Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مدینے کی گلیوں میں
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مدینے کی گلیوں میں

ایڈیٹرستمبر 29, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش ہے اور مجھے وہ دن یاد ہے جب میں عمرے کے دوران حضورؐ کے روضہ اقدس پر حاضر ہوا تھا۔
عمرے کے لئے روانہ ہوتے ہوئے میرے دوست احمد حسن حامد کی نوجوان بیٹی کے بارے میں، میں نے سوچا تھا کہ خانہ کعبہ نظر آتے ہی میں اس بچی کے لئے دعا کروں گا۔ لاہور سے کراچی کہ میری فلائٹ وہیں سے تھی، پہنچا تو اپنی بھانجی شاہدہ سے ملنے اس کے گھر گیا، وہ تکلیف سے تڑپ رہی تھی، اس کا بازو سوجا ہوا تھا اور ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ یہ بازو کاٹنا پڑے گا، میں ایک دفعہ پھر افسردہ ہوگیا۔ جب جدے سے مکہ معظمہ پہنچا تو میں نے خانہ کعبہ تک پہنچنے سے پہلے اپنی آنکھیں بند کرلیں کہ سنا تھا خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہی جو دعا کی جائے وہ قبول ہو جاتی ہے، چنانچہ قریب پہنچ کر میں نے آنکھیں کھولیں، دعا کے لئے میرے لبوں میں جنبش آئی اور دل سے اپنے دوست کی بیٹی اور اپنی بھانجی کے لئے دعا نکلی، میں اس وقت بہت جذباتی ہوگیا تھا اور خدا سے گڑ گڑا کر دعا مانگ رہاتھا اور کہہ رہا تھا، باری تعالیٰ میں تیرے در پر آیا ہوں اپنے لئے کچھ نہیں ما نگ رہا میں، میری جھولی میں ان دعاؤں کی قبولیت کی بھیک ڈال دے، جس کا وعدہ کرکے میں آیا ہوں۔ جب میں عمرے سے واپس کراچی اور پھر لاہور پہنچا تو میں نے دیکھا کہ میری بھانجی خوش و خرم بیٹھی ہے۔ میں نے پوچھا یہ معجزہ کیسے ہوا، اس نے بتایا کہ ایک دن بیٹھےبیٹھے اس کے بازو پر ایک پھوڑا سا بنا اور اس کے بعد اس میں سے فاسد مواد بہنا شروع ہوااور اتنا زیادہ کہ ایک بالٹی بھر گئی اور پورے گھر میں شدید بدبو پھیل گئی۔ اگلے دن ایسے لگا جیسے کبھی کوئی تکلیف ہی نہیں تھی۔اس کے بعد لاہور آیا اور احمد حسن حامد سے بیٹی کا احوال پوچھا تو اس نے بتایا کہ پہلے اسے کچھ نظر نہیں آتا تھا، اب اس کے سامنے کوئی آئے تو اس کا ہلکا سا خاکہ اس کی آنکھوں میں ابھرتا ہے اور وہ اسے پہچان لیتی ہے۔ بے شک میرا اللّٰہ دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی دعا کو شرف قبولیت ضرور بخشتا ہے۔
مکہ معظمہ سے میں مدینہ پہنچا اور پھر مجھ پر وہ کیفیت طاری ہوئی جسے لفظوں میں بیان کرنا میرے بس میں نہیں، ان دنوں بہت زیادہ رش نہیں تھا،چنانچہ میں بہت دیر تک حضورؐ کے روضہ کے سامنے کھڑا رہا، روتے روتے میری قمیض بھیگ گئی تھی اور مجھے حرف دعا یاد نہیں تھا۔ میں رحمت اللعالمینؐ کے در پر آیا تھا اور مجھے لگتا تھا، بن مانگے وہ سب کچھ مل جائے گا جس کی میں نے کبھی خواہش نہیں کی اور ایسے ہی ہوا، مجھے وہ کچھ ملا جو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ حضورؐ کے دامن میں ان کے یارِ غار ابوبکر صدیقؓ محو خواب تھے، ان کے برابر میں حضرت عمر فاروقؓ استراحت فرما رہے تھے، جن کے ایمان لانے کی دعا رسول اللہؐ نے کی تھی، میں نے وہاں فاتحہ پڑھی اور دعا مانگی مجھے ایسے لگا جیسے قبولیت کی سندمجھے مل گئی ہے۔
مدینے میں گزرے ہوئے میرے دن ایک لحاظ سے مراقبے میں گزرے، میں خیال کے دھندلکوں میں ان گلیوں میں گھوم رہا تھا جہاں حضورؐ کے قدم مبارک پڑے تھے۔ پھر ایک دن میں ان دھندلے خیالوں سے نکلا اور ایک مقامی پاکستانی دوست کو ساتھ لے کر ان گلیوں کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔ ظاہر ہے ان میں تبدیلی آگئی تھی۔مگر ان کی قدامت کا تاثر پوری طرح قائم تھا، چھوٹے چھوٹے مکان اور ان میں سے اکثر زمین میں دھنسے ہوئے تھے، چنانچہ ان میں داخل ہونے کے لئے اس گہرائی میں چند اسٹیپ سیڑھیاں بنائی گئی تھیں۔ مجھ پر ایک وارفتگی سی طاری تھی، مجھے حضورؐ اور ان کے اصحابؓ کے قدموں کی چاپ ان گلیوں میں سنائی دے رہی تھی۔ بہت سے روشن چہرے مجھے دکھائی دے رہے تھے اور ان کی روشنی کوئی عام روشنی نہیں بلکہ عرشِ معلی سے اترتی محسوس ہو رہی تھی، مجھے مدینہ میں قیام کے دوران جنت البقیع میں جانے کا موقع بھی ملا۔ مسجد نبویؐ میں نماز کے دوران ایک اعلان سنائی دیا کہ ایک مرحوم کی نماز جنازہ ادا کرکے جائیں، چنانچہ نمازِ جنازہ کے بعد میںنے جنازے کے ساتھ ساتھ چلنا شروع کردیا، اللّٰہ مجھ سے اس روز بہت راضی تھا کہ اس جنازے کے ساتھ چلتے چلتے میں جنت البقیع پہنچ گیا، یہاں حضورؐ کے سینکڑوں جان نثار مدفون تھے، مجھے لگا میرے خون میں ان کی برکات اور تجلی کا ظہور سرایت کر رہا ہے، یہاں تو حضورؐ کی سب سے پیاری بیٹی فاطمہؓ بھی محو خواب تھیں، ان کے علاوہ امام حسنؓ جو دوشِ محمدؐ کے سوار تھے، امام باقرؓ، امام زین العابدینؓ اور اللّٰہ جانے کیسی کیسی مقدس ہستیوں کا نور یہاں فضائوں میں پھیلا ہواتھا، نجدی حکومت نے یہ سب قبور توحید کے نام پر مسمار کر دی تھیں اور میرے والدمولیٰنا بہاء الحق قاسمیؒ نے اس سانحہ پر اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ یہ توحید نہیں توحیدکا ہیضہ ہے۔ اب ان قبور مبارک پر نشانی کیلئے ایک ایک اینٹ رکھ دی گئی ہے اور گائیڈ آپ کو بتاتا ہے کہ یہاں کونسی مقدس ہستی مدفون ہے۔
میری خوشی قسمتی کہ مولیٰناا عبدالعزیز مشرقی، جو اب وفات پا چکے ہیں ،نے مجھے مسجد نبوی کی سیر کرائی۔ ترک بہت بڑے عاشق رسول ﷺتھے۔انہوں نے اپنے دور حکومت میں ان تمام حجروں اور دیگر مقامات کی نشاندہی کے لئے وہاں بہت خوبصورت ستون بنا دیئے تھے۔مولیٰنا مجھے ساتھ لے کر ایک ایک ستون کے بارے میں بتاتے رہے کہ یہاں کیا تھا، میری آنکھیں یہاں بھی بھیگنا شروع ہوگئیں۔
میں مدینہ سے چلا آیا مگر آج بھی مجھ پہ کچھ ایسے لمحات طاری ہوتے ہیں کہ میں حضورؐ کے روضے کی جالیوں کے سائے میں کھڑا ہوں اور بہت دیر تک ہاتھ باندھے کھڑا رہتا ہوں، شاید یہی کیفیت مجھے اس کے بعد تین بار حضورؐ کے قدموں میں لے گئی۔ ابھی مجھے کئی بار اور بھی جانا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحیرت کدے میں حیرت ۔۔ایک فکر افروز کتاب کا ظہور : رضا مہدی باقری کا تبصرہ
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی حکم فوجی افسروں کے احتساب کا دروازہ کھول سکتا ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.