سکیورٹی ذرائع نے بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد جگہوں پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اور 25 اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ: موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد بزدلانہ کارروائیوں کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردوں نے موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا، موسیٰ خیل میں دہشت گردوں نے بس کو روک کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں کامقصد بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔
بلوچستان کے 3 مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں میں 37 افراد جاں بحق
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور موسیٰ خیل میں بزدلانہ حملے کر کے معصوم شہریوں اور فورسز کے جوانوں کو شہید کیا۔
موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر شہید کیا گیا اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا جبکہ قلات میں فائرنگ کر کے پولیس اور لیویز سمیت 10 افراد کو شہید کیا گیا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ

