Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»پاکستانی جامعات میں دانش اور مکالمے کا قتل : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
اختصاریئے

پاکستانی جامعات میں دانش اور مکالمے کا قتل : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ

ایڈیٹرجنوری 30, 202671 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
universities
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہتے ہیں مشرقِ بعید میں کبھی ایک ایسا ملک تھا جہاں سچ بولنا جرم، سوال کرنا بغاوت اور سوچنا خطرہ سمجھا جاتا تھا۔ وہاں نئی فکر، انسان دوستی اور آزادیٔ اظہار کو فتنہ قرار دیا جاتا تھا۔ ادارے ایک دوسرے پر نظر رکھتے تھے، دیواروں کے بھی کان تھے اور ذہنوں پر تالے۔ یہ ملک اپنی ہی روح سے خوف زدہ تھا۔
اسی سرزمین پر یونان سے ایک فقیرِ دانشور آیا۔ وہ تلوار نہیں، سوال ساتھ لایا تھا؛ وہ لشکر نہیں، مکالمہ لے کر آیا تھا۔ اس نے ایک نام نہاد دانش گاہ سے اپنے مشن کا آغاز کیا۔ اس کی گفتگو میں انسان دوستی تھی، اس کے سوالوں میں انصاف کی چبھن تھی اور اس کی خاموشی میں بھی احتجاج تھا۔ مگر جیسے ہی اس کی فکر نے جمود کی دیواروں میں دراڑیں ڈالیں، اختیار کے ایوان لرزنے لگے۔ چاپلوسوں، مفاد پرستوں اور نالائق منتظموں نے مل کر اس فقیر کو خاموش کر دیا۔ اسے زہر دے دیا گیا۔
فقیر تو مر گیا، مگر سوال زندہ رہ گئے۔ اس کی موت کے بعد زمین کانپ اٹھی اور ریاست مٹی کا ڈھیر بن گئی۔ صدیوں بعد جب کھدائی ہوئی تو بے چہرہ لاشوں میں ایک لاش ایسی ملی جس کا چہرہ تروتازہ اور جسم معطر تھا۔ ظلم نے ظالموں کو بدبو دار کر دیا تھا اور مظلوم کو ہمیشہ کے لیے روشن۔
یہ محض ایک کہانی نہیں، یہ تاریخ کا استعارہ ہے۔
آج اگر ہم اپنی پاکستانی جامعات پر نگاہ ڈالیں تو وہی فضا محسوس ہوتی ہے۔ یہاں بھی سوال کرنے والا طالب علم “مسئلہ” بن جاتا ہے، اختلاف کرنے والا استاد “خطرہ” کہلاتا ہے، اور مکالمہ “نظم و ضبط کے خلاف سازش” قرار پاتا ہے۔ یونیورسٹی جو دانش کی نرسری ہوتی ہے، وہاں اکثر خاموشی کی کاشت کی جاتی ہے۔
یہاں فیصلے میرٹ پر نہیں، مرضی پر ہوتے ہیں۔ یہاں اہلِ علم کو دیوار سے لگایا جاتا ہے اور چاپلوسوں کو منبر ملتا ہے۔ یہاں کرسی کو فکر پر ترجیح دی جاتی ہے، اور اقتدار کو اصول پر۔
یاد رکھنا چاہیے کہ مکالمہ کسی بھی معاشرے کا سانس ہوتا ہے۔ جب سانس بند کر دی جائے تو جسم زندہ نہیں رہتا۔ جب یونیورسٹیوں میں سوال کا قتل ہوتا ہے تو دراصل قوم کے مستقبل کو زہر دیا جاتا ہے۔
جو معاشرے اپنے سقراطوں کو زہر دیتے ہیں، وہ خود تاریخ کے زلزلوں میں دفن ہو جاتے ہیں۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری جامعات زندہ رہیں، تو ہمیں مکالمہ زندہ کرنا ہوگا۔ اختلاف کو برداشت کرنا ہوگا، سوال کو گالی نہیں، تحفہ سمجھنا ہوگا۔ ورنہ ہم بھی کسی آنے والی کھدائی میں بے چہرہ لاشوں کی صورت ملیں گے… اور شاید کوئی کہے گا:
یہ وہ قوم تھی جس نے اپنے دانشوروں کو مار دیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’ کتا میرے تاریک دنوں کا ساتھی تھا ‘ فاطمہ بھٹو کی نئی کتاب منظرِ عام پر آ گئی
Next Article ادبی بیٹھک نے مکالمے کو فروغ دیا : سولہویں سالگرہ کی تقریب سے رضی الدین رضی ، ڈاکٹر مقبول گیلانی کا خطاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے

جون 16, 2026

ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 16, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.