Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار
اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار

ایڈیٹرجولائی 11, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore high court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر رجسٹرار کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے انہیں ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں راولپنڈی، میانوالی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے لہٰذا میں شامل تفتیش ہوکر حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی کے مسائل ہیں اس لیے لاہور ہائیکورٹ درخواست ضمانت پر سماعت کرے، اس سے قبل اینٹی کرپشن کے مقدمے میں بھی لاہور ہائی کورٹ نے براہ راست درخواست ضمانت پر سماعت کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ آٹھوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرے اور ضمانت منظور کر کے پولیس کو ان مقدمات میں گرفتاری سے روکے۔
تاہم درخواستوں پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے سے پہلے ماتحت عدالتوں کا فورم استعمال نہیں کیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج سات مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی گئیں اور جسٹس علی باقر نجفی کی زیر سربراہی دو رکنی بینچ کی جانب سے سماعت کے موقع پر عمران خان خود لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
سماعت کے موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پولیس نے پاکستان میں نو مئی کے درج مقدمات میں عمران خان کو نامزد کرنا شروع کر دیا ہے اور ان کے خلاف چار مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ان شہروں میں نہیں جاسکتے، جہاں پر ممکن ہوتا ہے ہم اس عدالت میں جاتے ہیں، اسلام آباد کی عدالتوں میں ہم باقاعدگی سے پیش ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے پہلے عبوری ضمانتیں متعلقہ ٹرائل کورٹ میں دائر کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا، درخواست گزار کے لیے عام حالات نہیں ہیں، دو رکنی بینچ کے روبرو 7 اور ایک سنگل بینچ کے لیے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سڑکیں غیر محفوظ ہیں، امن و امان کا مسئلہ ہے، ایک مسئلے پر مختلف علاقوں میں مقدمات درج کر دیے جاتے ہیں۔
دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور اپنے فیصلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔
عدالت کے ریڈر نے دو رکنی بینچ کے فیصلے سے آگاہ کیا اور لاہور ہائی کورٹ نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنئے صوبے بنانے کا بل سینیٹ کمیٹی میں پیش، صوبوں سے تجاویز لینے کا فیصلہ
Next Article وزیراعظم سے آزادی اظہار پر سوال پوچھنے والے صحافی کی برطرفی کی خبر کی حکومتی تردید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.