Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اللّٰہ کے سوا کوئی غالب نہیں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اللّٰہ کے سوا کوئی غالب نہیں!

ایڈیٹرمئی 25, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ آج سے کم و بیش چالیس برس پہلے کی بات ہے میں نے اور حضرت شاہ نے ہسپانیہ (اسپین) کی سرزمین پر قدم رکھا تو اس کے گلی کوچوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے دیوانہ وار گھومتے ہوئے یہ احساس نہیں ہوا کہ ہم کسی اجنبی سرزمین پر گھوم رہے ہیں کہ طارق بن زیاد کی سرزمین ہمارے لئے اجنبی کیسے ہو سکتی ہے۔ کھجور کے درختوں، مالٹوں کے باغات اور سرخ مٹی والی یہ زمین پائوں پکڑ پکڑ لیتی تھی۔غرناطہ کی ایک سڑک کے کنارے قطار اندر قطار کھڑے کھجور کے درختوں میں سے گزرتے ہوئے میں نے سڑک پر گری پکی ہوئی کھجوروں میں سے ایک کھجور منہ میں ڈالی کہ کھجور کے یہ درخت عبدالرحمٰن اول نے سرزمین ہسپانیہ میں لگائے تھے اور میں نے اس کھجور کی ملائمت میں صدیوں کا ذائقہ محسوس کیا۔
پہاڑ کی چوٹی پر بنے ہوئے عظیم الشان الحمرا پیلس میں ٹورسٹوں کے ساتھ گھومتے ہوئے بھی میں نے خود کو ٹورسٹ محسوس نہیں کیا کہ میں تو اس خزانے کا وارث تھا ۔ الحمرا کی ایک ایک اینٹ پر لاغالب الا اللہ (اللہ کے سوا کوئی غالب نہیں) کے الفاظ کندہ تھے اور یہ الفاظ اس وقت لکھے گئے تھے جب شہنشاہ خود کو خدا سمجھا کرتے تھے۔ فنون لطیفہ کے سرپرست جس مسلمان بادشاہ نے یہ محل تعمیر کیا تھا اس کی بادشاہت نہ رہی، یہ محل بھی اپنی اصلی شکل میں قائم نہ رہا لیکن خدا کی بادشاہی آج بھی تمام کائناتوں میں قائم و دائم ہے کہ ساری کائناتوں کا مالک وہی ہے ۔ ایک مقامی ٹورسٹ نے مجھ سے پوچھا کہ اس محل کے درو دیوار پر ایک ہی عبارت جگہ جگہ لکھی ہوئی ہے، یہ کیا ہے؟۔میں نے اسے بتایا کہ اللہ کے غالب ہونے کا اقرار ہے۔ اللہ کا نام سن کر وہ چونکی اور اس نے کہا کہ ہم لوگ جب کسی بات پر حیران ہوتے ہیں تو اپنی اسپینش میں ’’ہنہ‘‘ کہتے ہیں اور میں اس کی بات پر چونکا کہ مسلمان اسپین سے چلے گئے پیچھے اللہ کا نام چھوڑ گئے۔
اسپین میں اب مسلمان نظر نہیں آتے۔ جب مسلمانوں پر زوال آیا تو انہیں چن چن کا قتل کردیا گیا اور یوں ان کی نسل ختم کردی گئی ۔ ایک ہزارسالہ حکومت کے بعد زوال کی کئی وجوہ تلاش کی جاسکتی ہیںلیکن ابن خلدون کے نظریہ تاریخ کے مطابق کسی قسم کا عروج اور زوال ایک ایسا عمل ہے جیسا ایک بیج سے پودے کا پھوٹنا، اس کا بڑا ہونا، ثمر آور ہونا اور بالآخر روبہ زوال ہونا۔ میں وہاں ان ’’موروں‘‘ (مسلمان) کی تلاش کرتا رہا جن کے قدموں کی آہٹ سننے کے لئے اقبال آج بھی بے قرار ہے۔
کون سی منزل میں ہے، کون سی وادی میں ہے
عشق بلاخیز کا قافلہ سخت جاں
مگر مجھے وہاں کوئی ’’مور‘‘ نظر نہیں آیا۔ فٹ پاتھ پر گھڑیاں بیچتے ہوئے ایک سیاہ فام سے میں نے یونہی پوچھا ’’آر یو مسلم، اس نے کہا ’’یس‘‘ اور پھر خاموشی سے کلمہ پڑھا ’’اشہد ان لا الہ الا اللہ واشہد ان محمد عبدہ و رسولہ ‘‘اس سیاہ فام مسلمان کا تعلق سینیگال سے تھا اور وہ حصول رزق کے لئے اسپین میں آباد ہوگیا تھا۔ اب ہم رزق کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں پہلے خدا کا پیغام دنیا میں پھیلانے کے لئے اپنے آرام دہ گھروں سے بہت دور نکل جایا کرتے تھے اور جن کشتیوں پر سوار ہو کر ساحلوں پر اترتےتھے ان کشتیوں کو جلا دینے کا حکم دیتے تھے کہ واپسی کا خیال دلوں میں نہ آئے۔
غرناطہ سے قرطبہ کی طرف جاتے ہوئے پھر وہی کھجوروں کے جھنڈ ہم پاکستانی زائرین کو یہ احساس دلانے کے لئے ہمارے راستوں میں کھڑے تھے کہ تم یہاں اجنبی نہیں ہو۔ ہم تمہارے کلمہ گو بھائیوں کی نشانی ہیں لیکن مسجد قرطبہ میں داخل ہوتے ہوئے یہ تسلیاں میرے کسی کام نہ آئیں اور اس ناقابل یقین حد تک خوبصورت مسجد کی تنہائیاں دیکھ کر میری آنکھیں پرنم ہوگئیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کا پروفیسر رابرٹ مسجد قرطبہ کو دنیا کی خوبصورت عمارت قرار دیتا ہے۔ اس کی نظریں یہیں تک جا سکتی تھیں اس کےلئے یہ جاننا مشکل ہے کہ یہ محض سنگ و خشت سے بنی ہوئی عمارت نہیں ہے۔ اس میں ان مسلمان غازیوں ، مجاہدوں اور شہیدوں کے دل دھڑکتے ہیں جنہوں نے جہالت میں ڈوبے ہوئے یورپ کو علم کی روشنی سے روشناس کرایا اور یوں اس مسجد کے چہرے پر پھیلا ہوا صدیوں کا نور ہی اس کی خوبصورتی ہے۔ اس مسجد کی تنہائی دور کرنے کے لئے یورپ کے ’’لبرل‘‘ باسیوں نے اس کے ایک حصے میں چرچ بنا دیا تھا جو آج بھی ان کی ’’فراخ دلی‘‘ کا ثبوت دینے کے لئے موجود ہے۔ چنانچہ جب میں اس مسجد کے بے شمار ستونوں میں سے ایک ستون کے پیچھے اپنے خدا کے حضور سجدہ ریز تھا، چرچ کی گھنٹیاں مسلسل سنائی دے رہی تھیں۔
مسجد کے مین گیٹ سے باہر ایک اسپینش نوجوان سر پر ہیٹ پہنے بانسری نما کوئی چیز بیچ رہا تھا اور گھیرے دار اسکرٹ پہنے ہوئی اس کی گرل فرینڈ اس کے ساتھ اٹکھیلیاں کرنے میں مشغول تھی۔ تھوڑی دیر بعد نوجوان نے جیب سے سگریٹ اور چرس نکالی اور پھر دونوں بھرے ہوئے سگریٹ کا دھواں مسجد قرطبہ کی فضاؤں میں بکھیرنے لگے۔ میں اور حضرت شاہ مسجد کے برابر میں بہتے ہوئے دریائے کبیر کی طرف نکل گئے مگر وہاں دریا کی جگہ گھنی جھاڑیاں اُگی ہوئی تھیں۔ ہم بہت دیر تک پل پر کہنیاں جمائے یونہی کھڑے رہے۔ اقبال نے وہاں کھڑے ہو کر ایک نئے زمانے کا خواب دیکھا تھا۔ حضرت شاہ نے ایک نظر خشک دریا پر ڈالی اور پھر اقبال کے شعر پڑھے:؎
آب روان کبیر ،تیرے کنارے کوئی
دیکھ رہا ہے کسی اور زمانے کا خواب
عالم نو ہے ابھی پردۂ تقدیر میں
میری نگاہوں میں ہے اس کی سحر بے حجاب
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:جمہوریت یا سول مارشل لا؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:عمران خان کو فوج نہیں، سیاسی پارٹیاں بچا سکتی ہیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے

جون 16, 2026

ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 16, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.