Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:وزارتِ صحت کان کھول کر سن لے!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:وزارتِ صحت کان کھول کر سن لے!

ایڈیٹردسمبر 25, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اہلِ مغرب اپنی سائنسی ترقی پر بہت ناز کرتے ہیں بلکہ اس ضمن میں ان کا غرور اس حد تک بڑھا ہوا ہے کہ وہ ہماری قوم میں موجود جوہرِ قابل کو درخوراعتناہی نہیں سمجھتے، وہ اگر ہمارے میڈیکل سائنس کے بزرجمہروں کے کمالات سے آگاہی چاہتے تو ہمارے اخبارات میں شائع ہونے والے ان اشتہارات سے ضرور استفادہ کرتے جن کے مطابق ہرناقابلِ علاج مرض کا علاج ان کے پاس ہے بلکہ ہمارے ان حکماء اور ’’ڈاکٹروں‘‘ کے کمالات کی دھوم بقول ان کے ساری دنیا میں ہے لیکن انہیں کوئی نہیں مانتا تو مغرب کے وہ میڈیکل سائنٹسٹ ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ ان کی ساری عمر مختلف امراض کی وجوہ اور ان کا علاج تلاش کرنے میں گزرتی ہے گویا صورت’’جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے،باغ تو سارا جانے ہے‘‘والی ہے۔
ابھی چند روز پہلے اخبارات کی ورق گردانی کرتے ہوئے میری نظر ایک باکمال شخصیت کے دعوے پر پڑی جس نے کوویڈ 19، ہیپاٹائٹس اے، بی، سی سب کا حتمی علاج دریافت کرلیا ہے اور اس نے قوم کو یہ خوشخبری بھی سنائی ہے کہ یہ مرض اگر آخری اسٹیج پر ہو تو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، صرف چند پڑیاں مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔ اسی طرح شوگر کے مریضوں کے لئے بھی اخبار میں خوشخبری ہی خوشخبری تھی۔ اہل مغرب تو اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس موذی مرض کو صرف کنٹرول کرنے ہی میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ہمارے معالج اس کے مکمل خاتمے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس اور شوگر کا خاتمہ تو ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، انہوں نے تو ایڈز کی دوا بھی ایجاد کرلی تھی حالانکہ مغربی تحقیقاتی ادارے اس موذی مرض کے علاج کیلئے سالانہ اربوں ڈالر خرچ کررہے ہیں بلکہ آج بھی اس حوالے سے سرگرم ہیں اور تو اور ہر قسم کے کینسر کا علاج بھی ہمارے ان ’’ڈاکٹروں‘‘ کی پوٹلیوں میں موجود ہے، ادھر وہ ایک پڑی مریض کو دیتے ہیں اور ادھر کینسر مریض کے جسم سے افراتفری کی حالت میں نکلتا ہے اور ’’دڑکی‘‘ لگا دیتا ہے۔
میں جن معالجوں کا ذکر کررہا ہوں ان کے حوالے سے زیادہ قابلِ قدر بات یہ ہے کہ ان کی اسکول کالج کی تعلیم آٹھویں جماعت سے لے کر زیاد ہ سے زیادہ دسویں جماعت تک ہے اوران میں سے اگرکسی نے خدانخواستہ بی اے کیا ہوا تووہ اردو، اسلامیات کے ساتھ ہے، یا ان کے پاس وہ سندیں ہیں جن کے لئے کسی ’’مکتب‘‘ کا زیادہ محتاج نہیں ہونا پڑتا بلکہ اس کے لیے ’’فیضان نظر‘‘ کافی ہوتا ہے اور یوں اگر دیکھا جائے تو یہ باکمال لوگ زیادہ عزت اور تکریم کے مستحق ہیں کہ ایک طرف برس ہا برس تک تعلیم و تحقیق سے گزرنے والے وہ مغربی میڈیکل سائنٹسٹ جو بائی پاس کے دوران دل نکال کر میز پر رکھ دیتے ہیں، جو ناکارہ گردے نکال کر ان کی جگہ کسی دوسرے کے گردے رکھ دیتے ہیں، جو لیور ٹرانسپلانٹیشن کرتے ہیں اورجنہوں نے مصنوعی گھٹنے اور اسی طرح کی بہت سی دوسری ایجادات کر ڈالی ہیں، مگر جب ان کا مقابلہ ہمارے ان تلمیذالرحمٰن معالجوں سےہوتا ہے جو موذی امراض کو ایک جنتر منتر سے جڑ سے اکھاڑ پھینک سکتے ہیں تو اہل مغرب کی اوقات سامنے آجاتی ہے۔ افسوس احساسِ کمتری کے سبب ہم اپنے اس جوہرِ قابل کی قدر نہیں کرتے، یہ لوگ اگر مغرب میں ہوتے تو اندر ہوتے، میرا مطلب ہے کہ ’’ان‘‘ ہوتے۔
متذکرہ معالجوں کے علاوہ کچھ اور معالج طب نبویؐ کے نام پر بھی مریضوں کی خدمت میں مشغول ہیں، یہ حضورؐ سے منسوب کچھ حدیثوں کا حوالہ دے کر بلڈپریشر کے مریضوں کو کلونجی اور شوگر کے مریضوں کو شہد ملی ادویات کھلا کران کی بیماری کے خاتمے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ میں نے ایک ایسے معالج سے ایک دفعہ پوچھا کہ اگر مریض کو طب نبویؐ کے کسی نسخے سے آرام نہ آئے یا اس کی بیماری میں اضافہ ہو جائے تو وہ اس کی ذمہ داری کس پر ڈالے گا، مگر اس معالج کے ایمان کی مضبوطی کا یہ عالم تھا کہ اس کا کہنا تھا ایسا ہو ہی نہیں سکتا تاہم میرے ایک دوست کاکہنا ہے کہ یہ ایمان کی مضبوطی نہیں، ایمان کی کمزوری ہے کہ لوگوں کے مذہبی جذبات کو ایکسپلائٹ کر کے اور حضورؐ کے اسم مبارک کو استعمال کرکے مریضوں سے پیسے بٹورے جائیں۔ تاہم میں اپنے دوست کی بات سے متفق نہیں ہوں اور جانتا ہوں کہ یہ ہمارے فخر روزگار معالجوں کے خلاف یہودی پروپیگنڈا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ایسے دشمنانِ دین و وطن سے ہمیں محفوظ رکھے!
قارئین کرام، ابھی میں نے اپنے روحانی معالجوں کا ذکر نہیں کیا جن کے کالے یا سفید علم کی نحوست یا برکت سے دشمن کا منہ کالا ہوتا ہے۔ سنگدل محبوب قدموں میں لوٹنے لگتا ہے۔ کاروبار میں برکت پڑتی ہے اور حریف کا کاروبار تباہ ہوتا ہے، ابھی مجھے ان عاملوں کا ذکر بھی کرنا تھا جن کے قبضے میں سینکڑوں جن ہیں اور جن کی مدد سے اور تو اور امریکہ کی توپوں میں بھی کیڑے ڈالے جاسکتے ہیں، مگر یہ ساری باتیں پھر کبھی سہی۔ فی الحال تو آخر میں، میں نے اپنے محکمہ صحت کو مبارک باد دینی ہے کہ ان کے تعاون سے ہمارے متذکرہ معالج کھل کھیل رہے ہیں اور انہیں مکمل سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنی ادویات ان سے جانچ پڑتال کرائے بغیر مارکیٹ میں لاسکتے ہیں۔ اگر ہمارے ان قابلِ فخر معالجوں پر خدانخواستہ اس قسم کی پابندیاں مستقبل قریب میں عائد کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم ’’اہل ایمان‘‘ یہ برداشت نہیں کریں گے، محکمہ صحت والے کان کھول کر سن لیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : وزیر اعظم بتائیں‌ کہ نواز شریف کی سزا معاف کروانے کی ’سازش‘ کون کررہا ہے؟
Next Article اعزاز سید کا کالم:بلدیاتی اداروں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کیلئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.