Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:عاشق گھنگرواں والا اور نسیم سیٹی(2)
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:عاشق گھنگرواں والا اور نسیم سیٹی(2)

ایڈیٹراکتوبر 24, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’ڈیڑھ ماہ، مگر اب میں ہمیشہ کے لئے واپس جا رہا ہوں‘‘۔تبھی آپ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، ویسے آپ اگر ان ملکوں میں رہے ہوتے تو ان لوگوں کی اچھی اور بری باتوں کے علاوہ اپنے لوگوں کی اچھائیوں اور برائیوں سے بھی واقف ہوتے۔ آپ کو تو نہ خوبیوں کا علم ہے نہ خامیوں کا۔ آپ صرف احساس کمتری کے مارے ہوئے ہیں۔ میری مانیں تو آپ اب بھی یہ کوٹ ، اوور کوٹ اور ہیٹ اتار لیں، کافی فرق پڑے گا اور ہاں یہ جو آپ کی ناٹ ہے میرے ہاں بھی اور آپ کے ہاں بھی ان دنوں آؤٹ آف فیشن ہے۔مجھے محسوس ہوا کہ یہ جو نسیم سیٹی ہے کوئی خاصا گھٹیا سا شخص ہے لہٰذا اس کے منہ نہیں لگنا چاہیے چنانچہ میں نے اپنا لہجہ تبدیل کرتے ہوئے ظاہری ملائمت سے کہا،’’لگتا ہے تم ایک آدھ دفعہ باہر گئے ہو‘‘۔
’’ایک آدھ دفعہ تو تم باہر گئے ہو‘‘۔ اس دفعہ عاشق گھنگرواں والا کڑوے لہجے میں بولا ’’بلکہ مجھے تو شبہ ہے کہ تم یہ ڈیڑھ ماہ بھی کراچی میں لیاری نالے کے کسی قریبی علاقے میں گزار کر آ رہے ہو۔ مجھے تو تمہارے اوور کوٹ میں سے بھی لنڈے کے کپڑوں کی بو آ رہی ہے۔‘‘ اس پر عاشق گھنگرواں والے اور نسیم سیٹی نے مل کر بھرپور قہقہہ لگایا۔ مجھے یقین ہوگیا کہ یہ قوم واقعی ترقی نہیں کرسکتی اور اس کی حالت پر کڑھنا خواہ مخواہ اپنا وقت ضائع کرنا ہے۔ ’’سنیے جناب‘‘ نسیم سیٹی نے مجھے مخاطب کیا اس دفعہ وہ خاصا سنجیدہ نظر آ رہا تھا۔’’ میں بیس سال انگلینڈ میں رہا ہوں۔ ان پڑھ آدمی ہوں مگر وہاں محنت سے اپنی روزی کماتا رہاہوں، اب پاکستان میں ہوں اور یہاں بھی اللہ کے فضل سے بچوں کی روزی کما لیتا ہوں‘‘۔’’تم بیس سال انگلینڈ میں رہے ہو، وہاں تو تمہارے پاس سب کچھ ہوگا تم اس ملک میں دھکے کھانے کے لئے واپس چلے آئے۔ تمہیں وہاں کس چیز کی کمی تھی، کیا تمہارا دماغ صحیح ہے؟‘‘۔ مجھے اب اس احمق شخص پر ترس آ رہا تھا۔
’’ میرے بچے بڑے ہوگئے تھے جناب! ‘‘نسیم سیٹی نے پرسکون لہجے میں کہا،’’ میں صرف آسائشوں کے لئے اپنے بچوں کی قومیت اور ان کی روحانی پہچان تبدیل نہیں کرنا چاہتا تھا، آپ کو یاد ہے کسی زمانے میں گڑھی شاہو میں اینگلو انڈین رہا کرتے تھے دو متضاد کلچروں میں پھنسے ہوئے ان لوگوں کو ہم حقارت سے ’’کرنٹے‘‘کہا کرتے تھے، انگریز معاشرے میں میرے بچوں یا ان کے بچوں پر یہ برا وقت آنے سے پہلے میں اپنے وطن واپس آگیا ہوںمگر میں اپنے ساتھ ایک بہت بڑی دولت لایا ہوں یہ دولت جو مجھے برطانوی معاشرے نے بخشی ہے، دیانت اور محنت کی دولت۔ میرے پاس کتنی ویگنیں اور ٹیکسیاں ہیں مگر اس کے باوجود میں خود بھی محنت کرتا ہوں اور میرے بچے بھی میرے ساتھ محنت کرتے ہیں۔ اب میرے پاس یہاں وہ سب آسائشیں ہیں جو انگلینڈ میں میرے پاس تھیں کچھ تکلیفیں بھی ہیں جنہیں میں ایمان اور پاکستان کا صدقہ سمجھ کر خندہ پیشانی سے برداشت کرتا ہوں مگر آپ کے پاس کیا ہے؟ کوٹ، اوورکوٹ، ہیٹ اور ٹائی ۔ ان کی حالت بتاتی ہے کہ یہ بھی ایک سیزن کی مار ہیں‘‘۔ یہ کہتے ہوئے نسیم سیٹی اور عاشق گھنگرواں والے نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور پھر وہ دیر تک ہنستے ہی چلے گئے۔اس پر مجھے رتی بھر شبہ نہیں رہا کہ یہ قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ میں نے قہر آلود نظروں سے ان کی طرف دیکھا اور پھر بریف کیس میں سے اپنے دورہ یورپ کی وہ تصویریں دیکھنے میں محو ہوگیا جو میں نے راہ چلتی میموں کے ساتھ کھڑے ہو کر اتروائی تھیں۔ (17جولائی 1989ء)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:غلامی سے سلطانی تک
Next Article شہباز گل کا متنازعہ انٹرویو کرنے والے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ

مئی 1, 2026

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.