کوئٹہ:بلوچ علیحدگی پسند تنظیم نے بدھ کے روز پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ یہ ہیلی کاپٹر یکم اگست کوبلوچستان کے علاقے میں سسی پنوں کے مزار کے قریب گرا تھا اوراس میں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ فوجی افسران واہلکار شہید ہوگئے تھے۔
رائٹرز کے مطابق ایک سینئرفوجی افسر نے علیحدگی پسندوں کے اس دعوے کو مسترد کردیا اورکہا کہ یہ فیک نیوز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلی کاپٹرخراب موسم کی وجہ سے حادثے کاشکارہوا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق علیحدگی گروپ نے انہیں منگل کے رات گئے یہ بیان ارسال کیا کہ ہم نے طیارہ شکن ہتھیار کے ذریعے کم بلندی پرپرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر کونشانہ بنایا۔گروپ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیاگیا اورنہ ہی آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس حادثے میں کورکمانڈرکے علاوہ ڈی جی کوسٹ گارڈ میجرجنرل امجدکے علاوہ چاردیگر جوان اور افسران بھی شہیدہوئے ۔
فیس بک کمینٹ

