Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے جان چھڑانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
اہم خبریں

عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے جان چھڑانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ایڈیٹرجون 14, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore high court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولپنڈی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے کہا ہےکہ عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے جان چھڑانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور یقین ہے کہ عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے کہا کہ سائلین کا اس عدالتی نظام سے واسطہ پڑتا ہے ، یہ نظام معاشرے کے کمزور افراد کے لیے بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سب سے بڑا مسئلہ ہے، تین نسلیں فیصلوں کا انتظار کرتی ہیں، 30، 30 سال لگ جاتے ہیں، مقدمات میں اس لیے تاخیر ہوتی ہے کہ گواہ پیش نہیں ہوسکتے، بیرون ملک مقیم افراد کو بھی عدالت پیشی میں مشکلات تھیں۔
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا کیس: طے کرلیں ہم کسی سیاسی طاقت، حکومت یا حساس ادارے کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے: چیف جسٹس
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اداروں کی مداخلت کی شکایات سامنے آتی رہتی ہیں، دو تین دن پہلے بھی ایک جج کی شکایت سامنے آئی ہے جس میں جج نے مداخلت کے سارے واقعات بیان کیے ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ اس جج نے سب کچھ بیان کرنے کے بعد کہا کہ وہ اس کے باوجود خوفزدہ نہیں ہے صرف چیف جسٹس کے علم میں لانا چاہتا ہے، عدلیہ کو اس مداخلت کا سامنا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کرنا ہے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ بغیر کسی ڈر خوف اور لالچ کے فرائض انجام دے رہی ہے، خوشی ہے کہ ضلعی عدلیہ بغیر کسی ڈر خوف اور لالچ کے کام کررہی ہے، ماتحت عدلیہ پر فخر ہے جج کی بات سن کر خوشی ہوئی، جب بغیر کسی خوف اور ڈر کے انصاف فراہم کریں گے تو اللہ کی مدد حاصل ہوگی۔جسٹس ملک شہزاد نے مزید کہا کہ عدلیہ تحریک سے پہلے لوگ کہتے تھے جج ایک بار گھر چلا جائے تو واپس نہیں آتا لیکن عدلیہ تحریک نے چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کیا، ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا، عدلیہ تحریک کی جدوجہد نے مارشل لاء کا راستہ بند کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت عدلیہ کے سامنے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا مسئلہ درپیش ہے، عدلیہ میں مداخلت میں مختلف ادارے ملوث ہیں اور اس مداخلت کا آغاز مولوی تمیز الدین کیس سے ہوا، عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے جان چھڑانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے، عدلیہ میں مداخلت کا مقابلہ اس ایمان کے ساتھ کرنا ہے کہ یہ مداخلت جلد ختم ہوگی اور پورا یقین ہے کہ عدلیہ میں مداخلت کا جلد اختتام ہوگا۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسٹیبلشمنٹ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظورکرلی
Next Article معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ، وزیراعظم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کیلئے کبھی دروازہ بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

مئی 21, 2025

عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں، اللہ کریگا سب ٹھیک ہوجائیگا: چیف جسٹس

مئی 6, 2025

سپریم کورٹ : اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

اپریل 14, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان جون 18, 2026
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 18, 2026
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم جون 18, 2026
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس جون 17, 2026
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم جون 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.