Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»ایک ہی روز میں بلوچستان کے 12 شہروں میں حملے: 10 اہلکار اور 18 شہری ہلاک ، 37 شدت پسند مارے گئے
daud tahir

ایک ہی روز میں بلوچستان کے 12 شہروں میں حملے: 10 اہلکار اور 18 شہری ہلاک ، 37 شدت پسند مارے گئے

ایڈیٹرفروری 1, 20266 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
balochistan killing crying
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : بلوچستان میں ایک ہی روز کے دوران 12 شہروں میں حملوں کے دوران 10 اہلکار اور 18 شہری ہلاک اور 37 شدت پسند مارے گئے
ہفتہ کی صبح شروع ہونے والے حملوں میں دارالحکومت کوئٹہ بھی نشانہ بنا اور شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں نے حملے کیے۔
کوئٹہ میں بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق کوئٹہ شہر میں حملوں کا سلسلہ صبح چھ بجے کے بعد شروع ہوا اور ان کا آغاز شہر کے جنوبی علاقوں سے ہوا۔
شیخ زید ہسپتال کے علاقے سے بلوچستان یونیورسٹی کے اطراف مسلح افراد نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملے کیے۔
سریاب میں ہزار گنجی کے علاقے میں بینکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ خالق شہید پولیس سٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا۔ اس دوران دیگر سرکاری تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہیں۔
بعدازاں ان حملوں کا دائرہ کار ریڈ زون کے قریب ایدھی چوک تک پھیل گیا، جہاں نو بجے ایک زوردار دھماکے کے بعد دوپہر ایک بجے تک فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔
ایدھی چوک کے قریب واقع یونیورسل کمپلیکس میں موجود ایک عینی شاہد ایاز احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے کمپلیکس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کی وجہ سے امداد چوک سے جناح روڈ تک کے علاقے میں ہوٹلز کے شیشے ٹوٹ گئے اور دکاندار، دکانیں بند کر کے چلے گئے۔
سول سیکریٹریٹ میں بھی دفاتر میں کوئی کام نہیں ہوا، جبکہ ضلع کچہری اور ماتحت عدالتوں میں بھی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔
اس دوران ریڈ زون کے اطراف کے علاقوں سے بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں کو سول ہسپتال جانے سے بھی روک دیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق بلوچستان میں 12 مقامات پر دہشت گردوں نے حملے کیے جن میں کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی اور گوادر شامل ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سنیچر کو دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات میں کم از کم 37 شدت پسندوں اور 10 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ سکیورٹی ذرائع نے جوابی کارروائیوں میں 67 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
کوئٹہ
بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق کوئٹہ میں سنیچر کی صبح چھ بجے کے بعد حملوں کا آغاز ہوا اور دہشت گردوں نے سریاب روڈ اور ہزار گنجی سے لے کر ریڈ زون کے قریب ایدھی چوک کے علاقوں میں حملے کیے۔ایدھی چوک پر ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا جس کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا۔
مستونگ
پولیس حکام کے مطابق مستونگ جیل پر ہونے والے حملے کے دوران 27 قیدی بھی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
نوشکی
ضلع نوشکی میں حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے گھر پر بھی حملہ کر کے اُنھیں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
خاران
مقامی پولیس اہلکار کے مطابق خاران میں ملازئی قومی اتحاد کے چیئرمین میر شاہد گل ملازئی کے گھر پر ہونے والے حملے میں شاہد گل سمیت سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق اُن کے گھر اور گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
گوادر
سکیورٹی ذرائع نے گوادر میں بھی حملے کی تصدیق کی ہے، جہاں خضدار سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 11 افراد کو ہلاک کیا گیا، ان میں تین خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔
پسنی
بلوچستان کے ضلع پسنی میں ایک خاتون خود کش حملہ آور کی جانب سے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے دفتر پر حملے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم حکام نے یہاں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
مچھ
ضلع مچھ میں پولیس اہلکار اور مقامی صحافی کے مطابق لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے مساجد میں اعلانات بھی کیے گئے ہیں۔
( بشکریہ :بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلوچستان بلوچستان حملے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے
Next Article پاکستانی ریاست کے موجودہ خدوخال اور بڑھتی ہوئی بے چینی : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان میں دستی بم حملہ ، پولیس اہلکار زخمی ، افسر سمیت چار افراد اغوا

مئی 22, 2026

بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

مئی 14, 2026

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں 32 ہلاکتیں

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.