Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»لاڑکانہ:پیپلز ہاؤسنگ اسکیم عوام کو اثاثوں کی منتقلی ہے، بلاول بھٹو زرداری
اہم خبریں

لاڑکانہ:پیپلز ہاؤسنگ اسکیم عوام کو اثاثوں کی منتقلی ہے، بلاول بھٹو زرداری

ایڈیٹرجولائی 21, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal bhutto
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاڑکانہ :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج لوگوں کو شاید احساس نہ ہو لیکن ہم نے پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کا منصوبہ دیا ہے وہ ریاست سے خواتین کو اثاثوں کی منتقلی ہے۔
لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کو گھر تعمیر کروا کر دینے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے آپ کو جو نقصان ہوا تھا اس کو آہستہ آہستہ درست کرنے جا رہے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں صوبہ سندھ میں 20 لاکھ گھر تعمیر کرانے ہیں جس میں وقت ضرور لگے گا لیکن میرا وعدہ ہے کہ سیلاب میں جس کے بھی گھر کو نقصان ہوا ان کو نہ صرف مالی مدد فراہم کی جائے گی بلکہ ان کو مکان کے مالکانہ حقوق بھی دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ اس صوبے سے ایک انقلاب شروع ہو رہا ہے، اس وقت پورے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات ہیں اور اس کا حل پیپلز پارٹی کی نظر میں ایک ہی ہے کہ عام آدمی، غریبوں کی مدد کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے تو وہ دن بھی دور نہیں جب ہم ملک کو بھی اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے ہمیں تاریخی نقصان ہوا تھا لیکن جب ہمارا پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کا کام مکمل ہوجائے گا تو آپ کی مالی پوزیشن سے سیلاب سے پہلے کی نسبت مزید بہتر ہوگی، اگر آگے ایسا کوئی سیلاب آیا بھی تو آپ کے گھر کو نقصان نہیں ہوگا کیونکہ یہ مکان اس طرح بنائے گئے ہیں کہ ان کو سیلاب میں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جن کا اپنا مکان ہو اور مالکانہ حقوق نہ ہوں تو وہ غیریقینی میں زندگی گزارتے ہیں، ان کو معلوم نہیں ہوتا کہ کب ایسا وقت آئے جب ان سے اپنا گھر چھینا جائے، اب جب ہم نے آپ کو اپنے گھر کا مالک بنایا ہے، زمین دی ہے تو ایک ایسا اثاثہ دیا ہے جن کو گھر کی عورتوں کے نام کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سکھایا ہے کہ جب آپ عورتوں کو معاشی طور پر مضبوط کرتے ہیں تو پورے خاندان کو مضبوط کرتے ہیں جس میں اگلے نسل کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال ہو کہ آپ کاروبار کرنا چاہیں یا قرض لینا چاہیں تو آپ کے پاس ایسا اثاثہ ہے کہ آپ بینک کو قرض لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک حادثہ کو ایک موقع میں تبدیل کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کو نہ صرف گھر بناکر دیں گے بلکہ ان کو اپنا مالکانہ حقوق بھی دیں گے اور ان کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے جس سے پاکستان اور سندھ کی معیشت کا فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نظریہ کو سندھ کے ہر اضلاع میں لے کر جائیں گے اور الیکشن دور نہیں ہے، اسی قسم کے منصوبے بلوچستان خیبپختونخوا اور پنجاب کے عوام کے لیے بھی لے جائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دوسری جماعتیں امیر لوگوں کو مزید امیر بناتی ہیں لیکن پیپلز پارٹی انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب لوگوں کو مالی مستحکم کر رہی ہے، مزید کہا کہ آج لوگوں کو شاید احساس نہ ہو لیکن ہم نے یہ جو منصوبہ دیا ہے وہ اثاثوں کی منتقلی ہے جو کہ ریاست اور سندھ حکومت سے زمین لے کر ہم آپ لوگوں کو دے رہے ہیں۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #flood #gird o pesh #girdopesh #imran kahn #larkana #ppp #PTI bhutto bilwal imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی سی بی میں بڑی تبدیلیاں، اہم افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
Next Article سپریم کورٹ:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی کی دوسری درخواست بھی خارج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم جولائی 21, 2026
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.