Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»اظہر سلیم مجوکہ»جنوبی پنجاب کا معاملہ ، آدھا تیتر آدھا بٹیر : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ
اظہر سلیم مجوکہ

جنوبی پنجاب کا معاملہ ، آدھا تیتر آدھا بٹیر : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ

ایڈیٹرجولائی 7, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں قدرے کمی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ یقینا خوش آئند اور امید افضاءہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون سیزن شروع ہے اور ابھی ساون کا برسنا بھی باقی ہے اور ملتانی یار لوگوں کے ساتھ ساتھ ملتان سے تعلق اور رابطہ رکھنے والے بھی آموں کے صحیح سیزن کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن اس مرتبہ تو کورونائی دور نے سب کچھ الٹ پلٹ کے رکھ دیا ہے۔ آموں کے ساتھ بھی آم ہوں اور عام ہوں والی کوئی صورت ابھی بنتی نظر نہیں آ رہی اور سردست تو سبھی کورونا کے چنگل سے نکلنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔
جنوبی پنجاب میں یکم جولائی سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے کام تو شروع کر دیا ہے لیکن معاملہ آدھا تیتر آدھا بٹیر والا ہی نظر آ رہا ہے۔ کچھ انتظامی امور بہاول پور میں انجام دیئے جائیں گے اور کچھ افسران بالا ملتان میں براجمان ہوں گے۔ یوں بالا بالا جنوبی پنجاب کے الگ سیکرٹریٹ کا ڈول کنویں میں ڈال دیا گیا ہے اب دیکھیں اس کنویں سے کتنا گہرا پانی نکلتا ہے اور پانی بھی میٹھا ہوتا ہے یا کھارا ہوتا ہے۔ابھی تک سیاسی اور عوامی حلقوں میں یہی بحث چلی ہوئی ہے کہ کیا سیکرٹریٹ کے قیام سے یہاں کے خطے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پذیرائی ملی ہے یا عوام کو ایک بار پھر لالی پاپ سے بہلا دیا گیا ہے۔
ساون کی بارشوں کی طرح جنوبی پنجاب کے نصیب کی بارشیں بھی اکثر کسی اور کی چھت پر برس جاتی ہیں اور اس خطے کے حصے میں بس آندھی اور جھکڑ ہی آتے ہیں جبکہ اس خطے کے عوام حکمرانوں سے ہمیشہ یہی کہتے دکھائی اور سنائی دیتے ہیں کہ
گل پھینکے ہیں اوروں کی طرف بلکہ ثمر بھی
اے خانہ برانداز چمن کچھ تو ادھر بھی
سرائیکی وسیب کے زیادہ تر عوام موجودہ صورتحال میں اراکین اسمبلی اور اپنے پارٹی لیڈروں سے برہم ہی نظر آ رہے ہیں۔
وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں
سبکر بن کر کیوں پوچھیں کہ ہم سے سرگراں کیوں ہو
وزیر خارجہ اور جنوبی پنجاب کا مقدمہ لڑنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی کورونا میں مبتلا ہو کر قرنطینہ چلے گئے ہیں۔ دعا ہے کہ رب کریم ان پر اپنا فضل و کرم کرے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ساتھ خارجہ معاملات کے معاملات اور مسائل بھی حل کرتے نظر آئیں۔ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی بھی بفضل خدا کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور تحریک انصاف کی قربان فاطمہ نے بھی اس موذی مرض کو شکست دے دی ہے۔ نشتر میڈیکل کالج و یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر غلام مصطفےٰ پاشا بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں ان کی اس خطے کیلئے بہت سی خدمات ہیں خداوند کریم ان کو بھی جلد صحت یاب کرے اور حکومت تمام ضروری سہولیات جلد از جلد فراہم کرے کہ وہ پھر سے یونیورسٹی کے معاملات چلانے میں مصروف عمل دکھائی دیں۔ اگرچہ اس وقت سمارٹ لاک ڈاﺅن کے ذریعے معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں لیکن ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر احتیاطی تدابیر کو ضرور ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے خدا کرے کہ اب کورونا کا سفر واپسی کی طرف شروع ہو اور خلق خدا کو اس وبا اور بلا سے نجات حاصل ہو۔ ویسے کورونا کو بھگانے کیلئے جہاں ہم سبھی دیسی ولایتی اور معاشرتی ٹوٹکے استعمال کر رہے ہیں وہاں نیک نیتی سے اپنے اطوار اور طرز زندگی کو بھی بدلنا شروع کریں۔
مقبوضہ کشمیر کے کرفیو اور لاک ڈاﺅن کو تقریباً ایک سال ہونے کو چلا ہے وہاں پر بھارتی مظالم بھی جوں کے توں ہیں کاش اقوام عالم کورونا کے عذاب کو ٹالنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاﺅن کے خاتمے کیلئے بھی کچھ عملی اقدامات کریں۔
ملک میں ابھی بھی مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کی خبریں عام ہیں۔ ظلم و تشدد، حق تلفی، جھوٹ اور عیاری بھی اسی طرح سے جاری و ساری ہے۔ اس بار تو پاکستان سمیت بہت سے ممالک حج بیت اللہ کی سعادت سے بھی محروم ہوں گے گویا معاملہ ”ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں “والا ہے۔ ہم سب کو اپنے اعمال اور افعال کی درستگی پر توجہ دینا ہو گی عید قرباں سے پہلے اپنی خواہشات اور نفس کی قربانی دینا ہو گی کہ شاید کورونا اپنی واپسی کیلئے انہی قربانیوں کا منتظر ہو اور ہم محض دعاﺅں اور دواﺅں پر ہی تکیہ کئے کورونا کے اونٹ کے کسی کروٹ بیٹھنے کے منتظر رہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : ضیاء کا مارشل لاء ، مائنس ون اور پھلجڑیاں
Next Article ہماری ناکامی کی پانچ وجوہات۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.