Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غریبوں کے مفت علاج کا ادارہ!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غریبوں کے مفت علاج کا ادارہ!

ایڈیٹرنومبر 10, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے علم میں ایسی بہت سی فلاحی تنظیمیں ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ صرف خلق خدا کی خدمت کیلئے اپنا دن رات وقف کئے ہوئے ہیں ۔مگر ایک اس طرح کے فلاحی تعلیمی ادارے کی قلمی سرپرستی کے بہت مثبت نتائج ظاہر ہوئے اور نیک نامی کے علاوہ انہیں بہت بڑی بڑی ڈونیشنز ملنا شروع ہوگئیں۔اس وقت یہ تنظیم واقعی بہت اعلیٰ کام کر رہی تھی مگر بعد میں اس کے ناظم دوست نے فلاحی کام کو خدا حافظ کہا اور خالص تجارتی بنیادوں پر کاروبار شروع کر دیا۔ظاہر ہے مجھے اس سے صرف مایوسی نہیں بہت صدمہ بھی ہوا اس کے بعد ان ایسے بہت سے اداروں نے اپنی کارکردگی دکھانےکیلئے اپنا ادارہ وزٹ کرنے کی دعوت دی مگر میں ان کی دعوت قبول نہ کر سکا۔تاہم اس وقت ملک کے بہت سے شہروں خصوصاً لاہور اور کراچی میں ایسے بیسیوں ادارے ہیں جنہوں نے صرف اپنے خدا کو راضی کرنے کیلئے اس کی مخلوق کی خدمت عبادت کے طور پر کی ۔چند روز پہلے کھانا پکانے کی ماہر روبینہ کام پر آئی تو وہ بہت خوش اور بہت حیران بھی تھی، اس نے میری اہلیہ کو بتایا کہ میں نے لاہور میں ایک ایسا ہسپتال دیکھا ہے جس بارے میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا اس کے مطابق وہ تین دن اس ہسپتال میں ایڈمٹ رہی اس کے سارے ٹیسٹ ہوئے اس کو میڈیسن فراہم کی گئی اس کے ساتھ ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا بھی شامل تھا اور یہ سب کا سب مفت تھا، میں نے اس سے ہسپتال کا نام پوچھا تو اس نے انڈس ہسپتال بتایا۔
میری زندگی میں یہ پہلا موقع تھا کہ میرے دل میں یہ ہسپتال وزٹ کرنے کی خواہش پیدا ہوئی ،میں اپنا شیڈول دیکھ کر پروگرام بنانےکا سوچ ہی رہا تھا کہ مجھے انڈس ہسپتال سے محسن اقبال صاحب کا فون آیا کہ ہسپتال کے مدارا لمہام ڈاکٹر عبدالباری خان سول سوسائٹی کے افراد سے ملنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ 9نومبر بدھ کے روز شام سات بجے اگر آپ آ سکیں تو انہیں بہت خوشی ہو گی، اندھا کیا چاہے دو آنکھیں میں تو خود خواہشمندتھا انہوں نے شام سات بجے کا ٹائم دیا تھا جبکہ ساڑھے آٹھ بجے ڈاکٹر ز ہسپتال میں برادرم قاسم علی شاہ نے میرے لئےای این ٹی کے ممتاز ڈاکٹر عمران سعید سے میری اپائنٹمنٹ بھی لی ہوئی تھی میں نے سوچا ایک گھنٹے میں ہسپتال وزٹ کر لوں گا ،جہاں پروگرام میں کھانا بھی شامل ہو تو میں اپنے ابا جی کی ’’سنت‘‘ پر عمل کرتے ہوئے گھر سے کھانا کھا کر نکلتا ہوں سو میرا خیال تھا کہ میں یہاں سے فارغ ہو کر ڈاکٹر عمران سعید کے پاس چلا جاؤں گا ، وقت کی پابندی کی عادت کی وجہ سے میں ٹھیک سات بجے ہسپتال پہنچ گیامگر وہاں ہو کا عالم تھا، صرف دس بارہ لوگ موجود تھے جن میں ہسپتال کےسی ای او ڈاکٹر شفیق حیدر بھی شامل تھے چنانچہ میں اپنی ’’حاضری‘‘ لگوا کر پونے آٹھ بجے وہاں سے اٹھ کر ڈاکٹرز ہسپتال کیلئے روانہ ہو گیا۔تاہم خالی ہاتھ نہیں آیا ہسپتال کے بارے بلکہ اس کےہیلتھ نیٹ ورک کے حوالے سے ضروری معلومات لیکر لوٹا ۔یہ سب کچھ حیرت انگیز تھا بلکہ کچھ ناقابل یقین سا ہی لگا کہ اس بہت بڑے نیٹ ورک میں مریض کو بہترین سہولتیں دینے کے علاوہ سب کچھ بالکل مفت ہے بلکہ آپ یوں سمجھیں کہ یہاں بل ادا کرنے کا کوئی کاؤنٹر ہی نہیں اس نیٹ ورک کے زیر اہتمام ملک بھر میں دس ہسپتال ہیں ،چار پنجاب، چار سندھ اور دو بلوچستان میں عوام کی خدمت فی سبیل اللہ انجام دے رہے ہیں اسکے علاوہ 37پرائمری کیئرکلینک تمام صوبوں اور گلگت میں موجود ہیں 4ریجنل بلڈ سینٹر بھی ہیں دو پنجاب اور دو سندھ میں چھ ملین مریض استفادہ کر رہے ہیں۔ فلیگ شپ پروجیکٹ کراچی کے مطابق چارسو کے علاوہ مزید تین سو بیڈ آپریشنل ہوئے ہیں چھ سو بیڈ کے علاوہ ایک سو مزید بیڈ کا اضافہ ہوا ہے، دوسرے شہروں میں بھی اس سہولت میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ 2023-24ءکا بجٹ ستاون بلین روپے ہے اور ڈاکٹرز بنیادی طور پر پاکستانی ہیں ۔
مجھے یہ سب کچھ لکھتے ہوئے پسینہ آ گیا ہے، آپ ڈاکٹر عبدالباری خان کا سوچیں انہیں یہ کام کرتے ہوئے کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہو گا ہمارے پاکستانی الحمدللہ فلاحی پروگراموں میں دل کھول کر ڈونیشنز دیتے ہیں اور انہی کے دم قدم سے یہ ادارے چلتے ہیں، کچھ تو اپنا نام بھی خفیہ رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کیلئے نہیں، خدا کی خوشنودی کیلئے جو ان کے بس میں ہے، اس سے بھی کہیں زیادہ اللہ کی راہ میں دیتے ہیں۔ انڈس ہسپتال بلکہ پورے پروجیکٹس نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے اور میری خواہش ہے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے غریب بھائیوں کو دی جانے والی اس سہولت میں بھرپور تعاون کریں، انہیں خدا کی خوشنودی تو حاصل ہوگی ہی اس کے ساتھ لاکھوں مستحق مریضوں کی دعائیں بھی ان کے شامل حال ہوںگی۔ ڈونرز کی سہولت کیلئے ہسپتال کے بینک اکائونٹ کی تفصیل درج ذیل ہے۔ بینک البرکہ جوہر ٹاؤن برانچ، برانچ کوڈ 0303اکاؤنٹ ٹائٹل انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک(QFNST Capex A/C, QFNST Zakat A/C)اکاؤنٹ نمبر 00111110375091یا 00111110375101 بینک آف پنجاب اکبر چوک برانچ ، برانچ کوڈ 0731، اکاؤنٹ ٹائٹل انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ورک(QFNST Capex A/C, QFNST Zakat A/C) اکاؤنٹ نمبر 5310036969600018 یا 5310036969600031
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملک عامر ڈوگر اور علی نواز اعوان مانسہرہ سے گرفتار
Next Article کشور ناہیدکا کالم:اسلام آباد میں نابغہ عمارتیں، بے توجہی کا شکار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے

جون 15, 2026

آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جون 15, 2026

امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف

جون 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.