Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, دسمبر 8, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں دو لڑکیوں کا قاتل رہا ۔۔طاقت اور دولت جیت گئی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • پاکستان اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پرحملے کرنے کے الزامات
  • پیاس کے بحران سے دوچار ایران : وسعت اللہ خان کا کالم
  • نیا دور ، لفافہ صحافی اور چمچہ کوچوان : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ‘نتیجہ خیز’ ملاقات
اہم خبریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ‘نتیجہ خیز’ ملاقات

رضی الدین رضیمئی 19, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal and blinkon america
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نیو یارک : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو یوکرین پر روسی حملے سے پیدا ہونے والی صورت حال میں عالمی غذائی تحفظ کو درپیش خطرات سے متعلق دو روزہ وزارتی کانفرنس میں شرکت کے لیےانٹونی بلنکن کی دعوت پر گزشتہ روز امریکا پہنچے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے سینئر امریکی عہدیدار کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم نے پاک-امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اہم وسیع البنیاد اور جامع تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران افغانستان سمیت علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ہم نے خوراک اور توانائی کے تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، صحت، تعلیم، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے ساتھ ساتھ امریکا سے امداد کے بجائے تجارتی تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں بتایا کہ بلاول بھٹو نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران مضبوط اور خوش حال دوطرفہ تعلقات کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔
نیڈ پرائس نے مزید بتایا کہ سیکریٹری اسٹیٹ اور پاکستان کے وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلی، سرمایہ کاری، تجارت اور صحت کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر رابطوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر بات کی اور دونوں نے خطے کے امن، انسداد دہشت گردی، افغان استحکام، یوکرین کی حمایت اور جمہوری اصولوں پر امریکا اور پاکستان کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کو فون کیا تھا اور انہیں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے ملاقات میں دورےکی دعوت دی تھی۔
گزشتہ روز بلاول بھٹو کے نیویارک پہنچنے کے فوراً بعد اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں پاکستان کو پاکستانی معیشت کی تعمیر نو کے لیے ان کی کوششوں میں بھرپور امریکی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں ‘ڈان’ کو بتایا تھا کہ امریکا خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر باہمی کام کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اس کے مختلف عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس نے ہمیشہ ان اصولوں کے مطابق عالمی مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک گروپ 77 اور چین کے اتحاد کے موجودہ سربراہ کی حیثیت میں پاکستان اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کے اہداف کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی حمایت کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے خاص طور پر پہلے دو پائیدار ترقیاتی اہداف( ایس ڈی جیز) کے حصول کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصد غربت اور بھوک کا خاتمہ کرنا ہے۔
یوکرین کی صورتحال پر وزیر خارجہ نے مذاکراتی حل کو فروغ دینے کے لیے سیکریٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا اور انہیں پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی۔بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے جو کہ جموں و کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے تک قائم نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر خارجہ نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے سیکریٹری جنرل کے عزم کو سراہتے ہوئے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے موجودہ سربراہ کے طور پر پاکستان کی صلاحیت سمیت اس کوشش میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نے افغان عوام کے لیے انسانی اور معاشی امداد کو متحرک کرنے میں یو این سیکریٹری جنرل کے کردار کو سراہا۔وزیر خارجہ نے افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان میں پھیلاؤ پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری پر ردعمل دیتے ہوئے انسانی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے اور افغانستان میں معیشت کی مکمل تباہی کو بچانا چاہیے جس کے افغانستان کے عام عوام کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔
ٰٰ( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو بلنکن پاکستان امریکا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاوکاڑہ میں احمدی نوجوان کو قتل کر دیا گیا : بیٹا زخمی ہو گیا
Next Article کشور ناہیدکا کالم:خطوط، اپنے زمانے کی تاریخ ہیں!
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

بلاول بھٹو ملتان پہنچ گئے : آج ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

ستمبر 8, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاک بھارت تعلقات میں تصادم و مفاہمت کے زاویے

جولائی 11, 2025

"اتحاد وں کے استحکام کی سیاست یا کوئی نیا کھیل ؟ ایم ایم ادیب کا کالم

جولائی 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 8, 2025
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم دسمبر 8, 2025
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ ) دسمبر 7, 2025
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم دسمبر 7, 2025
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک دسمبر 7, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.