Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:مشرقی پاکستان اور قریشی صاحب!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:مشرقی پاکستان اور قریشی صاحب!

ایڈیٹرجنوری 15, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں سردی اتنی زیادہ ہے کہ اس کی شدت کم کرنے کے لئے لحاف اوڑھتے ہیں تو ہم سے زیادہ لحاف کو سکون ملتا ہے کہ وہ سردی کی وجہ سے خود کپکپا رہا ہوتا ہے ۔گزشتہ روز ایک صاحب مجھے ایک کتاب دینے آئے میں نے دیکھا کہ ان کا سانس پھولا ہوا ہے اور پیشانی پر پسینہ ہے انہوں نے جب کتاب مجھے تھمائی تو میرا اپنا سانس پھول گیا اور پیشانی پسینے سے شرابور ہو گئی ’’مشرقی پاکستان ایک ٹوٹا ہوا تارا‘‘ کے عنوان کی حامل یہ کتاب الطاف حسن قریشی کی ان تحریروں کا مجموعہ ہے جو سقوطِ مشرقی پاکستان کے حوالے سے ہیں یہ کتاب پندرہ سو صفحات پر مشتمل ہے چنانچہ اس کا وزن اتنا زیادہ ہے کہ پیشانی پر پسینہ آ جاتا ہے مگر جب میں نے کتاب پڑھی تو اندازہ ہوا کہ پیشانی پر نمودار ہونے والا پسینہ اس کی ضخامت ہی نہیں شاید یہ عرق ندامت بھی ہے جو ہماری کرتوتوں کی وجہ سے ہمارے جگر کا ٹکڑا ہم سے الگ ہوا ۔
الطاف حسن قریشی ماشااللہ نوے برس کے ہیں اور آج کے لکھاریوں میں شاید بہت کم ایسے لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنی صحافتی زندگی کے آغاز میں اردو ڈائجسٹ میں قریشی صاحب کے طویل انٹرویوز اور بعدازاں ان کے کالم نہ پڑھے ہوں ،میں قریشی صاحب کے خوشہ چینوں میں ہوں اور آج بھی کتاب کی ورق گردانی شروع کی تو اندازہ ہوا کہ ان کا ایک حصہ میں بہت پہلے پڑھ چکا ہوں ہم لوگوں میں سے کچھ نے مشرقی پاکستان کے سانحہ کو اس شدت سے محسوس نہیں کیا جس شدت سے محسوس کیا جانا چاہئے تھا مگر قریشی صاحب نے اس غم اور ندامت کوحرزِ جاں بنالیا۔مشرقی پاکستان کے سانحہ کے متعدد اسباب ہیں مگر یہ سانحہ ہمارے آمروں کی خواہش کے نتیجہ میں ظہورپذیر ہوا ۔جنرل ایوب خان نےاپنے دور اقتدار میں اس شرمناک عمل کے لئے کام کرنا شروع کر دیاتھا اور پھر جنرل یحییٰ خان نے اس آغاز کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ہم لوگ اس شرمناک واردات کے کرداروں کو کیسے معاف کر سکتے ہیں جنہوں نے شیخ مجیب الرحمان کو اس راستے کی طرف دھکیلا جدھر وہ جانا نہیں چاہتے تھے ۔جب ان کی جماعت نے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر لی تھی تو انہیں ان کاحق انہیں کیوں نہیں دیاگیا ؟شیخ مجیب الرحمان آخری دم تک پاکستان کو یکجا رکھنے کی کوشش کرتے رہے لیکن سیاسی شاطروںنے ان کی ہر کوشش ناکام بنا دی اس حوالے سے الطاف حسن قریشی کے تجزیئے میری رائے سے قدرے مختلف ہیں مگر ان کی دردمندی میں کوئی شبہ نہیں ۔
قریشی صاحب نے مکتی باہنی کی قتل وغارت گری کوکھل کر بیان کیا ہے اور پاکستان دشمن مغربی میڈیا نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے بنگالیوں کی تعداد بہت بڑھا چڑھاکربیان کی جس کی تردید قریشی صاحب نےبہت سی گواہیوں کے ساتھ کی ہے مگر سوال یہ ہے کہ جب ہم نے بنگالیوں کو ان کا حق نہ دیا تو پھر جنرل نیازی ایسے بزدل جرنیل کو کھل کھیلنے کا موقع دینے کی بجائے اور پاکستان کے ٹکڑے ہونے سے بچانے کی بجائے کنفیڈریشن کی بات کی جا سکتی تھی جس کے نتیجے میں ہمیں بھارت ایسے ازلی دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔مجھے آج بھی جب 16دسمبر یاد آتا ہے تو شدت غم سے دل ڈوبنے لگتا ہے مجھے یاد پڑتا ہے میرے والد ماجدمولانا بہاؤ الحق قاسمی اس روز رات کو مسجد میں گئے تو انہوں نے بلک بلک کر رونا شروع کر دیا حتیٰ کہ ان کی ہچکیاں بندھ گئیں مگر اس روز مغربی پاکستان میں روز مرہ کےتمام کام ہوتے رہے، لوگوں نے اس ذلت کو محسوس ضرور کیا مگر پھر بھول بھال گئے۔جماعت اسلامی نے اس شرمناک شکست کو جنرل یحییٰ خان کی شراب نوشی سے جوڑا اور شراب کی دکان پر نمازیوں نے سارا غصہ شراب کی بوتلوں پر اتارا ،یوں اس سانحہ کے اصل ذمہ داروں کو نہ چاہتے ہوئے بھی بر ی الذمہ قرار دے ڈالا۔
آخر میں صرف یہ کہ قریشی صاحب نے پوری دردمندی سے اپنی تحریروں کو یکجا کیا ہے تاکہ آنے والے مورخ اس سانحہ کے حوالےسے لکھتے ہوئے بے شمار مواد بیٹھے بٹھائے حاصل کرسکیں ۔میں قریشی صاحب کا روزِ اول سے مداح ہوں اورعمر کے اس حصے میں اپنی مختلف تحریروں کو یکجا کرنے کے لئے انہوں نے جتنی محنت کی وہ پاکستان سے عشق کی حد تک محبت کے بغیر ممکن نہیں تھی ،اس حوالےسے ایقان حسن قریشی بھی داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے کتاب کی تدوین میں ہاتھ بٹایا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کاکالم:عمران خان نے چھکے چھڑا دئیے
Next Article عمار مسعودکاکالم:کوئی پوچھے تو کہنا …آیا تھا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.