ہر گھر سے بھٹو نکلے گا
تم کتنے بھٹو ماروگے
تم ڈاکو چور لٹیرے بھی نگرانی کرنے آئے ہو ،
تم خلق خدا کے ٹھکراۓ سلطانی کرنے آئے ہو ،
تم بھوکے ننگوں کے خوں کی ارزانی کرنے آئے ہو ،
تم ٹینکوں توپوں کے بل پر من مانی کرنے آئے ہو .
تم آمر کےپروردہ ہو جمہور کے معنی کیا جانو ؟
تم قاتل ہو دستوروں کے دستور کے معنی کیا جانو ؟
تم فتویٰ گر ہو شاہوں کے ، منصور کے معنی کیا جانو ؟
تم تاریکی کے پالے ہو تم نور کے معنی کیا جانو ؟
ہم بھٹو کے دیوانے ہیں یہ جان امانت بھٹو کی ،
بی بی پہ کرنے آۓ ہیں قربان امانت بھٹو کی ،
ہم آن پہ مرنے والے ہیں یہ آن امانت بھٹو کی ،
جس شان سے مقتل میں آئے وہ شان امانت بھٹو کی .
کیوں اتنا بوجھ اٹھاتے ہو ، کل کیسے قرض اتارو گے ،
تم اپنی جاں بخشی کے لیے پھر ہم سے عرض گزارو گے ،
یہ بازی جان کی بازی ہے اور تم یہ بازی ہارو گے ،
ہر گھر سے بھٹو نکلے گا تم کتنے بھٹو مارو گے .
فیس بک کمینٹ