Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:خاکی اور ’’پاکی‘‘!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:خاکی اور ’’پاکی‘‘!

ایڈیٹرمئی 4, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھ سے محبت کرنے والے لاکھوں کروڑوں بلکہ اربوں کی تعداد میں دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں، ان میں سے جن چند لوگوں کو مجھ سے ملنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے وہ بے حد جذباتی ہو جاتے ہیں ،میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ میرے احترام اور مجھ سے محبت کے اظہار میں وہ شرعی حدود کی خلاف ورزی نہ کریں مگر محبت اورعقیدت حدود میں کہاں رہتی ہے ۔چنانچہ میں نے متعدد بار انہیں کہا کہ وہ سجدہ ریز ہونے کیلئے سامنے والی مسجد میں چلے جائیں ۔صرف یہی نہیں بلکہ ان میں سے کچھ ایک مجھے دیکھتےہی رونے لگتے ہیں اس پر مجھے حیرت نہیں ہوتی کیونکہ خود میں بھی جب آئینہ دیکھتا ہوں تو آبدیدہ ہو جاتا ہوں۔اسی طرح سجدہ ریزی کے خواہشمندوں کے بارے میں ،میں نے بعد میں تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ان میں سے دو کمر کی پرابلم کی وجہ سے سیدھے کھڑے نہیں ہو سکتے تھے، ان کی اس حالت سے مجھے خوش گمانی ہوئی کہ شاید وہ سجدہ کرنا چاہتے ہیں ۔باقیوں کے بارے میں پتہ چلا کہ بہت سے ملاقاتیوں نے مجھ پر جو جعلی نوٹ نچھاور کئے وہ انہیں اصلی سمجھ کر زمین پر لیٹ کر سمیٹنا چاہتے تھے ۔خود مجھے بھی اس حقیقت کا اس وقت اندازہ ہوا جب میں نے ڈھیر ساری خریداری کے بعد ان نوٹوں سے ادائیگی کی تو دکاندار نے پولیس بلا لی اور بتایا کہ یہ شخص عید مبارک والے پانچ پانچ ہزار کے نوٹ چلانے کی کوشش کر رہاتھا ۔تاہم یہ مسئلہ بہت آسانی سے حل ہو گیاجب میں نے پولیس کو کچھ اصلی نوٹ نذر کئے اس کے باوجود متذکرہ سانحہ کے حوالے سے اپنے ان عقیدت مندوں کی محبت میں کوئی شک نہیں کے ممکن ہے کسی فراڈیئے بینکر نے یہ نوٹ انہیں تھما دیئے ہوں ؟
اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حسن ظن کی نعمت سے نوازا ہے ورنہ یار لوگ تو ہر معاملے میں بدگمانی سے کام لیتے ہیں جیسا کہ میں نے آغاز میں آپ کو بتایا کہ دنیا بھر میں اربوں کی تعداد میں میرے چاہنے والے موجود ہیں، صرف پاکستان میں ان کی تعداد تئیس کروڑ ہے گزشتہ روز میرا ایک عقیدت مند ملک کی معاشی صورتحال پر سخت پریشانی کا اظہار کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ ہم لوگ ایک عرصے سے باہر سے مال امپورٹ کرتے ہیں اور ہماری ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اس نے تجویز پیش کی کہ اگر آپ اپنے عقیدت مند امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک میں ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیں تو آپ سے محبت کرنے والے اس نیک کام کے لئے فی کس لاکھوں روپیہ ادا کرنے کو تیار ہیں ،مجھے اس کی تجویز بہت معقول لگی اور میں نے سوچا کہ اگرمیرے تئیس کروڑ عقیدت مندوں میں سے صرف ایک کروڑ افراد بھی ایکسپورٹ کریں تو ہم آئی ایم ایف کی ساری شرائط پوری کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں مگر ان سب کو ویزا دلانے کے لئے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کی ضرور ت ہے مگر پھر میں نے سوچا کہ یہ ناممکن بھی نہیں ہے ،جب پاکستان کی محبت میں ایکسپورٹ ہونے کے خواہشمند زر نقد میرے پاس جمع کرائیں گے تو اس کے بعد نیٹ ورک کے قیام میں کوئی مشکل نہیں ہو گی ،چنانچہ کچھ سفارتخانوں کے اہلکاروں سے میری بات چیت شروع ہو چکی ہے مگر مجھے پتہ ہے کہ پاکستان کی محبت میں ایکسپورٹ ہونے کے خواہشمند افراد کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہو جائے گی۔
اب ایک چھوٹا سا مسئلہ درپیش ہو گا اور وہ یہ کہ جب میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی ایکسپورٹ کرنے کےلئے فی کس کم از کم بیس لاکھ بھی وصول کروں تو یہ رقم کھربوں تک جا پہنچے گی اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے مجھے یہ رقم حکومتی خزانے میں جمع کرانا ہو گی مگر میں ان شااللّٰہ اس رقم کو تین گنا زیادہ کرنے کے بعد یہ کام کروں گا ،حاصل شدہ رقم کو دو تین گنا زیادہ کرنے کےلئے میں یہ کھربوں روپے مختلف اسکیموں میں انویسٹ کروں گا جس کے نتیجے میں جو منافع ہوگا اس کی گنتی بھی مشکل ہو جائے گی تاہم اس میں ایک رسک بھی شامل ہے اور وہ یہ کہ ساری رقم خسارے کی صورت میں ڈوب بھی سکتی ہے ۔مجھے اس طرح کے کام کرنے والے ایک پرانے کھلاڑی نے یہ بات سمجھائی ہے چنانچہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اللہ کے کاموں میں کون دخل دے سکتا ہے۔ تاہم اس اقدام کے نتیجے میں میری نیک نیتی کی وجہ سے میرے نامہ اعمال میں ایک نیکی بھی لکھی جائے گی اور یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ عرصے بعد میری انویسٹمنٹ چار گنا زیادہ منافع بھی دینا شروع کر دے یہ بھی اس کی مرضی ہے اور اس کی رضا کو قبول کرنا بھی نیکی تصور کی جاتی ہے، اس دوران میں اپنا نام بھی ایکسپورٹ ہونے والے محب الوطن پاکستانیوں کی فہرست میں شامل کرکے امریکہ کے کسی ولا میں قیام پذیر ہوں گا جہاں میرے کروڑوں عقیدت مند پہلے سے موجود ہیں، یہ بات تو میں نے شروع میں آپ کو بتا دی تھی کہ پوری دنیا میں میرے اربوں چاہنے والے موجود ہیں۔
ویسے مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ ہمارے ہاں بہت سے اعلیٰ درجے کے شاعر موجود ہیں بہت بڑے مزاح نگار اور ڈرامہ نویس بھی ہیں، عالم فاضل لوگ بھی موجود ہیں ممکن ہے ایک آدھ میرے جتنا خوبصورت بھی ہو کوئی اکا دکا ایسا بھی ہو جو بولتا ہو تو اس کے منہ سے پھول جھڑتے ہوں مگر یہ اس کی کرم نوازی ہے کہ میرے سامنے ان کی حیثیت زیرو سے زیادہ نہیں، ملک سے محبت اور پاکستانیوں کو ایکسپورٹ کرکے اربوں روپے جمع کرکے قومی خزانے میں جمع کروانے کی میری نیت سے بھی آگاہ ہو چکے ہیں لیکن اگر قدرت کو کچھ اور منظور ہوا تو اس کے سامنے ہم سب بے بس ہیں لیکن میں غرور نہیں کرتا کہ پاکستانیوں کے حوالے سے مجھ ایسے درد مند اور اربوں کھربوں روپے جمع کرنے والے اور بھی ہوں گے۔الحمد للہ اس حوالے سے وہ میرے قریب سے بھی نہیں گزرتے ،میرے اللہ مجھے معاف کر دینا اگر میں نے نادانستہ طور پر بھی اپنے بارے میں خودستائی سے کام لیا ہو میرے عجزو انکساری کا تو یہ عالم ہے کہ میں خود کو ان لوگوں میں سے سمجھتا ہوں جنہیں اسفل السافلین قرار دیا گیا ہے اور جن کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ الحمدللّٰہ میں اپنے عقیدت مندوں کی زبان سے جب سنتا ہوں کہ آپ بہت پہنچے ہوئے ہیں تو کبھی اس پر یقین نہیں کرتا ،جب امریکہ پہنچ جاؤں گا تو اس وقت خود کو پہنچا ہوا سمجھوں گا فی الحال تو خاکی ہوں اور پاکی ہوں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:ہوئے تم اجنبی
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:آبِ گم سے حرفِ چند
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.