• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, اکتوبر 1, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم :مارکسی نظریئے کو کیوں شکست نہ ہو سکی ؟
  • حاتم طائی کی قبر پر لات : پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے لیٹر کمی
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے
  • سعودی عرب، اسرائیل تاریخی معاہدے کیلئے فریم ورک طے کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا
  • امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن انتقال کر گئیں
  • نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے: اسحاق ڈار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ کی شاعری : حنائی رنگ، غنائی آہنگ ۔۔ بشریٰ رحمٰن
ادب

ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ کی شاعری : حنائی رنگ، غنائی آہنگ ۔۔ بشریٰ رحمٰن

رضی الدین رضیاپریل 11, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bushra rahman dr najma shaheen article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈاکٹرنجمہ شاہین کھوسہ کی شاعری کا رنگ حنائی ہے ۔حنا ہمیشہ دو رنگوں کا امتزاج ہوتی ہے ۔حیا دار سبز رُتوں کے اندر جذبوں کا سرخ رنگ بھینی بھینی خوشبو دیتا ہے تو غنائی سُر بیدار ہونے لگتے ہیں۔جو سہاگ کی گت پہ ملن کے گیت چھیڑ دیتے ہیں اور وراگ کے موسم میں ہجر کی کافیاں سناتے ہیں۔یہ رنگ سبک ہتھیلی کو سرخی عطا کرتا ہے مگر مقدر کی لکیروں پر کبھی حاوی نہیں ہو سکتا۔پھر بھی حنا کے رنگ کے اندر غنائیت کی جو ادا پنہاں ہے ۔۔وہ کسی اور رنگ میں نہیں ہے۔
حسنِ اتفاق ہے کہ ڈاکٹر نجمہ شاہین مسیحائی کی ڈگر پر نکلی ہے ۔یہ ڈگر تھی تو مشکل مگر اس کے اندر انسانیت کے لئے وقار اور پیار کا انمول خزینہ تھا۔ قدرت نے ویسے بھی عورت کے ذمے کوئی نہ کوئی مسیحائی لگا رکھی ہے۔ وہ ماں کی صورت میں ہو ، بہن ،بیٹی یا بیوی کی شکل میں ہو۔اُس کا وجود، اُس کا دَم دروداور اُس کا مقصود انسانی زنجیر میں بندھے ہوئے رشتوں کو بڑھاوا دینا اور دوام بخشنا ہوتا ہے۔اس لئے تقدیر نے نجمہ کے ہاتھ میں قلم کے ساتھ نشتر بھی پکڑا دیا۔ایک طرف حنائی ہنر عطا کر دیا تو دوسری طرف مسیحائی کی ادا بھی بخش دی۔۔غنائی لہجہ اُس کو شاعری نے دیا۔
قلم اور نشتر کا بڑا قدیم رشتہ ہے۔ کبھی نشتر سب دکھوں کی دوا بن جاتا ہے اور کبھی قلم دردکا اندمال بن جاتا ہے۔ڈاکٹر نجمہ شاہین دونوں سے بہت خوبصورت کام لے رہی ہے۔ شعوری طور پر وہ انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور لاشعوری طور پر وہ محبت کی خوش رنگ کلیاں چُن کر ان کی مالا پرو رہی ہے۔ اس لئے اس کی شاعری خوشبوؤں کی پھوہار لگتی ہے۔ ہجر، فراق، انتظار، رَت جگے، اضطراب، بے کلی ،آس، امید سب محبت کے قبیلے میں شامل ہیں۔
محبت دل کی وہ اداسی ہے جو زندہ رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔ جو دنوں کو شاموں سے ملا کر رکھتی ہے۔۔جو رات کو دئیے کی طرح جلاتی ہے ۔ کبھی کبھی ادراک کے کسی طاقچے میں کوئی شام ٹھہر جاتی ہے ۔۔اور پھر ہر شام اُس پر سے نثار ہوتے ہوئے گزرتی ہے۔
یہ ہجر کا راستہ ہے جس پر میں تنہا تنہا سی چل رہی ہوں
بس اُس کی یادوں کی دھول ہے اور مَیں قطرہ قطرہ پگھل رہی ہوں
ڈاکٹر نجمہ شاہین کی شاعری کی دوسری خوبی اُس کا شیریں لب و لہجہ ہے۔اُس کی مٹھاس ہے۔خواجہ غلام فریدؒ کی دھرتی کے اندر ویسے بھی بڑی مٹھاس ہوتی ہے ۔نجمہ جب بات کرتی ہے تو اس کے لہجے کی شیرینی ماحول کو رنگین بنا دیتی ہے اور جب شعر کہتی ہے تو کلبلاتے ، تڑپتے، مچلتے اور سسکتے جذبوں کے اوپر شہد کا چھڑکاؤ کرتی جاتی ہے۔ وہ انسانوں کی دنیا میں انسانوں کے لئے سکھ اور سکون کی خیرات مانگنے نکلی ہے۔۔ وہ چاہتی ہے کسی آنکھ میں آنسو نہ ہوں ، کوئی مانگ نہ اُجڑے۔۔کوئی دل نہ ٹوٹے ۔۔نظامِ ہستی میں بلندی پستی ، اونچ نیچ نہ ہو۔
یہ دیس جس میں ہے نفرتوں کا ہی راج ہر سُو
محبتوں کی ہو راجدھانی تو نیند آئے
اور
شاہین دورِ جبر میں جینا محال ہے
کب تک ہمارا ساتھ نبھائے گی اے وفا
نجمہ کی شاعری دلِ زندہ کی شاعری ہے ۔حساس جذبوں سے لدی پھندی۔، صحراؤں کی منہ زور ہواؤں نے اس کی پرورش کی ہے اور ریت کے ذروں نے اسے چمکنا سکھایا ہے ۔ میں تو اس خوبصورت شاعرہ سے یہی کہوں گی کہ دل کے لہو میں قلم ڈبو کے نشتر کی طرح چلاتی رہو ۔۔یہی تمہارا سنگھار ہے او ر یہی تمہارا پیار ہے ۔

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخواجہ فرید کالج میں تین برس کا یادگار قیام : وعدہ خلافی / ڈاکٹر انوار احمد
Next Article سول سوسائٹی سے کیا مراد ہے ؟ ۔۔ ذیشان ہاشم
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم :مارکسی نظریئے کو کیوں شکست نہ ہو سکی ؟

اکتوبر 1, 2023

حاتم طائی کی قبر پر لات : پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے لیٹر کمی

اکتوبر 1, 2023

کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم

اکتوبر 1, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم :مارکسی نظریئے کو کیوں شکست نہ ہو سکی ؟ اکتوبر 1, 2023
  • حاتم طائی کی قبر پر لات : پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے لیٹر کمی اکتوبر 1, 2023
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم اکتوبر 1, 2023
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری ستمبر 30, 2023
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا ستمبر 30, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.