Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بلوچستان میں سیلاب سے تباہی : کوئٹہ کا ملک بھر سے رابطہ منقطع
اہم خبریں

بلوچستان میں سیلاب سے تباہی : کوئٹہ کا ملک بھر سے رابطہ منقطع

ایڈیٹراگست 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
quetta-station
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : بارش کے باعث تباہ ہونے والی شہر کی مرکزی ریلوے لائن اور شاہراہ کی عدم مرمت کے باعث بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا ملک کے دیگر علاقوں سے عملی طور پر رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ٹریک زیر آب آنے کے باعث ریلوے سروس معطل ہوگئی، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک 4 روز سے معطل ہے جب کہ ہائی وے پر پانی بدستور بہہ رہا ہے۔ڈان سے بات کرتے ہوئے سبی کے ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے ان خبروں کی تردید کی کہ ٹریک کئی مقامات سے بہہ گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹریک زیر آب آگیا ہے، علاقے سے پانی نکال کر کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں کے درمیان ریلوے سروس بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
منصور قاضی کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے کوئٹہ-سبی-سکھر شاہراہ بند ہو گئی ہے۔دوسری جانب، بولان کے ڈپٹی کمشنر نے بھی عوام پر زور دیا کہ وہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں جب کہ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے بعد ابھی تک اس سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا نہیں گیا ہے۔ضلع پشین کے علاقے سرانان میں افسوسناک حادثے کے دوران شادی کی تقریب میں شریک 5 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد جن میں 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے، وہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ سر کر رہے تھے کہ تیز رفتار بہتے پانی میں پھنس گئے۔حکام نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت مزید 11 افراد کو خاندان کے دیگر افراد نے بچا لیا جو دوسری گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے۔
بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والے پانچوں شہریوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔
دیگر اضلاع میں بھی حالات تاحال بہتر نہیں ہوئے جب کہ موسی خیل، ژوب، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، نصیر آباد اور لسبیلہ میں گزشتہ 2 روز سے موسلادھار بارش جاری ہے۔
حکام کے مطابق بارش کے باعث قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، موسیٰ خیل، کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں میں سیکڑوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔
موسیٰ خیل میں مسلسل بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی ک باعث متعدد افراد محصور ہوگئے۔فوج، فرنٹیئر کانسٹیبلری، لیویز اور مقامی انتظامیہ سمیت دیگر ریسکیو اداروں کی ٹیمیں ضلع کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان دور دراز علاقوں کا رابطہ سڑکیں اور پل بہہ جانے کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہیں۔
ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ 3 لاپتا افراد جو موسیٰ خیل میں ڈیم میں شگاف پڑنے سے بہہ گئے تھے، وہ زخمی حالت میں پائے گئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ موسیٰ خیل میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ضلع سبی میں لہری ریور نے نصیر آباد میں کچے مکانات کو نقصان پہنچایا جس سے سیکڑوں افراد محصور ہوگئے۔اسی دوران، پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرین سروس 11 روز بعد بحال کر دی گئی، کوئٹہ تفتان ریلوے لائن 6 مقامات پر بہہ جانے کے بعد سروس معطل کردی گئی تھی۔
صوبے میں رواں مون سون سیزن میں اب تک 196 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں منگل کے روز سیلاب نے تباہی مچانے کا سلسلہ جاری رکھا، درجنوں مکانات، پل اور سڑکیں بہہ گئیں۔
ندی اور برساتی نالوں میں سیلاب سے متعدد افراد بے گھر ہو گئے جب کہ فصلیں، زرعی زمینیں، درخت، فش فارمز، آبپاشی کا نظام، ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن اور ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا۔بابوسر کے راستے ملک کے دیگر علاقوں سے گلگت بلتستان جانے والی ٹریفک معطل کردی دی گئی ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں اپر کوہستان کے علاقے اچھر نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )‌

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#flood سیلاب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہباز گل پر تشدد کر کے عمران خان کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے : اسد عمر
Next Article شہباز گل مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قدرتی آفات اور طبقاتی سماج : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

ستمبر 21, 2025

دریا ، سیلاب ،قلت آب اور بیجنگ کینال :ڈاکٹر عباس برمانی کاکالم

ستمبر 19, 2025

سیلاب ،فوٹو سیشن اور’ سب اچھا ہے‘ کی رپورٹ دینے والی انتظامیہ : اظہر سلیم مجوکہ کا کالم

ستمبر 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.