Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, فروری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • جمشید رضوانی کا کیا بنے گا : ناصر محمود شیخ کا کالم
  • پریس کلب کو فعال اور باوقار بنائیں گے،سب کی رسائی ہو گی : اشفاق احمد
  • ملتان پریس کلب کے انتخابات : آج جرنلسٹس پینل اور پروفیشنل جرنلسٹس گروپ میں کانٹے دار مقابلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»ڈاکٹروں نے میرے جسم سے تشدد کے نشان مٹا دیےہیں : اعظم سواتی
اسلام آباد

ڈاکٹروں نے میرے جسم سے تشدد کے نشان مٹا دیےہیں : اعظم سواتی

ایڈیٹراکتوبر 28, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aazam sawati
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے جمعے کو اپنی گرفتاری اور اس سے جڑے حقائق کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت ملکی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے لکھی ہوئی تقریر کی۔ اعظم سواتی نے کہا: ’حالانکہ میں اس کا قائل نہیں ہوں لیکن مجھے میرے وکلا نے کہا ہے کہ اپنے الفاظ سے، اپنے جذبات سے نہیں بلکہ لکھ کر آپ نے تقریر کرنی ہے، میں ان کی یہ بات مان کر اس پر عمل کر رہا ہوں۔
اعظم سواتی نے چند افسران کا نام لیتے ہوئے انہیں عہدوں سے ہٹانے کی اپیل کی اور کہا کہ ان پر ہونے والے ظلم کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ریاستی اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کرنے پر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد کئی روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد ان کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔
اعظم سواتی نے کہا کہ ’سب سے پہلے میں پیمرا کو وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ آئی ایس آئی کے سربراہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑی وضاحت کے ساتھ پورے ملک کے شہریوں کو یہ باور کروایا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمارا کوئی سیاسی کردار نہیں ہوگا۔ اللہ کرے کہ یہ جھوٹ نہ ہو اور پاکستانی محکوم قوم آنے والے دنوں میں اس بیان کی سچائی کے عنصر کو آپ کے عمل سے دیکھیں گے۔‘
گذشتہ روز پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار اور خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سرباہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی، جس میں صحافی ارشد شریف کی موت سمیت ملکی اداروں پر لگنے والے الزامات کی وضاحت کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مسلم لیگ ن یا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو اپنی گرفتاری کے معاملے سے بظاہر بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ، اسلام آباد مجھ پر زیادتی اور تشدد کا ذمہ دار ہے، رانا ثنا یا موجودہ حکومت نہیں، یہ چھوٹے اداکار ہیں۔‘
ساتھ ہی انہوں نے کہا: ’البتہ ایف آئی اے کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں عدالت عظمیٰ یا دیگر فورم پر بتائیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر صرف ایک ٹویٹ پر مجھ پر ایف آئی آر کاٹی، کس کے کہنے پر انہوں نے میرے گھر پر چھاپہ مارا، میری معصوم پوتیوں کے سامنے مجھے مارا گیا۔ یہ سارا ڈراما ان کی زندگی کا حصہ ہوگا۔
’میرے ملازمین کو مارا گیا اور اس کے بعد ٹھیک سوا چار بجے ایف آئی اے نے کن نامعلوم سفید لباس میں ملبوس اہلکاروں کے حوالے کیا جنہوں نے اس جمہوری ملک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اداروں کی ناک کے نیچے گوانتاناموبے کی سیاہ تاریخ کو دہراہا۔‘
اعظم سواتی نے کہا: ’پمز کے ڈاکٹروں سے بھی پوچھا جائے کہ میرے جسم پر جو تشدد کے نشانات تھے وہ کس کے کہنے پر مٹائے گئے۔ ماتحت عدالتوں کے مجسٹریٹ سے پوچھا جائے گا کہ اس عدالت سے بڑا کون ہے؟ قانون اور آئین سے بڑا کون ہے، جس پر بار بار میرا جسمانی ریمانڈ ان لوگوں کے حوالے کرتے رہے۔‘
پی ٹی آئی رہنما نے کہا: ’میرا ایمان ہے کہ پاکستان کی بقا کے ضامن اس ملک کے عوام اور ہماری بہادر افواج ہیں اور اس کی ضمانت اس آئین اور قوانین میں دی گئی ہے، اس سے انحراف کرنے والا مجرم ہے لیکن ملک کی عدالتوں سے باقاعدہ عمل کے بعد مجرم قرار پاتا ہے، اس لیے میری بہادر افواج کے ایک ایک سپاہی کے خون کی قسم آپ کی صفوں کے اندر کالی بھڑیں ہیں اور میں آخری لمحے تک لڑوں گا۔‘
اعظم سواتی نے خفیہ ایجنسی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی ایس آئی کا ادارہ قومی سلامتی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان ایک زندہ جسم ہے اور اس کی روح عوام اور آئی ایس آئی ہے، مجھے اس کی پیشہ ورانہ مہارت کا ادراک ہے اور ان کے ایک ایک سپاہی سے لے کر جرنیلوں تک کی خدمات کا معترف ہوں۔
’لیکن آئی ایس آئی کا پولیٹیکل ونگ اور چند لوگ اس ملک کے سیاہ و سفید کے مالک ہیں۔ کوئی ادارہ ان کی بلیک میلنگ سے بچا ہوا نہیں ہے۔ ان کی مالی، معاشرتی اور انسانی برائیوں کا ادراک کوئی نہیں کرتا۔‘
بقول اعظم سواتی: ’آج پوری محکوم قوم باجوہ صاحب کی طرف دیکھ رہی ہے، اس ملک کا ہر سیاسی کارکن اور ہر ادارے کا انتظامی فرد یہ توقع کرتا ہے کہ آپ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے اس بدنام زمانہ آئی ایس آئی کے پولیٹیکل ونگ کو دفن کردیں۔‘
اعظم سواتی کی اس پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات پر ابھی تک متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اعظم سواتی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبینک فراڈ کیس: چوہدری غلام حسین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
Next Article لاہور : عمران خان کا لانگ مارچ شروع : قوم کو حقیقی آزادی دلانے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں: سلمان اکرم

اپریل 12, 2025

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جنیداکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیاں فوری واپس لی جائیں، اعظم سواتی

اپریل 2, 2025

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا

فروری 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی فروری 15, 2026
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم فروری 15, 2026
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.