Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد:آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کو سینیٹ میں شدید مخالفت کا سامنا، قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا
اہم خبریں

اسلام آباد:آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کو سینیٹ میں شدید مخالفت کا سامنا، قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا

ایڈیٹراگست 2, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:ایک صدی پرانے آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں ترمیم کے بل پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں شدید مخالفت کے بعد سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔
جلد ہی اپنی مدت مکمل کرنے والی حکومت نے گزشتہ روز خاموشی سے آفیشل سیکریٹ (ترمیمی) بل 2023 کو قومی اسمبلی سے منظور کرا لیا تھا جس کے تحت خفیہ ایجنسیوں کو مکمل اختیارات دینے کی کوشش کی گئی کہ وہ کسی بھی شہری کو قانون کی خلاف ورزی کے شبے میں چھاپہ مار کر حراست میں لے سکیں گی۔
سینیٹ کے آج کے ایجنڈے کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے بل کو منظوری کے لیے پیش کرنا تھا۔
تاہم ان کی غیر موجودگی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا جس کی اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین نے بھی شدید مخالفت کی۔
ایوان میں بل کی شدید مخالفت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ (ترمیمی) بل 2023 قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
بل کی تفصیلات
سیکریٹ ایکٹ میں ترامیم نے فوجی تنصیبات کی تعریف کو وسیع کر دیا ہے اور اس میں مواصلات کے ڈیجیٹل اور جدید ذرائع کو قانون کے دائرے میں لایا گیا ہے جس کے بعد ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سے وی لاگرز اور بلاگرز بھی قانون کے دائرے میں آسکتے ہیں۔
’دستاویز‘ کی تعریف کو وسیع کر دیا گیا ہے کیونکہ اب اس میں فوج کی خریداریوں اور صلاحیتوں سے متعلق کوئی تحریری، غیر تحریری، الیکٹرانک، ڈیجیٹل، یا کوئی دوسرا ٹھوس یا غیر ٹھوس آلہ بھی شامل ہے۔
اسی طرح مجوزہ قانون میں ’دشمن‘ کی تعریف میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو براہ راست یا بالواسطہ، جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر کسی غیر ملکی طاقت، غیر ملکی ایجنٹ، غیر ریاستی عناصر، تنظیم، ادارے، انجمن کے ساتھ کام کر رہا ہو وہ پاکستان کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانے کے جرم میں مجرم تصور کیا جائے گا۔
ماہرین اس سیکشن کو انصاف کے اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ قانون کسی بھی قسم کے غیر ارادی رابطے کو منصوبہ بندی کے تحت کی گئی جاسوسی کے برابر سمجھتا ہے۔
مجوزہ قانون انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو بااختیار بنائے گا کہ وہ سرکاری رازوں کی خلاف ورزی کے شبے میں کسی بھی شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر سکیں گے جبکہ محض خفیہ ایجنٹ کا نام ظاہر کرنا بھی جرم تصور کیا جائے گا۔
سیکشن 11 میں ترمیم کے ذریعے ایوان زیریں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو وسیع اختیارات دیے ہیں کیونکہ انہیں کسی بھی وقت، کسی بھی شخص یا جگہ پر بغیر وارنٹ داخل ہونے اور تلاشی لینے کی اجازت ہوگی اور اگر ضرورت ہو تو طاقت کا استعمال بھی کر سکیں گے اور اس ایکٹ کے تحت کوئی بھی دستاویز، خاکہ یا ایسی کوئی بھی چیز ضبط کر سکیں گے جس کے ذریعے کسی جرم کا ارتکاب کرنے یا کیے جانے کا شبہ ہو یا پھر اگر وہ اس جرم کا ثبوت ہو۔
سیکشن 6 میں ترمیم کے تحت انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ارکان یا مخبروں یا ذرائع کی شناخت کو ظاہر کرنے پر تین سال قید کی سزا کے ساتھ شہری پر جرمانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کے تحت مسلح افواج کی تنصیبات، مشقوں کی جگہ، تحقیقی مراکز پر حملہ بھی قابل تعزیر جرم تصور ہوگا اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی شقوں کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔
فی الحال یہ جرم صرف جنگ کے دوران اس طرح کی نقل و حرکت تک محدود ہے، تاہم مجوزہ بل میں امن کے دنوں میں بھی یہ لاگو ہو سکے گا۔
سیکشن 3 کا نام ’جاسوسی کی سزا‘ سے بدل کر ’جرائم‘ رکھا جا رہا ہے۔
موجودہ جرائم میں معمولی ترامیم کے ساتھ اس نے ممنوعہ علاقوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے تصویر کشی کو بھی جرم کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
سیکشن 4 میں ترامیم پاکستان کے اندر یا باہر کسی غیر ملکی ایجنٹ کے پتے پر جانے کو بھی جرم قرار دیتی ہیں۔
مجوزہ قانون وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مشتبہ افراد سے تفتیش کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ اس ایکٹ کے تحت ایک تفتیشی افسر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا افسر ہوگا جو گریڈ 17 یا اس کے مساوی درجے سے نیچے نہ ہو، مذکورہ افسر کو تحقیقات کے مقصد کے تحت ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔
اگر ایف آئی اے کا ڈائریکٹر جنرل ضروری سمجھے تو وہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے سکتا ہے جس کی سربراہی ایک افسر کرے گا اور جو انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ایسے دیگر افسران پر مشتمل ہو گی جنہیں وہ مقرر کرے گا۔
جے آئی ٹی کو 30 کام کے دنوں میں تفتیش مکمل کرنی ہوگی اور چالان سرکاری وکیل کے ذریعے خصوصی عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔
قانون شواہد کے قابل قبول ہونے سے متعلق بھی ہے اور یہ کہتا ہے الیکٹرانک آلات، ڈیٹا، معلومات، دستاویزات، یا اس طرح کے دیگر متعلقہ مواد سمیت انکوائری یا تفتیش کے دوران جمع کیا گیا تمام مواد، جو کسی بھی جرم کے ارتکاب میں سہولت فراہم کرتا ہو، وہ بطور ثبوت قابل قبول ہوگا۔
مجوزہ قانون کا ایک طائرانہ جائزے سے یہ پتا چلتا ہے کہ یہ 9 مئی کے تشدد کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا تھا جب پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے برپا ہو گئے تھے۔
تاہم قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف اس کا استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس قانون کے عمل میں آنے کے بعد اس کا سابقہ دور پر اطلاق نہیں کیا جا سکے گا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

# Rana Sanaullah azam nazeer tarar islamabad
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاطمہ جناح کی زندگی پر بنی ویب سیریز ’مادر ملت‘ یوم آزادی پر ریلیز کرنے کا اعلان
Next Article کراچی:وزیراعظم کی ترکیہ کو سی پیک میں شامل ہونے کی ایک مرتبہ پھر دعوت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : حکومت اور تحریک انصاف یکساں طور سے بدحواس

اکتوبر 5, 2024

آصف زرداری نے رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور تعینات کر دیا

اپریل 30, 2024

پی ٹی آئی کا ہمدرد گروپ ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے میں ملوث ہوسکتا ہے، رانا ثنا اللہ

اپریل 6, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.