Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مشرف کی طرح سلیکٹڈ بھی ماضی کا حصہ بن چکا ہے : بلاول بھٹو
اہم خبریں

مشرف کی طرح سلیکٹڈ بھی ماضی کا حصہ بن چکا ہے : بلاول بھٹو

ایڈیٹردسمبر 27, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal bhutto
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، جیسے مشرف ماضی کا حصہ بن چکا ہے ویسے سلیکٹڈ بھی اب ماضی کا حصہ ہے، ہم نے مشرف کی طرح سلیکٹڈ کو بھی دودھ میں سے مکھی کی طرح باہر نکال دیا ہے۔
بینظیر بھٹو کے 15 ویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کو کس گناہ میں شہید کیا گیا، دہشتگردی اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دہشتگرد خوف پھیلا کر آپ کے حقوق سلب کرتے ہیں، آمریت بندوق کی طاقت سے آپ کی آزادی چھینتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو جھوٹ کی نہیں سچ کی سیاست میں یقین رکھتی تھیں، ہم فساد کی سیاست کو دفن کریں گے، ہم کٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کو جوڑیں گے، یکجہتی کے ساتھ سیاست کریں گے، لوگوں کو لڑوائیں گے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو گھر بھیجا، سلیکٹڈ عدم اعتماد کا سہرا جوبائیڈن کو دینا چاہتا ہے، عمران خان کو امریکی صدر نے نہیں جیالوں نے نکالا، عدم اعتماد کی سازش وائٹ ہاؤس میں نہیں بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی، اور یہ بند کمروں کی سازش نہیں تھی، ہم نے سڑکوں پر کھڑے ہوکر بابانگ دہل اعلان کیا اور پھر اپنا ہدف حاصل کر کے دکھایا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے سلیکٹڈ اور اُس کے سہولت کاروں کو خدا حافظ کہہ دیا، سلیکٹڈ اور سہولت کاروں کو نکالنا ہی جمہوریت کا انتقام ہے، جیسے مشرف ماضی کا حصہ بن چکا ہے ویسے ہی سلیکٹڈ بھی اب ماضی کا حصہ ہے، ہمیں مہنگائی، عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ملک کو مشکل سے پی پی کے جیالے نکال سکتے ہیں، غریب ، مزدور کو حق دلوانا ہے تو پاکستان پیپلزپارٹی یہ کام کرسکتی ہے، اگر دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کرنا اور ملک کی عزت کروانی یا دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی ہیں تو وہ بھی پی پی ہی کرسکتی ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی یہ کر کے دکھایا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو شکست دینے پر بھی پی پی نے ماضی میں اپنا کام کر کے دکھایا اور مستقبل میں بھی ہم یہ کر کے دکھائیں گے، ہم نے ایک سال پہلے جمہوریت کی بحالی کیلیے تحریک شروع کی، مشرف کی باقیات کا بندوبست اور سیلیکٹڈ ، کٹھ پتلی کی سازش کو ناکام کرنے کے لیے ہم نے عوامی مارچ کیا، سازش صوبوں اور آئین کے خلاف تھی جسے ہم نے ناکام بنایا‘۔بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ ’پوچھنا چاہتے ہیں کہ شہید محترمہ کا گناہ یہ تھا کہ وہ محب وطن پاکستانی تھیں؟ وہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کا علمبردار تھیں، آمروں کے لیے خوف کی علامت تھیں، وہ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تیس سال جمہوریت کی جدوجہد کرتی ہیں، محترمہ سب کے لیے ایک ہی پاکستان چاہتی تھیں برابری پر یقین رکھتی تھی‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ بی بی شہید ملک کو جوڑ کر سیاست کرتی تھیں اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ وہ چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں، محترمہ کی ایک جھلک دیکھنے اور بات کرنے کے لیے ہیلری کلنٹن بھی قطار میں کھڑی ہو کر انتظار کرتی تھیں، مسلم دنیا کے لیڈر شہید بی بی کی اپنی بیٹی کی طرح عزت کرتے تھے، شہید بی بی کہتی تھیں کہ دہشتگردی اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمریت بندوق کے زور پر عوام کی آزادی چھیننا اور حقوق تلف کرنا ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی میں خوف سے عوام کو ہراساں کر کے حقوق تلف کرنا ہے، محترمہ یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں اب ہم پر اور آپ پر فرض ہے کہ ہم محترمہ کے نامکمل مشن کو مکمل کریں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا مقابلہ قوم ، اداروں، اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ نے کیا، میں سوال پوچھتا ہوں کہ یہ کس نے کھلاڑی، ناجائز اور نالائق کو یہ اجازت دی کہ ان دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے، اُن کے پاؤں پکڑ کر منتیں کر کے مذاکرات شروع کرے، پارلیمان، قوم اور شہدا کے لواحقین کی اجازت کے بغیر دہشت گردوں سے مذاکرات کرے۔بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ ’ہمارے پاس قید دہشت گردوں کو کس نے جیلوں سے رہا کرنے کی اجازت دی، کس نے افغانستان کی جیلوں سے رہا ہونے والے دہشت گردوں کو پاکستان واپس آنے کی دعوت دی؟ کس نے اجازت دی کہ دہشت گرد آج پھر اپنا سر اٹھا رہے ہیں، کس نے دہشت گردوں کو اسلحے کے ساتھ واپس آنے اور آئین و قانون نہ ماننے پر بھی پاکستان میں قیام کی اجازت دی۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ’جو اپنے گھناؤنے عمل کو دہشت گردی تسلیم نہ کرے ایسے گروہ کے مسلح لوگوں کو کس نے پاکستان میں واپس لایا‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایک نالائق ، کرکٹر کو وزیر اعظم بنا کر سارے ملک کے امن کو برباد کردیا گیا، دہشت گردی کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے‘۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#bilawalbhutto بلاول بھٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کی ایک غزل ۔۔ مرزا غالب کی نذر
Next Article مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ :شریان بند لیکن حالت خطرے سے باہر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

بلاول بھٹو ملتان پہنچ گئے : آج ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

ستمبر 8, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاک بھارت تعلقات میں تصادم و مفاہمت کے زاویے

جولائی 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.