Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»لیاقت علی ایڈووکیٹ کا کالم : سقوطِ ڈھاکہ یا بنگلہ دیش کا یومِ آزادی ؟
کالم

لیاقت علی ایڈووکیٹ کا کالم : سقوطِ ڈھاکہ یا بنگلہ دیش کا یومِ آزادی ؟

ایڈیٹردسمبر 16, 20226 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Fall-of-dhaka-
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مشرقی پاکستان کے مغربی پاکستان سے علیحدہ ہوکر بنگلہ دیش بن جانے کو مکار دشمن بھارت کی سازش کہہ کر اس کا جواز فراہم کرنا یا کسی ایک شخص پر اس واقعہ کا الزام دھر کربری الذمہ ہوجاناسیاسی واقعات اور حادثات کو دیکھنے سمجھنے اور پرکھنے کا مطالعہ پاکستانی طریقہ واردات ہے۔
مشرقی پاکستان کی مغربی پاکستان سے علیحدگی اور بنگلہ دیش کا قیام محض جنرل یحیی خان اوران کے چند ساتھی جنرلز کی شراب نوشی اوررنڈی بازی کا نتیجہ نہیں تھا یہ تو ناانصافی دھونس دھاندلی پرمحیط ایک طویل سیاسی سماجی اور معاشی پراسس کا منطقی نتیجہ تھا اور یہ پراسس کسی اورنہیں خود محمد علی جناح کے ہاتھوں اس وقت شروع ہوا تھا جب انھوں نے اردو زبان کو مشرقی بنگال پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیاقت علی خان نے قرارداد مقاصد کے ذریعے اس پراسس کو مضبوط اور مستحکم کیا اورفوج نے بحیثیت ادارہ ناانصافی اور دھونس دھاندلی پر مبنی اس پراسس کو بندوق کے زور پر مشرقی بنگال کے عوام پر مسلط کیا تھا ۔
متحدہ پاکستان کے 23 سالوں میں مغربی پاکستان نے کلونیل طاقت کے طور پر مشرقی پاکستان پر جابرانہ حکومت مسلط کئے رکھی تھی۔چیف سیکرٹری، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا تعلق مغربی پاکستان بالخصوص پنجاب سے ہوتا تھا۔ اختیارات کا مرکز جی او سی ڈھاکہ ہوتا تھا جو لازمی طور پر مغربی پاکستان کا پنجابی ہوا کرتا تھا کیونکہ بنگالیوں کی فوج میں تعداد نہ ہونے کے برابر تھی اور کوئی خال خال بنگالی تھا بھی تو وہ زیادہ سے زیادہ میجر یا کرنل کی سطح کا افسر ہوتا تھا اس سے اوپر بنگالیوں کو پرموٹ کرنا پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ تصور کیا جاتا تھا
چوہدری خلیق الزماں جو یوپی سے تھے مشرقی پاکستان کے گورنر رہے ۔ ملک فیروز خان نون،میجر جنرل اسکندر علی مرزا، ایڈمرل ایس ایم احسن، جنرل اعظم خان ،غلام فاروق صاحبزادہ یعقوب علی خان ،جنرل ٹکاخان ،جنرل نیازی جنرل مظفرالدین ان کا مشرقی پاکستان سے کیا تعلق تھا؟ میجر جنرل راو فرمان علی خان اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ وہ 1962 سے بطور بریگیڈئیر سول ا فیرز مشرقی پاکستان میں تعینات تھے یہ بریگیڈیر سول افیرز کیا عہدہ ہوتا ہے کیا ایسا کوئی عہدہ مغربی پاکستان کے لئے بھی موجود تھا؟ کیا کسی بنگالی کو بھی کبھی مغربی پاکستان کو گورنر بنایا گیا تھا؟
مشرقی پاکستان 23 سال تک مغربی پاکستان کی نوآبادی رہا۔ 23 سال بعد آج کے دن بنگالی عوام نے مغربی پاکستان کی غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکا اور اپنی آزادی حاصل کرلی تھی۔ہم سقوط ڈھاکہ کہہ کر لاکھ ماتم اورسینہ کوبی کریں مگر حقیقت یہی ہے کہ یہ بنگلہ دیش کے عوام کا یوم آزادی ہے اور انھوں نے اپنی آزادی اپنے خون کا نذرانہ دے کر حاصل کی ہے۔بنگلہ دیش کا قیام کسی یحیی خان اور اس کے ساتھ جنرلز کی شراب نوشی اور رنڈی بازی نہیں بنگلہ دیش کے عوام کی جدوجہد کا نتیجہ ہے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#bangladesh #dacca #fallofdhaka بنگلہ دیش سقوط ڈھاکہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے، بلاول بھٹو
Next Article کل بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف یوم احتجاج : پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بنگلہ دیش کے انتخابات میں جماعتِ اسلامی ہار گئی

فروری 13, 2026

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

دسمبر 30, 2025

سقوطِ ڈھاکہ، موت جیسی خبر اور امی جان کے آنسو : رضی الدین رضی کی جیون کہانی

دسمبر 22, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال جون 12, 2026
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق جون 11, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 11, 2026
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت جون 10, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم جون 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.