Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بنی گالہ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ
اہم خبریں

بنی گالہ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ

ایڈیٹرجون 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : حکومت پاکستان کی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگلت بلتستان کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں قائم ان صوبوں کے ہاوسز پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر سکیورٹی کے نام پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر صوبہ خیر پختونخوا اور گلگلت بلتستان کی پولیس کے علاوہ فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے درجنوں اہلکار تعینات ہیں۔
وزارت داخلہ کی طرف سے یہ اقدام اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ان ہاوسز پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کچھ اہلکاروں کی پاکستان تحریک انصاف کے 25 مئی کے احتجاج کے دوران مظاہرین کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خدشات کی بنیاد پر اٹھایا ہے۔
اسلام آباد میں پنجاب ہاوس، سندھ ہاوس، خیبر پختونخوا ہاؤس، بلوچستان ہاؤس، گلگت بلتستان ہاؤس اور کمشر ہاؤس واقع ہیں اور ان ہاؤسز پر متعلقہ علاقوں کے پولیس اہلکار ہی تعینات ہوتے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے سربراہ ڈاکٹر اکبر ناصر نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں بالخصوص سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ملک کے دیگر حصوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی سے متعلق رائے طلب کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس خط کا مقصد یہ ہے کہ وہ اس بارے میں سرکاری طور پر معلومات حاصل کر سکیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکار اسلام آباد پولیس کی اجازت اور ان کو مطلع کیے بغیر کیسے بنی گالہ میں جمع ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے گھر کے باہر خیبر پختونخوا پولیس، گلگت بلتسان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پولیس اہلکاروں کے جو اہلکار موجود ہیں، کم از کم انھیں وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لیے طلب نہیں کیا۔
پولیس حکام کو یہ بھی معلومات درکار ہیں کہ ان میں سے کتنے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار مختلف ہاؤسز پر کتنے عرصے سے تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ ان اہلکاروں کے سروس ریکارڈ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جانی چاہیے۔بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ خفیہ اداروں کی طرف سے کچھ ایسی رپورٹس بھی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی ہیں کہ پنجاب اور سندھ کے علاوہ دیگر ہاؤسز اور بنی گالہ میں تعینات قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں اس جماعت کے کارکنوں کو ریڈ زون اور بلیو ایریا تک رسائی میں مدد فراہم کی تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے مختلف عوامی جلسوں میں اس بات کا برملا اظہار کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کے علاوہ گلگلت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کے اہلکاروں کو سابق وزیر اعظم کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر تعینات کر دیا گیا۔ ملک کے ان حصوں میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ان اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک قابل ذکر تعداد بھی بنی گالہ میں موجود ہے تاکہ اگر کوئی عمران خان کو گرفتار کرنے آئے تو اس کو روکا جا سکے۔
چند روز قبل اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک قابل ذکر تعداد نے بنی گالہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا تو پی ٹی آئی کے ان کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں وہاں پر اکھٹے ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے اور جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے یہ سرچ آپریشن مؤخر کر دیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے ذرائع بتاتے ہیں کہ پولیس اور ایف سی نے وزارت داخلہ کی اجازت اور اسلام آباد پولیس کو مطلع کیے بغیر سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر کے باہر کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم کسی مقدمے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہوں اور پولیس اہلکار انھیں گرفتار کرنے کے لیے بنی گالہ جائیں تو کم از کم پولیس اہلکاروں کو یہ تو معلوم ہو کہ وہاں پرسکیورٹی کے نام پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کون ہیں اور وہ کتنے عرصے سے یہاں پر تعینات ہیں۔
پولیس ذرائع یہ بھی خدشتہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ایسے حالات میں کہیں یہ نہ ہو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ایک دوسرے پر ہی اسلحہ تانے ہوئے کھڑے ہوں۔
سابق وزیر اعظم کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں دس سے زاید مقدمات درج ہیں اور ان مقدمات میں انھوں نے پشاور ہائی کورٹ سے راہدری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔25 مئی کے لانگ مارچ کے بعد عمران خان پشاور میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے گھر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
عمران خان کی اپنی جان کو خطرے کی بات بعد موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو سابق وزیر اعظم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے درجنوں پولیس اہلکاروں کو سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر تعینات کیا جبکہ رینجرز کے اہلکار اس کے علاوہ ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے مشترکہ اینٹی رائٹ مشقوں کا آغاز کر دیا ہے اور یہ مشقیں اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے شروع کی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )‌

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بنی گالہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا خوف
Next Article غضنفرشاہی جرات مندصحافی تھے ،کارکنوں کے مسائل کے لئے سرگرم رہے : ادبی بیٹھک میں‌تقریب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دو بلٹ پروف کمرے تیار ہوگئے ،عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ

جنوری 30, 2023

بنی گالہ کیس : عمران خان نے بارہ لاکھ روپے جرمانہ بھرا ، دستاویز منظر عام پر آ گئی

دسمبر 20, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.