Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ہم سا ہے تو سامنے آئے!: روزن دیوار سے/ عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ہم سا ہے تو سامنے آئے!: روزن دیوار سے/ عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 24, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں ایک امیر آدمی ہوں اور اس کا علم پوری دنیا کو ہے کیونکہ میں ان امراء میں سے نہیں ہوں جو اپنی امارت کا اظہار نہیں ہونے دیتے بلکہ میرے ہر فعل سے میری امارت چھلک چھلک پڑتی ہے دولت اور کمینگی دو ایسی چیزیں ہیں جو چھپائے نہیں چھپ سکتیں، چنانچہ میں اپنی ہر کمی کو امارت کے اظہار سے پوری کرنے کی کوشش کرتا ہوں، چنانچہ صبح جب میں اپنے گھر سے نکلتا ہوں تو یہ عہد کرکے نکلتا ہوں کہ قانون شکنی کی کوئی نئی مثال ضرور قائم کروں گا، اگر آپ قانون شکنی نہیں کرتے تو پھر آپ میں اور اس عام آدمی میں کیا فرق ہے جسے ہر وقت کوئی نہ کوئی قانون ٹھڈے مارتا رہتا ہے، تاہم واضح رہے کہ میرا مقصد محض قانون شکنی نہیں ہوتا، قانون شکنی کا اصلی نشہ تو تب آتا ہے جب آپ کو قانون کا ڈر نہ ہو اور قانون کا ڈر صرف اس صورت میں دل سے نکلتا ہے جب قانون بنانے والے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور افراد آپ کے ہم نوالہ و ہم پیالہ ہوں اور آپ پوری دیانتداری سے ان کا ’’حق‘‘بھی ادا کرتے ہوں۔
امارت کے اظہار کے مختلف طریقے ہیں جو میں موقع محل کی مناسبت سے استعمال کرتا رہتا ہوںمثلاً اپنے سے کم تر میرا مطلب ہے دولت اور اختیار میں کم تر، لوگوں کی برسرعام توہین کرنا بلکہ ان پر تشدد کرنا میرے پسندیدہ کاموں میں سے ایک ہے، کسی ہوٹل کے بیرے کو اس بات پر پھینٹی لگادینا کہ اس نے آرڈر میں تاخیر کیوں کی ہے یا کسی سرکاری ملازم کی پٹائی کرنا کہ اس نے پروٹوکول کیوں نہیں دیا وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جن سے دوسروں پر رعب پڑتا ہے، تاہم یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اس طرح کے کام تو لچے لفنگے بھی کرلیتے ہیں اور پکڑے بھی جاتے ہیں، آپ کے وی آئی پی ہونے کا اندازہ تو صرف اس امر سے ہوگا کہ اگر اس نوع کی کوئی خبر اخبار میں شائع ہوجائے اور لوگوں کی طرف سے لعنت ملامت کا اندیشہ ہو تو اس سے اگلے ہی روز خود وہ بیرا ا ور سرکاری ملازم اخبارمیں بیان دے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ اس کے ساتھ نہیں ہوا، اخبار نے بالکل بے بنیاد خبر شائع کی ہے،جس عظیم شخصیت پر یہ بےبنیاد الزام عائد کیا گیا ہے وہ تو انتہائی مہربان اور مشفق ا نسان ہیں۔ ایک شخص سے کسی نے پوچھا کہ آپ کی پہلی تین بیویاں کیسے فوت ہوئیں! اس نے جواب دیا پہلی بیوی نے زہر کھالیا تھا، دوسری نے بھی زہر کھایا اور تیسری بیوی کو میں نے ڈنڈے مار مار کر ہلاک کردیا کیونکہ اس نے زہر کھانے سے انکار کردیا تھا۔اس کے علاوہ بھی کچھ کام محض میں دل لگی کے لئے کرتا ہوں مثلاً کار میں بیٹھے ہوئے چوک میں ڈیوٹی پر کھڑے سپاہی کی ٹوپی اچک لینا اور اس کے ننگے سر پر ٹھاپ لگانا یا شدید بارش میں کھلے آسمان کے تلے بس کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر کھڑے پانی کے چھینٹے اڑانا وغیرہ میری بے ضرر تفریح کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کے اسکولوں کالجوں میں چھٹی کے وقت اپنے دوستوں کے جھرمٹ میں گھر سے نکلنے اور کسی لڑکی کو اٹھا کر کار میں ڈال کر اپنے ڈیرے پر لے جاتے وقت بھی میری امارت اور صاحب اختیار ہونے کے احساس کو بہت تسکین ملتی ہے۔ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اگر میں یہ سب کچھ نہ کرتا تو میری دولت اور میرا اختیار کس کام کا تھا…..؟
تاہم یہ تو محض دل لگی کی باتیں ہیں جو بہت سے امیروں اور صاحب اختیار لوگوں کے کمی کمین بھی پورے اطمینان سے کرلیتے ہیں کہ انہیں سنبھالنے والے ان کے آقا موجود ہوتے ہیں لیکن میری امارت اور امارت کے ذریعے حاصل ہونے والے اختیارات کا صحیح اظہار تو اس وقت ہوتا ہے جب میں لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرتا ہوں اور اس کے بعد ان کی ساری عمر عدالتوں کے پھیرے لگانے میں گزر جاتی ہے جس کے نتیجے میں لوگ انہیں بھائی پھیرو کہنے لگتے ہیں۔ بس یہی ان کی کامیابی ہوتی ہے کہ ایک فرد کا نام ایک قصبے پر پڑجاتا ہے۔
آپ کو شاید علم نہیں کہ میں کس قدر صاحب اختیار شخص ہوں اور مجھے آپ کی اس بے خبری پر رونا آتا ہے کیونکہ میرا نام ہر مالی اسکینڈل میں موجود ہے اور اس کے باوجود میں آج بھی اتنا ہی محترم اور معزز ہوں جتنا کل تھا اور یاد رکھیں میں آنے والے کل میں بھی آپ جیسے ان لوگوں کے سینوں پر مونگ دلتا رہوں گا جو اپنے احساس کمتری کی وجہ سے ہر وقت قانون کی دہائی دیتے رہتے ہیں۔ آپ یاد رکھیں قانون کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ہر ایک پر نافذ کردی جائے، قانون صرف وہاں نافذ ہوتا ہے جہاں اسے نافذ کرنے کا حکم اوپر سے یا باہر سے آئے۔ میرا یہ کالم لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ اس اصول پر ایمان لے آئیں تاکہ ہر وقت کڑھتے رہنے سے بچ سکیں۔ یہ کالم آپ کو کڑھتے رہنے سے بچانے ہی کے لئے لکھا گیا ہے اس رحمدلی کا اجر آپ نے مجھے کیا دینا ہے۔ اللہ ہی دے گا!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’چور کو تھانیدار مقرر کردو‘‘۔ یوسفی کامشورہ: مملکت اے مملکت / محمود شام
Next Article با کمال ملازمین نا اہل انتظامیہ: جدو جہد / ڈاکٹر لال خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.