Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کارکنوں کو ٹکٹ دیں: روزن دیوارسے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کارکنوں کو ٹکٹ دیں: روزن دیوارسے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 5, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں سیاسی جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے، جہاں سلیکشن بورڈ کا اجلاس جاری ہوتا ہے، وہاں بورڈ کے رکن کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی، وہاں چڑیا کو بھی پر مارنے کی اجازت نہیں ہوتی کیونکہ کھڑکیاں بھی بند ہوتی ہیں۔ ایک ایک نام پر بحث ہوتی ہے، سوائے ان ناموں کے جو طے شدہ ہوتے ہیں۔ یہاں جوڑے بھی بنتے ہیں، یعنی ایم این اے کے نیچے ایم پی اے کون ہونا چاہئے، پھر کورنگ کینڈیڈیٹ بھی رکھنا پڑتے ہیں کہ اگر امیدوار کے کاغذات رد ہوجائیں تو اس کی جگہ کورنگ کینیڈیڈیٹ ’’یعنی’’ریلوکٹا‘‘ اس کی جگہ الیکشن لڑسکے۔
میں نہیں جانتا کہ یہ عمل ابھی تک جاری ہے یا مکمل ہوچکا ہے، اگر جاری ہے تو مسلم لیگ (ن) کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں، صرف مسلم لیگ کو اس لئے کہ اس کو بہت سے ایسے ارکان جنہیں الیکٹیبل کہا جاتا ہے یعنی پندرہ بیس ہزار ووٹ بروقت ان کی جیب میں ہوتے ہیں، وہ تحریک انصاف کو’’ دان‘‘ کئے جاچکے ہیں اور یوں اگر دیکھا جائے تو قدرت نے مسلم لیگ کو ایک سنہری موقع دیا کہ وہ اپنے ان جینوئن کارکنوں کو ٹکٹ دے جن کا حق پارٹی کے چودھری ٹائپ لوگ مارتے رہے ہیں۔شنید ہے کہ مسلم لیگ کو شکست دینے کے تمام دنیاوی انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں مگر نواز شریف کی مقبولیت میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ ان کا اصولوں کی خاطر اپنے اور اپنے سارے خاندان کو داؤپر لگانے کا حالیہ عمل ہے ۔ عوام پہلے ہی ان سے بےپناہ محبت کرتے ہیں اور ان کے اصولوں پر ڈٹ جانے اور پوری دلیری سے حالات کا مقابلہ کرنے کے عمل نے ان کے دل مزید جیت لئے ہیں۔ اوپر سے پنجاب میں شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے لئے جو کام کیا ہے اس کی رفتار اور معیار دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کام کسی انسان نے نہیں، کسی ’’عامل‘‘ نے اپنے جنوں سے کرایا ہے۔ شہباز شریف نے دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے اٹھارہ گھنٹے یا شاید بیس گھنٹے بے آرامی میں گزارے ہیں اور کام کی رفتار اور معیار کو مثالی بنانے کے لئے اپنے افسروں اور اہلکاروں کو بھی خاصاتنگ کیا ہوگا، چنانچہ بھائیوں کی اس’’جوڑی‘‘ کے خلوص اور عوامی فلاحی منصوبوں نے عوام میں ان کی مقبولیت بام عروج پر پہنچادی ہے۔
اوپر کی سطور میں نواز شریف اور شہباز کی خدمات اور مقبولیت کا تفصیلی ذکر کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ کسی الیکٹیبل کو خاطر میں نہ لائیں بلکہ ان کی اکڑ اور غرور کو خاک میں ملانے کے لئے ان کے مقابلے میں اپنے ان جینوئن اور بے لوث کارکنوں کو ٹکٹ دیں جو برسہا برس سے جلسوں میں کرسیاں لگاتے رہے ہیں اور مشکل ترین ادوار میں اپنی قیادت کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ پارٹی کی قیادت ان کے ناموں سے ضرور واقف ہوگی۔ ایک نام سے تو میں بھی واقف ہوں جس کا نام مشتاق شاہ ہے اور جو پنجاب کے لیبر ونگ کا سربراہ ہے۔ اس شخص نے مشرف دور میں جب ہر طرف خاموشی طاری تھی، مزدوروں کے ایک بہت بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا، اس کی گرفتاری کے لئے اس کے گھر اور رشتہ داروں کے ہاں چھاپے مارے گئے، مگر ہاتھ نہیں آیا، جب ہاتھ آیا تو پھر قید و بند کی مشکلات بھی برداشت کیں۔ ایک نام اور ہے مگر سچی بات یہ ہے کہ میں ان کی خدمات سے پوری طرح واقف نہیں، صرف یہ ہے کہ میں انہیں پہلے دن سے مسلم لیگ کے ساتھ دیکھ رہا ہوں۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا ، مگر غالباً اس کا نام غلام حسین ہے اور شاید وہ فیصل آباد کا ہے۔ کچھ لوگ بیرون ملک ہیں، ان میں سے ایک شخص تو جماعت اور اس کی قیادت کی محبت میں تقریباً ’’پاگل‘‘ ہے، اس کا نام چودھری نورالحسن تنویر ہے۔ یہ نظریاتی کارکن ہے اور پوری دلیل کے ساتھ ’’منکرین‘‘ کو تبلیغ‘‘ کرتا رہتا ہے۔ ایک اور دوست روحیل ڈار ہے، یہ امریکہ میں ہے، الیکشن لڑنے میں اسے شاید کوئی دلچسپی نہیں ہے، مگر سوشل میڈیا پر اتنا ایکٹو ہے کہ لگتا ہے باقی سارے کاموں سے’’تیاگ‘‘ لے چکا ہے، صرف مسلم لیگ اور اس کی قیادت پر لگنے والے الزامات کا جواب دینے ہی کا کام سنبھالا ہوا ہے۔ اسی طرح بے شمار لوگوں کی غلطیاں معاف کرکے جماعت نے انہیں ایک بار پھر اپنی گود لے لیاہے۔ ڈسکہ کی شریف النفس اور مقبول شخصیت مرزا عبدالقیوم کی غلطی بھی بس معاف کردیجئے۔
اور اب ایک وضاحت ، میں نے اس کالم میں جو چند نام لئے ہیں براہ کرام اسے سفارش کے زمرے میں شامل نہ کیا جائے میں نے محض مثال دی ہے، کہنا میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ’’مستقل جیتنے والوں‘‘ اور لوٹوں کے منہ پر تھپڑ مارنے کے لئے اپنے مخلص کارکنوں کو سامنے لائیں۔ آپ جنہیں بھی نامزد کریں گے ، عوام انہیں ووٹ دیں گے۔ لوگوں کو یہ تاثر بھی ملے گا کہ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے کے جھوٹے اور سچے نعرے میں کیا فرق ہے۔ باقی آپ مالک و خود مختار ہیں، مگر جو فیصلہ بھی کریں، سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ آپ کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ایک گزارش، اور یہ گزارش محترم ٹائپسٹ سے ہے آپ نے میرے گزشتہ کالم میں سلمان صوفی کو’’مسلمان صوفی‘‘ لکھ دیا اور میں نے لکھا’’شہباز شریف‘‘ 24گھنٹوں میں سے 18گھنٹے کام کررہے ہیں، آپ نے 18کو 8میں تبدیل کردیا،جانے دو بھائی!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہباز سے پیسے نہیں لئے ، پی ٹی آئی کو کتاب سے کیا خطرہ ہے ؟ ریحام خان
Next Article قوت فیصلہ کی کمی اور خلائی مخلوق: آئینہ / مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.