راتیں تو خیر سیاہ ہوتی ہی ہیں لیکن راتوں کی سیاہی کوختم کرنے کیلئے امید کی کوئی کرن،کوئی شمع یا کوئی جگنو کہیں نہ کہیں موجود ضرورہوتا ہے جو تاریکی کاطلسم توڑتا ہے۔ مگر وہ رات عام راتوں جیسی نہیں تھی۔وہ رات کچھ زیادہ ہی سیاہ تھی اور اس سیاہی کے بطن سے روشنی اور امید کی نئی کرنیں بھی طلوع ہورہی تھیں۔جولائی1977ء میں جمہوریت کاقتل کرنے والے جنرل ضیاءالحق کو معلوم نہیں تھا کہ 4 اپریل1979ء کی شب وہ جس نام کو مٹانے جارہاہے وہ نام رہتی دنیا تک کیلئے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ سچائی کو قتل بھی کردیا جائے تو وہ کبھی قتل نہیں ہوتی۔ سچائی کو ختم کرنے والے خود تو ختم ہوجاتے ہیں لیکن سچائی ہمیشہ سلامت رہتی ہے۔ اس رات جبر کے کڑے پہروں میں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو تختۂ دار پر لٹکانے والے نہیں جانتے تھے کہ وہ جسے ختم کرنے جارہے ہیں وہ لوگوں کے دلوں پر ہمیشہ راج کرتا رہے گا۔ وہ خوشبوکی طرح پورے منظر نامے کواپنے حصار میں لے لے گا۔ ذوالفقارعلی بھٹو کو 4 اپریل1979ء کی رات دوبجے پھانسی دی گئی ۔ایک فوجی طیارے میں ان کے جسدِ خاکی کو جیکب آباد اورپھر وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گڑھی خدابخش پہنچادیاگیا۔ ہرطرف خوف وہراس کا پہرہ تھا۔ ہزاروں افراد زندانوں میں ڈال دیئے گئے تھے۔چیئرمین بھٹو کی اہلیہ اوربیٹی زیرِحراست تھیں۔ایک بے بسی کی کیفیت نے پورے ملک کو حصار میں لے رکھا تھا۔ نوڈیرو میں چند لوگوں کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت ملی۔ ایک چھوٹی چارپائی پر ان کا جسد خاکی کچھ اس انداز میں رکھا گیاتھا کہ پاؤں چارپائی سے باہرتھے۔تدفین کے بعد گیارہ بجے دن ریڈیوپاکستان سے پہلی یک سطری خبر نشرہوئی اور لوگوں کوبتایاگیا کہ ان کے محبوب قائد کو قتل کے مقدمے میں پھانسی دینے کے بعد سپردخاک کردیاگیا ہے ۔فوجی آمر نے اپنے غیرملکی آقاؤں کے حکم پر اس عظیم رہنماء کو جسمانی طورپر ختم کردیاجواستعماری طاقتوں کی آنکھوں میں بری طرح کھٹکنے لگاتھا۔
بھٹو کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا وہ المناک واقعہ تھا جس نے ہر صاحبِ دل کو اشکبار کردیا۔یہ واقعہ پاکستان کی تاریخ پر کس طرح اثرانداز ہوگااس کا اس وقت تو کسی کواندازہ نہ تھااور ڈکٹیٹر سمیت بہت سے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ دوچارسال بعد یہ نام ماضی کاحصہ بن جائےگا مگر ایسا نہ ہوسکا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھٹو ایک نظریہ حیات بن گیا۔بھٹو زندگی کی علامت بن گیا۔ بھٹو ازم تبدیلی کا سب سے بڑا نعرہ بن گیا۔آج ایک ایسی نسل جوان ہوچکی ہے جس نے بھٹو صاحب کو صرف تصویروں میں دیکھا اورویڈیوز میں سنا ہے لیکن بھٹو ازم اس نسل کابھی منشور ہے۔جان کے نذرانے کے ساتھ بھٹو صاحب نے مزاحمت کے جس سفر کا آغازکیاتھا اسے محترمہ بے نظیر بھٹو نے انجام تک پہنچایالیکن انجام تک کہاں پہنچایا یہ سفر تو یوں لگتا ہے کہ نسل درنسل جاری رہے گا۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی شہادت نے جہاں زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا وہیں یہ شہادت شاعروں اور قلم کاروں پربھی اثرانداز ہوئی۔
اہل قلم ہمیشہ سے دوقبیلوں میں بٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ایک قبیلہ وہ ہے جو مزاحمت کا درس دیتا ہے ،جوحق بات کرتا ہے اور لفظ کی حرمت پر یقین رکھتا ہے ۔یہی وہ قبیلہ ہے جس کی آواز دور تک ہی نہیں دیر تک بھی سنائی دیتی ہے۔دوسرا قبیلہ مفاد پرستوں ،کاسہ لیسوں اور درباریوں کا ہوتا ہے ۔یہ لوگ ہر دور میں شاہ کے قصیدے لکھتے ہیں۔’’بھاگ لگے رہن‘‘ کی آواز لگا کر نذرانے اور اعزازات وصول کرتے ہیں۔یہ سب لوگ وقتی مفادات تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن ان کے لفظوں میں تاثیر باقی نہیں رہتی۔ بھٹو صاحب کی شہادت سے پہلے بھی آمر وقت نے مفاد پرست قلمکاروں سے روابط بڑھا لیے تھے اور ان پر نوازشات کی بھرمار کردی تھی لیکن بھٹو صاحب کوپھانسی دینے کے بعد تو اس بکاؤ مال کے دام لگانا انتہائی ضروری ہوگیاتھا۔اور دام کیا تھے صرف ہوائی جہاز کے ٹکٹ ،اعلیٰ ہوٹلوں میں قیام اور دربارتک رسائی۔سو اس مقصد کیلئے جنرل ضیاء نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام 11اپریل کو اسلام آباد میں پہلی اہل قلم کانفرنس طلب کرلی۔بھٹو صاحب کی شہادت کے صرف چھ روز بعد ہونے والی اس کانفرنس میں بہت سے قلمکاروں نے شرکت سے انکارکردیا لیکن ایک گروہ ڈکٹیٹر کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے وہاں موجودتھا۔جنہوں نے انکار کیا وہ عتاب کے بھی حقدار ٹھہرے ۔بہت سے صحافیوں اور قلمکاروں کو حق گوئی کی پاداش میں جیلوں میں ڈال دیاگیا۔ان پر اوران کے عزیز و اقارب پر زندگی تنگ کردی گئی لیکن بھٹو صاحب نے جان کا نذرانہ پیش کرکے جس کٹھن راہ کا انتخاب کیاتھا اس پر چلنے والوں کے پائے استقامت میں کوئی لغزش نہ آئی۔یہ وہی دور تھا جب حبیب جالب ’’بندے کو خدا،ظلمت کو ضیاء کیا لکھنا ‘‘کا نعرۂ مستانہ بلند کررہے تھے اوردوسری جانب فیض احمد فیض کہہ رہے تھے ’’ ہم دیکھیں گے /لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے/وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے/ہم دیکھیں گے۔‘‘
آج آزاد میڈیا کے دور میں جوان ہونیوالی نسل ان پابندیوں کا اندازہ ہی نہیں کرسکتی جن کا ضیاء آمریت کے دوران قلمکاروں کو سامنا تھا۔سرکاری اخبارات اور ریڈیو ،ٹی وی ’’مردمومن‘‘کے حق میں راگ الاپنے میں مصروف تھے۔باقی اخبارات سنسر شپ کی زد میں تھے۔فوجی افسران پریس میں جانے سے پہلے اخبارات کی کاپیوں کی پڑتال کرتے تھے ۔ایک ایک سطر کو بغور پڑھا جاتاتھا اور حکم عدولی کرنے(یعنی سچ لکھنے )والے اخبارات و جرائد کے ڈیکلیریشن منسوخ کردیتے جاتے تھے اورتو اور علامہ اقبال کے بعض اشعار پربھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔اس دور میں ابتلاء میں بھٹو صاحب کا قتل شاعروں اور ادیبوں کیلئے تخلیقی تحرک کا باعث بنا۔جومزاحمتی ادب اس دور میں سامنے آیا اس کی مثال اس سے پہلے کبھی ملتی تھی اور نہ اس کے بعد دیکھنے میں آئی جوش ملیح آبادی ان دنوں اسلام آباد میں ہی مقیم تھے وہی اسلام آباد جس کا ذکر جوہر میر نے نصرت بھٹو کومخاطب کرکے کچھ اس انداز میں کیاتھا ’’اسلام آباد کے کوفے سے میں سندھ مدینے آئی ہوں‘‘اسی اسلام آباد میں جوش ملیح آبادی ضیا ء آمریت کے عتاب کا شکارتھے اس دوران ان کا ایک شعر بہت مشہورہوا جو لکھنے والوں کی بے بسی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
الہٰی ان سماعت مردہ مادر زاد بہروں میں
مجھے شرمندۂ گفتار رکھا جائیگا کب تک
اسی بے بسی کے ماحول میں بھٹو صاحب کی شہادت نے ایک تازیانے کا کام کیا۔خاموشی ٹوٹی اورلہو نوک قلم سے رواں ہونے لگا۔ذوالفقارعلی بھٹو کی شہادت نے اردوشاعری کو نئی لفظیات عطاء کیں۔نئے استعارے ،تلمیحات اور تشبیہات شاعری کاحصہ بنیں۔4 اپریل 1979ء سے پہلے ہمیں اردوشاعری میں دارورسن کا تذکرہ ملتا تو تھا مگریہ اس تواتر اور اتنے بہت سے مفاہیم کے ساتھ نہیں تھا۔کربلا کے تمام استعارے جواس سے پہلے صرف سلام اورمرثیے تک محدودتھے 4 اپریل1979ء کے بعد بھٹو صاحب کی نسبت سے بھی شاعری کا حصہ بن گئے۔اسی طرح عیسٰی کی جوتلمیح پہلے صرف حضرت عیسٰی سے منسوب تھی بھٹو صاحب کی شہادت کے بعد ہونیوالی شاعری میں بھٹو صاحب سے منسوب ہوکررہ گئی۔ جلاد، صیاد، کال کوٹھڑی، صلیب ،داروررسن، رسی، پھندہ، تختہ، قاتل، منصف، ترازو، عدل ،گواہ، منصور اور اناالحق جیسے لفظ بھٹو صاحب کی شہادت کے بعد ہی اردوشاعری کاحصہ بنے اور صرف ہماری شاعری کا حصہ ہی نہیں بنے ان لفظوں کو بھٹو صاحب کے حوالے سے نئی معنویت بھی مل گئی۔ بھٹو صاحب کو عہد حاضر کا عیسٰی قراردیاگیا تو یزید کالفظ اس شخص کیلئے مخصوص ہوکر رہ گیا جس کا نام نہ بھی لکھوں تو سمجھ آجاتا ہے۔
کھل گئے پھرلبِ منصور انالحق کیلئے
پھر چلے آئے ہیں وحشی رسن ودار کے ساتھ
(ظہیر کاشمیری)
مردوں کو زندہ کرے اس پر بپھرتے آئے ہیں
ہردور میں عیسٰی کو ہم مصلوب کرتے آئے ہیں
(قتیل شفائی)
ہراک نشیبِ شہر میں آباد اس کی یاد
ہر بے چراغ گھر میں سکونت اسی کی ہے
(پرویز چشتی)
دہرائی پھریزیدوں نے تاریخ کربلا
خونِ ناحق کا یہ نیا باب دیکھنا
(فارغ بخاری)
اس جبر کے دور میں سلیم شاہد نے لاہور سے ایک کتاب ’’خوشبو کی شہادت‘‘ شائع کی۔ یہ کتاب اس شاعری پر مشتمل تھی جو 4 اپریل 1979ء کے بعد کی گئی ۔’’خوشبو کی شہادت‘‘جولائی 1979ء میں شائع ہوئی اوراس میں بہت سے ایسے شاعروں کا کلام بھی موجودتھاجو سرکاری ملازم تھے۔ان میں احمدفراز،کشورناہید، شہرت بخاری اورجاوید شاہین کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس دور اذیت میں سرکاری ملازمت کے دوران حاکم وقت کے خلاف آواز بلند کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن ان شعراء نے ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق ر کھ کر اس ظلم اور بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔پھراس جرم میں ان میں سے کسی کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا تو کوئی جلاوطنی کی زندگی اختیارکرنے پر مجبور ہوگیا۔
ہوائے دہر سوچتی ہے کہ کس بھنور میں آگئی
وہ اک دیہ بجھا توسینکڑوں دیئے جلاگیا
(احمد فراز)سینۂ ابن علی میں جو کبھی اتری تھی
آج نیزے کی اسی نوک پہ کس کا سر ہے
(جاوید شاہین)
ہیں ہاتھ تو اپنے ہی پر تیغ ہے اوروں کی
تسلیم و رضا والوگردن نہ جھکا رکھنا
(شہرت بخاری)
اسے خبر تھی کہ تاریخ اس میں زندہ ہے
کہ اس کا نام ستاروں میں کب سے لکھا تھا
(کشورناہید)
نوڈیرو میں گونج لہو کی سن لو اپنے کانوں سے
خون ناحق چھپ نہیں سکتا مذہب کے دستانوں سے
(فارغ بخاری)
اس دور میں کہی گئی بہت سی غزلیں اور نظمیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں ۔بھٹو صاحب جس طرح خود تاریخ میں امر ہوئے اسی طرح ان سے منسوب شاعری بھی امر ہوگئی۔
تجھ کومرنا تھا تجھے موت توآجانی تھی
دکھ تو یہ ہے ترا قاتل ترا درباری تھا
(صفدرسلیم سیال)
آؤ جس عیسیٰ کو ہم نے سولی پر لٹکایا
اس کے لہولہان بدن پر بین کریں
اوراشک بہائیں
فرض میں پورے اتر چکے
اب قرض چکائیں
(احمد فراز)
بھٹو صاحب کے قتل کا فریضہ تو اوروں نے انجام دیاتھا لیکن ان کے افکار و نظریات اور انکی سوچ کو آگے بڑھانے کا قرض شاعروں ،ادیبوں کو چکانا تھا اور وہ یہ قرض آج تک چکارہے ہیں۔(بشکریہ:روزنامہ خبریں)

فیس بک کمینٹ