگیا اور ہکلاتے ہوئے بولا ’’سر…. سر….. سر‘‘ اس سے آگے اس سے کچھ نہ کہا گیا۔ میں نے اس کے کاندھے پر پیار سے تھپکی دی اور کہا ’’یار یہ تم مجھے سر سر نہ کہا کرو ہم اللّٰہ کی مخلوق ہیں اور یوں ہم مرتبہ ہیں‘‘۔ ایک دن میں نے اپنی ایک آنکھ میچ کر کہا ’’شہزادے کیا چکر ہے! آج کل بہت بنے ٹھنے رہتے ہو؟‘‘ میں نے محسوس کیا میرے حوالے سے اس کی جھجک میں کمی آگئی ہے۔ اس نے شرما کر نظریں نیچی کرلیں میں نے اپنی انگلی سے اس کی ٹھوڑی کو اوپر اٹھایا اور مسکرا کر پوچھا ’’کہیں دل وِل تو نہیں دے بیٹھے؟‘‘ اس پر وہ ہولے سے بولا ’’جی سر‘‘ میں نے کہا ’’میرا نام سر نہیں عطا ہے آئندہ تم مجھے عطا ہی کہا کرو گے‘‘۔ میں نے محسوس کیا کہ میرے ان لفظوں سے اس میں اعتماد سا پیدا ہوا ہے۔ میں نے پوچھا ’’کون ہے وہ؟‘‘ اس نے جواب دینے کی بجائے جیب میں سے ایک تصویر نکالی یہ کترینہ کیف کی تھی۔ اس پر میں نے اس کا کاندھا تھپتھپایا اور کہا ’’واہ استاد، لمبا ہاتھ مارا ہے‘‘۔ یہ سن کر وہ پہلی دفعہ میرے سامنے کھلکھلا کر ہنسا اور بولا ’’بس اب آپ دعا کریں اللّٰہ کامیابی عطا فرمائے‘‘۔ اس کی اس بات پر میں نے محسوس کیا کہ یہ شخص خاصا بیوقوف ہے مگر فی الحال مجھے اس کی عقل نہیںاس کا اعتماد بحال کرنا تھا چنانچہ میں نے دونوں ہاتھ فضا میں بلند کر کے اس کے عشق کی کامیابی کیلئے باقاعدہ دعا کی۔
اب اس کا اعتماد واقعی بحال ہونا شروع ہوگیا تھا اور اب اس کے قد میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی تھی یعنی اس میں بتدریج اضافہ ہورہا تھا۔ تیرہ انچ سے وہ چودہ انچ پھر پندرہ انچ اور کچھ ماہ کے بعد میں نے اسے دیکھا وہ میرے قد کے برابر ہو چکا تھا۔ میں نے اس کی یہ حالت دیکھی تو ایک دفعہ پھر اپنے ماہر نفسیات دوست کے پاس گیا ، اس نے کہا ’’میرے پاس کیا لینے آئے ہو اب بھگتو‘‘۔ میں نے کہا ’’ تم ہی نے تو کہا تھا اس میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے اس کے ساتھ بے تکلفی کا رویہ اختیار کرو‘‘! دوست نے کہا ’’مگر تمہیں اس میں رونما ہونے والی جسمانی تبدیلیوں اور گفتگو سے شروع ہی میں اس کے ظرف کا اندازہ ہو جانا چاہئے تھا‘‘۔
یہ سارا واقعہ جو میں نے ابھی بیان کیایہ دس سال پہلے کا ہے کل بازار سے گزرتے ہوئے ایک بار پھر میرا پائوں کسی چیز سے ٹکرایا، میں نے جھک کر دیکھا تو یہ وہی تیرہ انچ کا بونا تھا جو پورے قد کا ہونے کے بعد سے سب کو بونا سمجھنے لگا تھا۔ اس نے میرے پاؤں پکڑ لئے، میں نے اسے اٹھایا اورگھر لے آیا۔ ان دنوں میں دوبارہ اس کا اعتماد بحال کرنے میں لگا ہوا ہوں۔
(قند مکرر)
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمظہر عباس کا کالم:ڈاکٹر عبدالقدیر سے یاد گار ملاقات
Next Article شاہد راحیل خان کااختصاریہ : انٹر میڈیٹ نتائج میں کاریگری اورافلاطونوں کا مستقبل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ

مئی 1, 2026

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.