Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جنوری 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم
  • ’’ تمہیں پروین شاکر بنا دیں گے ‘‘ ادب میں کمپنی کی حکومت اور شاعرات کا استحصال : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق
  • امی جان کی یاد میں ابو کے نام ایک خط ( تاریخ وفات آٹھ جنوری 1968)
  • ترقی پسندی اور انقلاب ۔۔ایک فینٹیسی سے دوسری فینٹیسی تک : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:سردی نامہ اور ’’دُر فٹے منہ‘‘
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:سردی نامہ اور ’’دُر فٹے منہ‘‘

رضی الدین رضیفروری 2, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سردیوں کے ذکر سے اپنے کالم کا آغاز کرنے لگا ہوں اور اگر آپ مجھ سے امید کرتے ہیں کہ موقع کی مناسبت سے ہی آپ کو شعیب بن عزیز کا مقبول عام شعر ؎
اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہےاس طرح کے کاموں میں
سناؤں تو یہ آپ کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ شعیب بن عزیز جب ڈی جی پی آر تھے تو ایک تھرڈ کلاس اخبار کا مالک روزانہ ان سے اپنے اخبار کے لئے اشتہار مانگنے آتا تھا اور چونکہ وہ اس کا حق دارنہ تھا چنانچہ ہربارناکام و نامرادلوٹتا تھا۔ ایک دن اس نے اپنے اخبار کے صفحہ اول پر شعیب کا یہ شعر؎
اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
بہت جلی حروف میں لگایا اور اس کے ساتھ سُستی و نامردی دور کرنے کا اشتہاردے دیا۔شعیب نے اسے فون کرکے بلایا ایک چھوٹا موٹا اشتہار اس کے متھے مارا اور کہا اگر آئندہ ایسی حرکت کی تو اخبار نکالنے کے لئے ترس جاؤ گے۔
چلیں جناب شعیب نے تو اس کو ایسی دھمکی دی کہ پھر اس نے اس شعر سے کبھی بے تکلفی کرنے کی کوشش نہیں کی مگر یہ جو سردی نے پاکستانیوں کی مت ماری ہوئی ہے اس کا کیا علاج ہے؟ میکلوڈ روڈ کے ایک سینما میں یار لوگ رات کا آخری شو دیکھنے جاتے تھے تو گرم کپڑوں سے خوب لپٹ لپٹا کر جاتے تھے، تاہم ان میں ایک ’’شوخا‘‘ ایسا بھی تھا جو ململ کے کرتے میں سینہ تان کر چلتا تھا ۔جب شو ختم ہو جاتا اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوتے تو یہ ’’شوخا‘‘بازار سے گزر کر گلی میں داخل ہو جاتا تو دونوں ہاتھ بغلوں میں لیتے ہوئے سُو سُو کرتا اور تھر تھر کانپ رہا ہوتا تھا مگر اس حالت میں بھی اگر سامنے سے کوئی آتا دکھائی دیتا تو یہ دونوں ہاتھ بغلوں سے نکال کر دوبارہ سینہ تان کر چلنا شروع ہو جاتا ۔اس قسم کا ایک کردار مشہور پنجابی فلم پھنے خان میں علائوالدین نے کیا تھا یہ جعلی بدمعاش تھا ،اس نے شلوار کے نیفے میںخنجر اڑیساہوتا جہاں چند لوگ اسے نظر آتے یہ قمیض سے خود کو ہوا دیتے ہوئے کہتا بڑی ’’گڑمی گڑمی اے بھئی ،بڑی گڑمی اے‘‘ تاکہ قمیص سے خود کو ہوا دیتے ہوئے لوگوں کو اس کے نیفے میں اڑسا ہوا خنجر نظر آ جائے ۔
دراصل یہ ’’شوخے‘‘ ہر جگہ پائے جاتے ہیں میں نے تو انہیں دنیا کے سرد ترین ملکوں میں بھی دیکھا ہے ساری زمین برف سے ڈھکی ہوتی ہے یہ کلہاڑی سے اس کا سینہ چیرتے ہیں اور یہ برف پانی میں تبدیل ہو جاتی ہے اور پھر یہ شوخے صرف جانگیا پہنے اس برفانی پانی میں چھلانگ لگا دیتے ہیں اور سیٹیاں بجاتے ہوئے باہر آتے ہیں۔ انہوں نے یقیناً ہمارے ہاں کے کسی حکیم کا کشتہ کھایا ہوتا ہے اور ممکن ہے باقی شوخوں کا شمار بھی انہی میں ہوتا ہو۔جو کشتہ ذرا کچا رہ جانے کی وجہ سے ان حکماء کے’’ کشتگان‘‘ کا ہوتا ہے۔ سردیوں کی شاموں میں اداس ہونے کا علاج ڈھوندنے والوں کے ساتھ عموماً ایسے ہی ہوتا ہے۔
اندازہ لگائیں بات ان دنوں سردی کے ہاتھوں پاکستانیوں کی دُرگت سے شروع ہوئی تھی اور گھوم پھر کر سردیوں کی شاموں میں اداس پھرنے والوں تک آن پہنچی ۔بہرحال یار لوگ حسب توفیق خود کو گرمانے کے لئے مختلف شرعی و غیر شرعی اشغال سے کام لیتے ہیں جن میں سے ایک بادہ و جام بھی ہے۔ بادام، پستہ اور کاجوو غیرہ بھی ہیں، ابرار ندیم اپنی بیگم سے پنجیری بنوا کر دوستوں میں تقسیم کرتا ہے اور ثواب دارین حاصل کرتا ہے پھر ایک سخی دوست ایک پائو خالص گڑ لیکر آتا ہے اور گرم میوہ جات کی ایک فہرست مجھے تھما کر کہتا ہے یہ بیڈن روڈ سے لے کر آئو اسے میرا نام لینا بل بارہ پندرہ سو کا بنے گا وہ تم سے دو سو روپے کم لے گا ۔وہ کہتا ہے میں اتنی دیر میں دوستوں کو بلاتا ہوں اور گھر سے ہاون دستہ بھی لے آتا ہوں ،یہ گرم میوہ جات میں ایک خاص طریقے سے گڑ ڈال کر پیسوں گا اور پھر تم سب دوستوں میں خود تقسیم کروں گا کیونکہ اس کی کم یا زیادہ مقدار نقصان دہ ہوتی ہے ۔اس کے بعد اگر فل سردیوں میں بھی کسی کو ذرا برابر سردی محسوس ہو تو میں اس کا ذمہ دار ہوں گا ،میں نے پوچھا کیا تم میرے ساڑھے گیارہ ہزار واپس کر دوں گے بولا لاحول ولا میں دیتا ہوا اور تم لیتے ہوئے اچھے لگو گے؟ میں نے کہا تم میری فکر نہ کرو مجھے اپنے پیسے واپس لینا اچھا لگے گا۔بولا اگر پیسے واپس کرنے کی بجائے میں اپنے لئے اس سے سخت سزا تجویز کروں تو مان لو گے، میں نے کہا سوچوں گا اس پر اس مفت بر نے کہا ’’تم باقی سب دوستوں کے سامنے مجھے بے عزت کرنا ‘‘میں نے پوچھا وہ کیسے؟بولا ایسے سب کو متوجہ کرکے مجھے مخاطب کرنا اور کہنا ’’لعنت ہے تم پر‘‘ یہ سن کر سب دوست ہنسنے لگے اور ان میںسے ایک نے کہا ’’اپنے لئے یہ الفاظ تو تم دن میں دس بارہ دفعہ سنتے ہو،یہ سن کر اس نے کہا چلو تم یہ معاملہ اللہ پر چھوڑ دو وہ تمہیں تمہاری رقم سے دس گنا عطا کرے گا‘‘میں نے سوچا جنت میں بائیس ہزار روپے لے کر میں کیا کروں گا وہاں تو ہر چیز مفت ملے گی یہ سوچ کر میں نے اسے مخاطب کیا اور ’’دُر فٹے منہ‘‘ کہہ کر معاملہ ختم کر دیا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکاکالم:اندر سے خطرہ؟
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:تین بیانیوں کی وفات حسرتِ آیات … (1)
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء

جنوری 12, 2026

پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ

جنوری 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم جنوری 13, 2026
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء جنوری 12, 2026
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ جنوری 12, 2026
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم جنوری 12, 2026
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم جنوری 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.